تبدیلی عمران خان کے جانے سے آئیگی،سب کچھ کریں گے لیکن حد کراس نہیں کریں گے،مریم کا بلاول کو پیغام
تبدیلی عمران خان کے جانے سے آئیگی،سب کچھ کریں گے لیکن حد کراس نہیں کریں گے،مریم کا بلاول کو پیغام
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم سے پیپلز پارٹی نے راہیں جدا کر لی ہیں تو انکا فیصلہ ہے میرا ہدف پی پی نہیں، میں اپنے اہداف سوچ سمجھ کر مقرر کرتی ہوں، میرا بلاول اور دیگر اراکین کے ساتھ اچھا تعلق ہے، میں نے ایک وعدہ عوام سے کیا تھا کسی کی ذات پر حملہ نہیں تھا، اصول کی بات تھی کیونکہ پی ڈی ایم کے بیانیہ کو نقصان پہنچا، میں بات کو آگے مزید نہیں بڑھانا چاہتی،ہم سیاسی میدان میں لڑیں گے، ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے لیکن حد کراس نہیں کریں گے، میں آج بھی بلاول کے ساتھ یا دیگر جماعتوں کے ساتھ ہوں لیکن انکے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں، پی پی کراچی مین الیکشن لڑ رہی ہے، ہم تنقید نہیں کرنا چاہتے، کرونا سے حالات بہتر ہوتے ہیں تو میں ضرور کراچی جاؤں گی ،پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہو گا، ن لیگ کی نمائندگی شہباز شریف کریں گے، ہم انکے ساتھ ہوں گے
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جب میں چھوٹی تھی تب سے یہ سن رہی ہوں کہ ن سے ش نکلے گی ، یہ نہیں نکل سکتی، کیونکہ شہباز اور نواز میں جو تعلق اور شریف فیملی میں جو احترام ہے اسکا احاطہ کرنا ان لوگوں کے لئے مشکل ہے جو باتیں کرتے ہیں، شہباز کا ہمت سے جیل کاٹنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں، چھوڑنے کو تیار نہیں، اگر وہ ذرا سا بھی تیار ہوتے تو آج وہ پاکستان کے وزیراعظم ہوتے، جیلوں میں نہ ہوتے. دو بار جیل شہباز نے کاٹی، حمزہ نے لمبی جیل کاٹی ،ن لیگ کی ساری قیادت ایک ہے اور ایک رہے گی، مخالفین کو ناکامی ہو گی
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں راتوں رات جو کاروائیاں ہوئیں وہ مضحکہ خیز بات تھی، پاکستان کے عوام اچھے طریقے سے جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے نواز شریف کی صحت پہلے سے بہتر ہے اور وہ سیاسی ایکٹوٹی شروع کر رہے ہین لندن سے، برطانیہ سے حکومت نے رابطہ کیا وہاں سے مایوسی ہوئی، لندن کا قانون بکتا نہیں ،نواز شریف لندن سے پی ڈی ایم کے جلسوں سے خطاب کریں گے، نواز شریف کے خلاف انتقامی کاروائی کا اسلئے آغاز کیا گیا کیونکہ وہ یہ افورٹ نہیں کر سکتے کہ نواز شریف باہر بیٹھ کر سیاست کرے، نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کو انکو گھر مین گھس کر مارا، ڈسکہ میں دو بار یہ ہارے، نواز شریف کا بیانیہ لوگوں نے مانا، ووٹ کی عزت کی حفاظت کی،نواز شریف کے نام پر ووٹ ڈالا گیا، پاکستان میں جب نواز شریف تھے تو جیل میں ڈال کر انکی زبان بند کرنا چاہتے تھے، نواز شریف اگر سیاسی میدان میں ہو گا تو نہ عمران خان کی نہ سیلکٹڈ ، انکا کوئی چانس نہیں، اشتہاری ڈکلیئر کرنا صرف اسلئے ہے اور کوئی بات نہیں،نواز شریف پاکستان کی سیاست میں شامل ہے بھلے انکی آواز بند کر دی جائے، میڈیا پر انکی تصویر بند کر دی جائے، جب دادا اور دادی نے گھر خریدا اور انکو ایک قانون کی یا رولز ریگولیشن کی خلاف ورزی کی چیز نہین ملی تو وحیدہ بیگم کے کاغذات کھول کر بیٹھ گئے، وہ مسنگ تھی یا انہوں نے خود غایب کی ،یہ جس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں سب کو پتہ ہے ہمارا گھر توڑنے آ رہے ہو، ہمیں نوٹس دیا، ہمیں پوچھا، یہ قانونی طریقے سے خریدی گئی جائیداد ہے، گھر سب کے ہوتے ہیں،وقت کسی کا نہیں ہوتا، یہ بات یاد رکھنا
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے
پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟
مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے
مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند
احتساب عدالت، مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری، کہا مریم نواز کے کمرہ سے تعفن اٹھتا ہے
تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم
حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز
مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند
نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی
مریم نواز کو جیل کے جس کمرے میں رکھا گیا تھا وہاں…..مریم اورنگزیب کا تہلکہ خیز انکشاف
مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ایم این اے نے حلقے میں واپس جانا ہے کیا لوگوں کو منہ دکھائیں گے، 120 روپے چینی وہ بھی لائن میں لگ کر، انگوٹھے پر نشان لگتا ہے، روزے میں عوام قطاروں میں کھڑی ہے، بنی گالہ میں اس طرح چینی جاتی ہے، ان ایم این ایز کو جن کو توڑ لیا تھا اب انہوں نے حلقے میں واپس جانا ہے اور دوبارہ الیکشن لڑنا ہے، انکو لگ پتہ جائے گا،عوام انکا گریبان پکڑے گی ،جہانگیر ترین کا گروپ بہانہ ہے اصل میں یہ لوگ پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے، عوام کے غیض و غضب کا سامنا نہیں کرنا چاہتے
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کا الیکشن جب چیلنج کیا تو اس میں کرونا نہیں لکھا ،انکو پتہ ہے کہ جہاں ووٹ پڑے گا وہاں شیر کو ووٹ ملے گا،عوام میں یہ گئے تو کتنی بری طرح ہارے،الیکشن کمیشن کرونا ایس او پیز کو فالو کرے گا، سندھ حکومت سے بھی گزارش ہے کہ وہ ایس او پیز کو فالو کروائے،کراچی کی عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ کرونا سے بچاؤ کا انتظام کر کے ووٹ دینے جائیں، ڈبل ماسک پہن لیں، کرونا کا بہانہ اب نہیں چلے گا،میرے باہر جانے کی خبرین اصل میں انکی خواہش ہے،یہ اگر ٹکٹ بھی دیں تب بھی باہر نہین جاؤں گی، جب تک یہ حکومت انجام تک نہیں پہنچ جاتی مین نہیں جاؤں گی، میرا علاج ہو رہا ہے، تبدیلی ملک میں تب آئے گی جب عمران خان جائے گا، وزرا کی تبدیلی سے کچھ نہیں ہونے والا ،