اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی ہے ۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور التواء کی استدعا کی، جبکہ دوسری جانب درخواست گزار صلاح الدین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئے-

عدالت کو مطمئن نہ کیا گیا تو فرد جرم عائد ہوگی،رانا شمیم کو ملا آخری موقع

ہم جھوٹ کے ساتھ کبھی کھڑے نہیں ہونگے، انصار عباسی کا توہین عدالت کیس میں عدالت میں…

وزیراعظم سمیت ہم سمیت شرمندہ تھے، اٹارنی جنرل کا عدالت میں اعتراف

دوران سماعت معاون وکیل صلاح الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں التواء پر کوئی اعتراض نہیں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم نےانہیں پیشگی بتا دیا تھا کہ اٹارنی جنرل نہیں ہوں گےعدالت نے اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بارے میں ایک سابق چیف جج رانا شمیم نے گزشتہ ماہ چند الزامات لگائے تھے جس کے بعد ان کی ایک آڈیو لیک ہوگئی تھی جس میں بظاہر ان پر الزامات کے ثبوت موجود ہیں لیکن ثاقب نثار کا موقف تھا کہ وہ آڈیو جعلی ہے اور ان پر لگائے گئے الزامات درست نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جب بھی اسلام آباد ہائی کورٹ بلائے گی وہ سماعت میں پیش ہوں گے۔

آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

عدالت کی جانب سے سابق جج رانا شمیم کو حلف نامہ جمع کرانے کے حکم میں اہم پیشرفت

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

اس واقعے کے تناظر میں سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر صلاح الدین نے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ نے عدلیہ کے وقار کو نقصان پہنچایا ہے مبینہ آڈیو سےتاثر ملتا ہے کہ عدلیہ بیرونی قوتوں کے پریشر میں ہےعوام کا آزاد، غیر جانبدار عدلیہ پر اعتماد بحال کرنا ضروری ہے جس کے لیے اچھی شہرت کے حامل افراد پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔

مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

قبل ازیں ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق جج رانا شمیم، میر شکیل الرحمان، انصار عباسی اور عامر غوری کو الگ الگ شوکاز نوٹس جاری کیے تھے ۔سماعت کے دوران جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا سابق جج رانا شمیم، میر شکیل الرحمان، انصار عباسی، عامر غوری کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین کو 30 نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا،شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عدالت آرڈیننس 2003 سیکشن 5 کے تحت مجرمانہ توہین کے ارتکاب پر سزا دے سکتی ہے۔

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

Shares: