لڑکیوں سے برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کا واقعہ، ایم ایل او پر بھی لگ گیا گھناؤنا الزام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے میر پور خاص کے نواح نوکوٹ میں دو لڑکیوں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی اور برہنہ پریڈ کیس کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی ہے

13 سالہ لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشان نہیں پائے گئے تاہم کیمیائی تجزیے اور ڈی این اے کے لیے اجزاء لے لیے گئے ہیں جس کے بعد ہی حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی

قبل ازیں کیس میں تفتیشی افسر کو تبدیل کرکے انسپکٹر قادر بخش کو نیا تفتیشی افسر مقرر کیا گیا اور ہدایت دی گئی ہے کہ ڈی این اے کرانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور تمام ملزمان کی گرفتاری حملے میں استعمال اسلحہ اور لوٹا گیا سامان برآمد کیا جائے

نوکوٹ واقعہ، متاثرہ بچیوں کی والدہ نے کہا کہ عدالت کے بعد جب میڈیکل رپورٹ کے لیے ہسپتال گئی تو ڈاکٹر نے کہا آپ کی بچیوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے رپورٹ نہیں دے سکتی مجھ پر پریشر ہے، پولیس ایم ایل او گٹھ جوڑ دو معصوم بچیوں کی عزتوں کا سوداگر بن چکا ہے

متاثرہ لڑکیاں آج ڈگری عدالت میں اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوکر بیان دیں گی اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر تحریک انصاف کی ضلعی قیادت عدالت میں موجود ہے ـ متاثرہ خاندان کی قانونی معاونت کی جائے گی ـ

علاوہ ازیں اندرونِ سندھ کے علاقے نو کوٹ میں دو بچیوں سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پی ٹی آئی مرکزی رہنماء و ایم این اے آفتاب صدیقی نے ایم ایل او کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ایس ایچ او اور ایم ایل او گٹھ جوڑ کی وجہ سے سندھ میں سینکڑوں کیسز میں مظلوموں کو انصاف نہیں ملتا،زیادتی میں ملوث ملزمان کو پیپلزپارٹی کی سرکاری سرپرستی حاصل ہے،جھوٹی ایم ایل او رپورٹ بنانے کے لیے بچیوں کو دھمکایا جارہا ہے،سندھ پولیس نے دباؤ ڈال کر بیان تبدیل کیا ہے کہ ریپ نہیں ہوا ہے اگر پولیس نے غلط رپورٹ بنائی تو اس پر میڈیکل بورڈ بنوایا جائے گا، متاثرہ بچیوں کا ایم ایل او کسی بھی سی ایم ایچ، پی این ایس شفاء یا کسی بھی وفاقی ہسپتال سے یا سیشن جج کی نگرانی میں کرایا جائے،

ایک صارف کا کہنا ہے کہ نوکوٹ انسانیت سوزدرندگی کے واقع کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق معصوم بچی کےساتھ زیادتی کے شواہدموجود ہیں میڈیکل رپورٹ میں واضح لکھا ہے
” Her hymen found ruptured”
جو اس بات کی طرف اشارہ ہےکہ بچی کےساتھ زیادتی ہوئی ہے جسم پرتشددکےنشانات ہونا لازمی نہیں مظلوم کابیان ہی کافی ہے

https://twitter.com/sakcanada/status/1491632735173197824

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی خواتین اراکین سندھ اسمبلی منگلہ شرما،رعنا انصار،شاہانہ اشعر اور رابعہ خاتون نے گزشتہ روز میر پور خاص، نوکوٹ میں راجپوت برادری سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں کے ثبوت و شواہد تبدیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کری

میرپورخاص کے علاقے نوکوٹ میں دو بچیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ.اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ایم ایل او کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ور کہا کہ بچیوں سے زیادتی کیس کو خراب کرنے کیلئے پولیس اور پی پی کے لوگ سرگرم ہوچکے ہیں.ایم ایل او سے ملی بھگت کر کے بچیوں کی عزتیں بیچی جارہی ہیں.سندھ میں پولیس، ایم ایل او، لیبارٹریز بھی سندھ حکومت کی ہیں.یہ وہی لیبارٹریز ہیں جہاں شراب کو بھی شہد بنا دیا جاتا ہے.بچیوں کا ایم ایل او سیشن جج کی نگرانی میں یا پی این ایس شفا، سی ایم ایچ سے کرایا جائے. کیس کی تفتیش میرپورخاص زون سے تبدیل کرکے کسی اور زون میں کسی ایماندار افسر کے حوالے کی جائے.اگر کیس کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو اس پر میڈیکل بورڈ بنوایا جائے گا.

اضح رہے کہ سندھ کے علاقے نوکوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے نوکوٹ میں 16 میل گاؤں میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، ٹنگڑی برداری کی جانب سے 2 لڑکیوں کو گھروں سے اٹھایا گیا ،انہیں برہنہ کیا گیا اور گاؤں میں برہنہ گھمایا گیا، اسکے بعد دونوں لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی، اجتماعی زیادتی کا سلسلہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہا، پولیس نے ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی، لڑکی کے والدین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

نوکوٹ سندھ واقعے پر سیاسی و سماجی تنظیمیں اس واقعے کی شدید مذمت کررہی ہیں جے ڈبلیو سی کے وفد نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کیں اور مکمل حمایت کا اعلان کیا ـ پی ایس 50 کے منتخب رکن سندھ اسمبلی میر طارق خان تالپور نے متاثرہ راجپوت خاندان سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی اور ایس ایس پی میرپورخاص اسد چودھری سے واقعات کی تفصیلات معلوم کرکے فوری نوٹس لینے کا کہا

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

پسند کی شادی جرم،دو لڑکیوں کو برہنہ گاؤں میں گھما کا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈکروانے،20 افراد کی اجتماعی زیادتی پر کمیٹی قائم

سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا

لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے کے دو ملزم عدالت پیش

Shares: