امت متحد ہوکر عمران خان کی قیادت میں آر ایس ایس کا مقابلہ کرے، عرب ایکٹوسٹس کا اعلان
امت متحد ہوکر عمران خان کی قیادت میں آر ایس ایس کا مقابلہ کرے، عرب ایکٹوسٹس کا اعلان
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق عرب سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر امت مسلمہ کے نام ایک پیغام میں لکھا ہے کہ فردا فردا ہندوتوا فاشزم کے خلاف ہماری جدوجہد اتنی متاثر کن نہیں رہے گی ۔ میں عالمی سطح پر بھارتی مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی مشکلات کو اجاگر کرنے اور ان کے مسئلے کو اٹھانے پر محترم وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔پوری امت مسلمہ کو آر ایس ایس کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔
But for the fearless leadership of @ImranKhanPTI our struggle against Hindutva fascism would be semi-effective. I thank the the Hon'ble PM of Pakistan for raising the issue of Indian Muslims' and Kashmir 's sufferings globally. The Ummah must unite against RSS. #Muslims_are_one pic.twitter.com/A8HdObBCsG
— المحامي⚖مجبل الشريكة (@MJALSHRIKA) May 28, 2020
واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور زہر اگلا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے آر ایس ایس کے آلہ کار ، اسلام اور مسلمانوں کی توہین کی سازش میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو بھی مودی نے فرقہ وارایت کا رنگ دے دیا ہے ۔ بی جے پی حکومت الزام لگارہی ہے کہ وائرس تبلیغی جماعت کی وجہ سے پھیل رہا ہے ۔
بھارت میں اسلاموفوبیا، مسلمانوں سے نفرت کی بازگشت خلیجی ممالک میں بحث جاری
گلف نیوز کے ایڈیٹر کو بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکی
گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں
دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی
دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار
امریکا سمیت متعدد ممالک کی دہلی بارے سیکورٹی ایڈوائیزری جاری
دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد
دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی
دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ
دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا
دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین
خلیجی ممالک میں آر ایس ایس کے ترجمان بھارتیوں کا اثرو رسوخ بڑھتا جارہا تھا۔ لیکن اب ان کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ ایک بھارتی نوجوان راکیش کیترمتھ کو سوشل میڈیا پر اسلام کی توہین کرنے کے الزام میں جہاں ملازمت سے برطرفی کا سامنا کرنا پڑا وہیں ان کے خلاف پولیس کارروائی کا بھی سامنا ہے۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ابوظہبی میں رہنے والے ایک اور بھارتی متیش اودیشی نے فیس بک پر مسلمانوں اور اسلام کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا جس پر انہیں نوکری سے نکال باہر کیا گیا جبکہ ایک کمپنی کے مالک سمیر بھاندری کو نوکری کی تلاش میں آئے مسلم نوجوان سے یہ مذاق بھی مہنگا پڑا جس میں اس نے پاکستان پر طنز کیا۔
مودی کی انتخابی مہم میں نمایاں رہنے والا بی آر شیٹی جس نے مقبوضہ کشمیر میں نازی ایجنڈے پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور وادی میں فلمی شہر بسانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ صحافی عبدالماجد زرگر دو سال پہلے خلیجی ممالک میں آر ایس ایس کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور مسلم مخالف سرگرمیوں کو بے نقاب کرچکے ہیں۔ ان کے مطابق کئی اداروں کے سربراہان ہندو قوم پرست ہیں۔