شہید برہان وانی آزادی کی علامت اور حُریت کی روشن مثال،انکی ماں کو سلام، وزیراعظم آزاد کشمیر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیرمیں جولائی کی بڑی اہمیت ہے،
راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کو نیارخ دیا ،برہان وانی کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ،برہان وانی کامقصدحیات اپنانے کی ضرورت ہے،
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جولائی کا مہینہ کشمیر کی تاریخ مین اہم ہے، وانی شہید ہوئے، 13 جولائی کو سرینگر میں 22 کشمیری شہید ہوئے، 19 جولائی کو کشمیریوں نے اپنی منزل کا تعین کیا پاکستان کے حوالہ سے،
8 جولائی یوم شہادت برہان مظفر وانی شہید کے موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا قوم کے نام پیغام pic.twitter.com/7brmcuJV6v
— MD MUGHAL (@MDMughalPK) July 7, 2020
راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ آج 8 جولائی کا دن اور برہان وانی کا یوم شہادت ہے، سب سے پہلے اسکی ماں کو سلام کرتا ہوں جس کے شکم سے اس مجاہد، کشمیریوں کی جدوجہد کے تاج نے جنم لیا، وانی کے باپ کو فخر ہے کہ اسکا بیٹا شہادت کے درجے پر فائز ہوا، وانی کی شہادت نے تحریک کو نیا رنگ دیا، بھارت کے گماشتوں کو پتہ چل گیا کہ تحریک کیا ہوتی ہے
راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا برہان وانی کی قربانی رائیگاں نہین جائے گی، انکا مقصد پورا ہو گا،کشمیر کے ایک ایک انچ کو بھارتی فوج کے ناپاک قدموں سے آزاد کروانا ہے
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ برہان وانی اور انکے ساتھیوں کی چوتھی برسی پرمیں اُنکو اورتمام کشمیری شہداء کوسلامِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔کشمیریوں کی تاریخ گواہ ہیکہ وہ نہ جھکے ہیں نہ جھکیں گے اورانکی جدوجہد کامیابی تک جاری رہیگی۔شہید وانی نےقربانی کی ایک عظیم الشان مثال قائم کی وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہینگے۔
کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان
یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں حریت کی اپیل پر مکمل ہڑتال
راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ شہید برہان وانی آزادی کی علامت اور حُریت کی روشن مثال ہیں۔ وہ اور انکےساتھی اپنےمقدس خون سے تحریک آزادی کو ایک نئی قوت بخش گئے ہیں۔جس عظیم مقصد کیلئے برہان وانی اورانکےجانثارساتھیوں نےجامِ شہادت نوش کیااسکی تکمیل ہوکر رہیگی کیونکہ آج ریاست جموں وکشمیر کا بچہ بچہ برہان وانی ہے۔
راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ تین دھائیوں میں بھارت نےایک لاکھ کشمیریوں کوتہہ وتیغ کیالیکن پھربھی انکےجذبہ حریت کو شکست دینےمیں ناکام رہا۔برہان وانی کوشہید کرکےبھی بھارت سمجھ رہاتھاکہ تحریک دب جائیگی لیکن تحریک تیزہوئی اوربھارتی مکروہ چالوں پر پانی پھرگیا۔میراایمان ہیکہ آزادی کشمیریوں کامقدرہےاورجلدمل کررہیگی۔