تحریک لبیک نے کمر کس لی،صورتحال کشیدہ،کچھ بڑا ہونے والا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سعد رضوی کی غیر قانونی نظر بندی کے خلاف جگہ جگہ احتجاج ہو رہا ہے
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لاہور کے داخلی راستے بند کرنا شروع کر دیئے گئے ہیں، تا کہ انکے سپورٹر نہ آ سکیں،. حکومت کیا کرنے جا رہی کوئی سمجھ نہیں آ رہی، تین عدالتوں سے رہائی کے فیصلے آ چکے ہیں، قانون صحیح نہیں یا حکومت کے پاس کوئی ایسی انفارمیشن ہے جو عدالتوں میں شیئر نہیں کر سکتی، بتا نہیں رہی اور گرفتاری بھی رکھنا چاہ رہی ہے، جب تکلیف شروع ہو گی تو پھر حکومت کہے گی کہ وہ دہشت گرد جماعت ہے، تحریک لبیک حرمت رسول، ناموس رسالت کی بات کرتی ہے،الیکشن میں ان کے امیدوار آ گئے، حکومت کی سپورٹ نہیں کی، تحریک انصاف الیکشن ہارتی رہی انکی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ اگر کوئی بیرونی پریشر ہے تو عدالت میں بتائے، انکو ریلیز کریں لیکن کچھ ایسی پابندیاں لگا دیں کہ یہ یہ کام نہیں کر سکتے، رہا کرنا چاہئے، سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ نے رہائی کا حکم دیا، کوئی غلط کام نہیں کیا، کوئی دھمکی نہیں دی، انکے ہاتھوں سے زبان سے کسی کو کوئی تکلیف نہیں پہنچی، وہ کونسی ایسی بات ہے کہ اتنی کم عمری میں ان کو اس طرح سے گرفتار کیا ہوا ہے؟ سی سی پی او نے مچلکے جمع کروانے کا ، لبیک کے وکلا سی سی پی او آفس پہنچے تو انکو اندر ہی داخل نہیں ہونے دیا گیا، وکلا نے احتجاج کیا، اگر آج شام تک مولانا سعد رضوی کو رہا نہیں کیا جاتا تو تحریک لبیک احتجاج کرے گی، یہ انکا آئینی اور قانونی حق ہے،عمران خان نے عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو دھرنا دیا اب عمران خان کی حکومت، اگر تحریک لبیک اسی طرح احتجاج کر رہی ہے تو وہ کیسے غیر قانونی ہے کیسے غیر آئینی ہے، زیادتی نہیں ہونی چاہئے،اس وجہ سے اب اشتعال آ رہا ہے،اگر کال دے دی گئی تو تحریک لبیک کا احتجاج پھر ملک گیر ہو گا، اب حکومت سعد رضوی پر مزید پرچے کاٹنے کا پروگرام بنا رہی ہے، ایسا لگ رہا ہے،
نو اکتوبر کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں فیڈرل ریویو بورڈ کا اجلاس ہوا فیڈرل ریویو بورڈ نے تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا ،ودوسری طرف اس رہائی میں تاخیرپھرتحریک لبیک کو اپنے پرانے رویے کی طرف مجبورکررہی ہے- وفاقی نظرثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی دوسری نظربندی میں توسیع کا ریفرنس مسترد کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ فیڈرل ریویو بورڈ نے حکم دیا کہ سعد رضوی اگر کسی دوسرے کیس میں ملوث نہیں تو رہا کیا جائے
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی حراست میں توسیع کر دی گئی تھی ،اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بورڈ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا جس میں بورڈ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو زیرحراست رکھنے میں توسیع کی اور اس حوالے سے بورڈ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے۔جیل حکام کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ سعد رضوی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔ 29 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر لاہور نے سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بورڈ کو خط لکھا تھا جس میں سعد رضوی کی حراست کےمعاملے کا جائزہ لینے کے لیے لکھا گیا تھا
@MumtaazAwan
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا
سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق
تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان
پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات
لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں آ گئے
کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟
فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش
فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟
کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان
کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا
کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا
کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس
کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس
سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا دیا حکم؟
سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،دلائل مکمل
باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ
سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی
تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم