ایمان مزاری پر مقدمہ،اسلام آباد پولیس کا یوٹرن

اسلام آباد پولیس نے وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایڈوکیٹ ایمان زینب مزاری سمیت بلوچ طلبا کے خلاف درج مقدمہ واپس لے لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کی، ایمان مزاری کی جانب سے زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم کہہ چکے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے آرڈر کے بغیر ایسے کیسز میں گرفتاری نہیں ہو سکتی ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ایمان مزاری اور بلوچ طلبا کے خلاف ایف آئی آر منسوخ کردی گئی ہے زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ دفعہ 144 کا غلط استعمال کیا جاتا ہےچاہتے ہیں عدالت اس کی وضاحت کرے

قبل ازیں وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی کی جانب سے اندارج مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ،درخواست میں ایف آئی آر کی کاپی فورا فراہم کرنے اور اس کا آپریشن معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے .ایمان مزاری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر سیل کرنا اور کاپی فراہم نا کرنا قانون کی خلاف ورزی قرار دیا جائے ، ایف آئی آر کی کاپی اور وقوعہ کا تمام ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے، پریس کلب کے باہر پولیس نے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا پھر مقدمہ درج کیا، پولیس ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرنے سے بھی انکاری ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے،معلوم ہوا کہ پولیس نے مقدمہ درج کیا،میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہی معلوم ہوا کہ ایف آئی آر میں بغاوت کی دفعات شامل ہیں،عدالت میں دائر درخواست میں سیکریٹری داخلہ ، آئی جی اسلام آباد ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار فریق ہیں جرنلسٹس ڈیفنس کمیٹی کے وکلا عثمان وڑائچ،بابر حیات سمور،آفتاب عالم و دیگر نے درخواست دائر کی

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

لاہور،سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا

عدالت نے ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روک دیا،سیکرٹری داخلہ،آئی جی طلب

کیمپ میں سیاہ کپڑوں میں لوگ آ کرہراساں کرتے ہیں،وکیل ایمان مزاری کے عدالت میں دلائل

 

Shares: