حکومت کو گھربھیجنے کیلئے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑا تو آزمانا چاہیے،مریم
حکومت کو گھربھیجنے کیلئے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑا تو آزمانا چاہیے،مریم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی بلال یاسین کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے
مریم نوازشریف نے بلال یسین کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کی ،مریم نوازنے نوازشریف کی طرف سے بلال یٰسین کی صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا بلال یسین نے عیادت کیلیے مریم نوازشریف کی آمد پر اُنکا شکریہ ادا کیا، ن لیگ کے رہنما پرویز رشید بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے
مریم نواز شریف کی ایم پی اے بلال یسین کی عیادت کیلیے اُنکی رہائشگاہ آمد
مریم نواز نے بلال یسین کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کی
مریم نواز صاحبہ نے نوازشریف صاحب کی طرف سےبلال یسین کی صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا
بلال یسین نے عیادت کیلیے مریم نواز کی آمدپر اُنکا شکریہ ادا کیا pic.twitter.com/AkEJqkKUSg— PMLN (@pmln_org) January 13, 2022
اس موقع پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ نئے الیکشنز سیاسی جماعتوں کا نہیں عوام کا بیانیہ بن گیا ہے،مری میں اموات برفباری نہیں حکومتی بے حسی سے ہوئیں،حکمران بنی گالہ، پی ایم اور سی ایم ہاؤس میں ہیٹر لگا کر سوتے رہے اور عوام مرتے رہے، سیاسی جماعتوں کو بھی اب عوام کے کہنے پر چلنا پڑے گا،موجودہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی دنیا بھر کو نظر آرہی ہے،اس حکومت کی نااہلی نالائقی ساری دنیا کے سامنے ہے،عوام کو پتہ ہے سچ کیاہےاور جھوٹ کیا ہے، سیاسی جماعتوں کو اب عوام کے کہنے پر چلنا پڑے گا اس حکومت کو گھر بھجوانے کے لیے کوئی طریقہ اپنانا چاہیے، پہلے مجھے لگتا تھا کہ اس حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے،اس حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑا تو آزمانا چاہیے
قبل ازیں ن لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے مرکزی ملزم گرفتار کرلیے،فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں سی آئی اے پولیس نے بلال یاسین پر حملہ کرنے والے شوٹرز گرفتار کرلیے ۔ گرفتار شوٹرز کے نام ماجد اور کاشف ہیں ۔ گرفتار شوٹرز عرصہ دراز سے بلال گنج کے رہائشی ہیں ۔ گرفتار شوٹرز کا آبائی تعلق مورکھنڈا ننکانہ صاحب سے ہے ۔گرفتار شوٹر نے حملے کے وقت آئس کا نشہ کر رکھا تھا ۔ گرفتار شوٹرز سے نامعلوم مقام پر مزید تفتیش جاری ہے
پولیس نے تین اسلحہ ڈیلروں کو بھی گرفتار کیا جن سے تفتیش جاری ہے، ن لیگی رہنما رانا تنویر کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر حملے کی مذمت کرتے ہیں گورننس کی نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ ایم پی اے تک محفوظ نہیں،بغیر وجہ کے بلال یاسین کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، حکومت کو صرف مخالفین کے خلاف انتقام کی فکر ہے،
ن لیگی رہنما بلال یاسین پر فائرنگ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تھانہ داتا دربار میں 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،درخواست میں کہا گیا کہ میاں اکرم سے ملنے ان کے گھر گیا تھا، دوست کے ساتھ باہر کھڑا تھا نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی،فائرنگ سے میں شدید مضروب ہوگیا، میاں وحید مجھے اسپتال لے کر پہنچے ملزمان کے حلیے کے حوالے سے بلال یاسین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے جینز کی پینٹ اور جیکٹس پہن رکھی تھیں
واضح رہے کہ لاہور سے ن لیگ کے پنجاب سے منتخب رکن اسمبلی بلال یاسین فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے ہیں خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر بلال گنج کے علاقے میں نقاب پوش افراد نے فائرنگ کی ہے، دوگولیاں ان کے پیٹ اور ایک پاؤں پر لگی ہے۔
بلال یاسین مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خوراک ہیں۔ وہ بلال گنج کے رہائشی ہیں اور ان کا پارٹی دفتر بھی اسی علاقے میں ہے جہاں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب
خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں
بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار
بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل