8 ماہ میں کتنے پاکستانی بیرون ملک روزگار کے لئے گئے؟

0
67

رواں سال ابتدائی 8 ماہ میں تین لاکھ 73 ہزارپاکستانی بیرون ملک روزگارکیلئے چلے گئے

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزارت خزانہ نے کہا ہے زری سخت گیری،شرح مبادلہ کی ایڈجسٹمنٹ اورترقیاتی اخراجات میں کٹوتی جیسی میکروایڈجسٹمنٹ کی پالیسیوں سے مطلوبہ نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اورقومی معیشت کے کئی شعبوں میں واضح استحکام اوربڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کی خبریں ، اصل حقیقت کیا ہے؟ حریت رہنما بول پڑے

یہاں جاری بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہاہے کہ حسابات جاریہ کے خسارے میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، مالی سال 2019ء میں حسابات جاریہ کے خسارے میں 32.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، حسابات جاریہ کے خسارے میں 13.508 ارب ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی جومجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کا 4.1 فیصد بنتاہے، گزشتہ مالی سال یہ خسارہ 19.897 ارب ڈالر تھا جو جی ڈی پی کا 6.3 فیصد بنتاہے۔ترجمان نے کہاکہ حسابات جاریہ کے خسارے میں کمی کا رجحان بدستورجاری ہے، جاری مالی سال کے ابتدائی دومہینوں میں حسابات جاریہ کے خسارے میں کمی کا تناسب 54.7 فیصد ہے،جولائی اوراگست میں حسابات جاریہ کے خسارے میں 1.292 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ،

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

مریم نواز سے جیل میں ملاقات کا دن مقرر، کون ملاقات کرسکے گا؟ حکام نے بتا دیا

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں حسابات جاریہ کا خسارہ 2.85 ارب ڈالر تھا۔انھوں نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستانی برآمدات کاحجم 22.979 ارب ڈالر رہا، مالی سال 2017-18 میں برآمدات کا حجم 23.212 ارب ڈالر تھا ،مذکورہ مدت میں مضبوط منفی پرائس اثرات نے مثبت مقداری اثرات کو زیرنگین رکھا جس کی وجہ سے برآمدات میں ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم جاری مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.79 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جولائی اوراگست 2019ء میں برآمدات سے 3.753 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا،

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں برآمدات سے ملک کو3.651 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا، اس عرصہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 2.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، ٹیکسٹائل کل ملکی برآمدات کا 60 بنتاہے،ٹیکسٹائل کے ویلیوایڈڈ اشیاء جیسے نیٹ ویئر کی برآمدات میں مقداری اورمعیاری لحاظ سے اضافہ کا تناسب بالترتیب 10.7 اور 12.8 فیصدرہا۔تیارملبوسات جو کل برآمدات کا 12.5 فیصد ہیں،کی برآمدات میں مقداری اورمعیاری لحاظ سے اضافہ کاتناسب 34.6 اور7.5 فیصد رہا، ویلیو ایڈڈ برآمدات میں اضافہ طلب میں اضافہ ، برآمدی مسابقت میں بہتری اورایکسچینج ریٹ میں ایڈجسٹمنٹ کی بدولت ممکن ہوا،ٹیکسٹائل برآمدات میں بیڈ ویئرکا تناسب 10.7 فیصد ہے،

سن لے سارا ہندوستان،کشمیر بنے گا پاکستان، شہر شہر یکجہتی کشمیر ریلیاں

بیڈ ویئرمصنوعات کی برآمدات میں مقداری اورمعیاری لحاط سے اضافہ کا تناسب 20.4 اور1.2 فیصد رہا۔ اشیاء خوراک جن کامجموعی برآمدات میں حصہ 17.3 فیصد بنتاہے، میں اضافہ کا تناسب 17.3 فیصد رہا، چاولوں کی برآمدات میں مقداری اورمعیاری لحاظ سے بالترتیب 47.6 اور 48.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، باسمتی چاول کی مقداری اورمعیاری برآمدات میں بالترتیب 48.9 اور32.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

ترجمان نے کہا کہ اگرچہ جاری مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمی ہوئی ہے تاہم سمندرپارملازمتوں کے منظرنامہ کوسامنے رکھتے ہوئے جاری مالی سال میں ترسیلات زرکا ہدف حاصل کرلیاجائیگا۔

تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

ترجمان نے کہاکہ سمندرپارملازمتوں سے متعلق اعدادوشمارکے مطابق کیلینڈرسال 2019 ء کے ابتدائی 8 ماہ میں تین لاکھ 73 ہزارپاکستانی بیرون ممالک روزگارکیلئے چلے گئے ہیں، سال 2018 میں مجموعی طو ر پر سمندر پار روزگارکیلئی3 لاکھ80 ہزار افرادی قوت کی رجسٹریشن کی گئی تھی۔

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

Leave a reply