وزیر داخلہ نے فوج بلانے کی دھمکی دے دی

وزیر داخلہ نے فوج بلانے کی دھمکی دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صلح صفائی کا حامی ہوں، ہمیں اسی کی جانب جانا چاہیے

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لیے ایک سال رہ گیا ہے،ایف سی اور رینجرز کو پارلیمنٹ لاجز بھی حوالے کریں گے ہم فوج بلانے کا اختیار بھی رکھتے ہیں،اپوزیشن والے ایک سال انتظار کرکے الیکشن کی تیاری کریں اپوزیشن شکست تسلیم کرے گی اور اسی تنخواہ پر کام کرے گی ایک سال کی بات ہے انتظار کریں ،ایسا نہ ہوں یہ 10سال لائن میں کھڑے رہے ہمیں ٹھنڈےپروگرام کی طرف جانا چاہیے ہم فوج بلانے کا اختیار بھی رکھتے ہیں لیکن ضرورت پیش نہیں آئے گی غفورحیدری میرے ساتھ آئے تھے،وہ بھی گلہ کررہے تھے،مقصود چپڑاسی کا شہبازشریف کو ہی پتہ ہوگا

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان5 سال پورے کریں گے ،تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو ناکامی ہو گی، اپوزیشن تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرے ،پرائیویٹ ملیشیا کو اجازت نہیں دی جائے گی،ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا ہو گا کیونکہ اپوزیشن نے ہارنا ہے،اپوزیشن نے ہارنے کے بعد بھی ہمیں تنگ کیے رکھنا ہے، مولانا فضل الرحمان سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر غفور حیدری نے بھی مجھ سے گلہ کیا ،اپوزیشن والے خریدوفروخت میں مصروف ہیں، پھرکہہ رہا ہوں مولانا فضل الرحمان اور شیخ رشید وخطرہ ہے عمرا ن خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں ،دلی خواہش ہے معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے،بلوچستان عوامی پارٹی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اپوزیشن والے بلیک میلنگ کررہے ہیں،بلاول کے خلاف مجھ سے کوئی سوال نہ کریں، میں خفا ہو کر چلا جاؤں گا،انصارالاسلام والے الیکشن والے دن آکر بتائیں، لگ پتہ جائے گا،

شیخ رشید نے ق لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 5 ووٹوں کی پارٹیاں ہیں اور صوبے کی وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کر رہی ہیں ،شیخ رشید نے مریم نواز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز میری بیٹیوں کی طرح ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی ڈی چوک پر میدان لگانے کا فیصلہ کیا ہے،پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی ڈی چوک پر جلسہ کریں گی اور جلسہ عدم اعتماد والے روز ہو گا اس ضمن میں مشاورت جاری ہے ،تحریک انصاف نے بھی ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

دوسری جانب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللّٰہ خاں نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان کو گھبراہٹ قرار دے دیا اور کہا کہ پنڈی کا شیطان ”بغل میں چھری، منہ میں رام رام“ کردار ہے پارلیمنٹ پر حملے کے بعد پارلیمنٹ لاجز پر حملہ اور ایم این ایز کو اغوا کرانے کے بعد صلح کا بیان گھبراہٹ ہے "باس” کو سب سے پہلے دغا کی چھری چپڑاسی نے مارنی ہے "کچل دوں گا” کی دھمکیاں دینے والے غنڈہ گرد کو مولانا فضل الرحمان نے جو ٹریلر دکھایا، تو اس کے منہ سے صلح صفائی کے لفظ نکلنا شروع ہوگئے گندگی اور کچرے کی بدبو بتاتی ہے کہ یہ گند ہے، اس کی صفائی ہی علاج ہوتا ہے،”مار دو، مر جائو، جلاؤ، گھیراؤ” کے اعلانات کرنے والے غنڈہ گرد کی اصلیت سب کو پتہ ہے تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد باس اور چپڑاسی ہر روز ایک نئی بونگی مارتے ہیں، قوم کو جلد بونگوں سے نجات ملنے والی ہے چپڑاسی ٹھیک کہتا ہے، اس کا باس جیل میں پانچ سال پورے کرے گا، ان شاءاللہ

وزیراعظم نے کہا تھا کہ تین ماہ…..شیخ رشید بھی مان گئے

طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا

حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

Comments are closed.