تحریک لبیک کا مارچ، لاہور پولیس کا بھی پلان تیار،وزیراعظم بھی آ رہے ہیں آج لاہور

0
46

تحریک لبیک کا مارچ، لاہور پولیس کا بھی پلان تیار،وزیراعظم بھی آ رہے ہیں آج لاہور

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے اسلام آباد کی جانب مارچ کے اعلان کے بعد پولیس بھی متحرک ہو گئی ہے

ایس پی سٹی رضوان طارق کی قیادت میں سٹی ڈویژن کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی میٹنگ ہوئی ہے،میٹنگ میں سٹی ڈویژن تمام سرکل افسران سمیت ایس ایچ اوز نے شرکت کی، میٹنگ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، تمام افسران کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی، ایس پی سٹی رضوان طارق کا کہنا تھا کہ موثر اقدامات اپناتے ہوئے پیٹرولنگ جاری رکھیں, تمام پوائنٹس پر مامور اہلکاران و افسران کو الرٹ رکھیں شہر کا امن و امان کسی صورت متاثر نہ ہونے دیا جائے گا, امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے,شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،تمام تر حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں

دوسری جانب حکومت نے لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر کینٹنر لگا دیئے ہیں، جی ٹی روڈ پر کئی مقامات پر کینیٹر پہنچ چکے ہیں،شاہدرہ، ٹھوکر نیاز بیگ ، شیرا کوٹ بند کر دیئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ چکی ہے، مریدکے، کالا شاہ کاکو میں بھی کینیٹر لگا کر راستے بند کر دیئے گئے ہیں ، یتیم خانہ چوک و گردونواح کی گزشتہ روز سے انٹرنیٹ سروس حکومت نے بند کی ہوئی ہے،

تحریکِ لبیک کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہمارے ساتھ کیا گیا معاہدہ پورا کیا جائے، فرانسیسی سفیر کو بے دخل کیا جائے اور لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہا کیا جائے

دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں میٹرو بس سروس محدود کر دی گئی ہے میٹرو بس سروس گجومتہ سےایم اے او کالج تک چلائی جارہی ہے ،وزیراعظم عمران خان کا بھی آج دورہ لاہور متوقع ہے ،وزیراعظم لاہور پہنچیں گے اور وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب سے ملاقات کریں گے،وزیر اعظم کو مہنگائی میں کمی سے متعلق اقدامات اور احتجاجی مظاہروں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا گورنر پنجاب وزیراعظم کو دورہ یور پ سے متعلق آگاہ کریں گے وزیراعظم صوبہ پنجاب سے متعلق مختلف انتظامی اور ترقیاتی امور پر اجلاسوں کی صدارت کرینگے وزیراعظم کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور بلدیاتی انتخابات بارے بھی اجلاس ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت احساس پروگرام بارے بھی اجلاس ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی لاہور سے واپسی آج شام کو ہوگی

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تحریک لبیک کا دھرنا، انٹرنیٹ بند، پولیس کو مذاکرات میں ناکامی

بریکنگ، تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

علامہ خادم رضوی کے استاد ،دوسرے بیٹے سمیت لبیک کی مرکزی شوریٰ کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ

تحریک لبیک کا مارچ شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد "سیل” شیخ رشید پاکستان چھوڑ گئے

Leave a reply