سارہ قتل کیس، عدالت کا ایاز امیر کو رہا کرنے کا حکم

0
98
ayaz amir

عدالت میں خود کیس لڑنے کا اعلان، اور آج تین وکلا نے ایاز امیر کیس میں وکالت نامے جمع کروا دیئے

تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ایاز امیر کے بیٹے کے ہاتھوں سفاکیت کے ساتھ بیوی کے قتل کیس میں ایاز امیر کو عدالت پیش کر دیا گیا

ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پیش کرد یا گیا ایاز امیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا ،ایاز امیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عامر عزیز خان کی عدالت میں پیش کیا گیا ،بشارت اللہ ایڈوکیٹ ، نثار اصغر ، ملک زعفران عدالت کے سامنے پیش ہوئے، پولیس کی جانب سے ایاز امیر کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی

ایاز امیر کی جانب سے ایڈووکیٹ بشارت اللہ، نثار اصغر اور ملک زعفران نے وکالت نامے جمع کرا دیے ،وکیل بشارت اللہ نے کہا کہ ایاز امیر کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، ایاز امیر کے خلاف پولیس کے پاس کوئی ثبوت نہیں، انگلینڈ سے اگر بندہ آرہا ہے تو وہ اس کیس کا گواہ نہیں ہو سکتا، پولیس ایک بٹن دبائے تو سی ڈی آر نکل آتی ہے والد کا بیٹے سے رابطہ وقوعہ کے بعد ہوا ہے،باپ کا بیٹے سے رابطہ ہو جائے تو کیا دفعہ 109 لگتی ہے پھر تو پولیس جس جس سے رابطہ ہوا انکو ملزم بنا دینگے،پولیس خود کہہ رہی ہے بیگناہ ہوئے تو ڈسچارج کر دینگے تو اتنے دن گرفتار رکھا جگ ہنسائی ہوئی اسکا ذمہ دار کون ہے، ابھی پولیس ثبوت اکٹھی کر رہی ہے اور ایاز امیر کو گرفتار کر لیا ہے،مقتولہ کے والدین کا میرے خلاف کوئی بیان بھی نہیں ہے،

وکیل نے عدالت میں کہا کہ پولیس کے پاس ایاز امیر کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے ہم تفتیش سے نہیں بھاگ رہے، پولیس نے وارنٹ لیکر گرفتار کر لیا، کوئی قانون بتا دیں جس کے تحت ایاز امیر کو اس مقدمہ میں نامزد کیا جا سکتا ہو،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ تفتیش کے دوران ایسا لگا کہ ایاز امیر بے گناہ ہیں تو خود ڈسچارج کر دینگے،
ایاز امیر کو مقدمہ میں نامزد بھی مقتولہ کی فیملی نے کیا ہے، جج نے استفسار کیا کہ ایاز امیر کو کس نے مقدمہ میں نامزد کیا، وہ کدھر ہیں؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ وہ مقتولہ کے چچا ہیں اور پاکستان ہی میں ہیں، جج نے استفسار کیا کہ آپکے پاس بادی النظر میں ایاز امیر کے خلاف ثبوت کیا ہے؟ سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ مقتولہ کے قتل کے بعد مرکزی ملزم کا اپنے والد سے رابطہ ہوا تھا،

ایاز امیر کے وکیل نے کہا کہ پولیس بندہ گرفتار کر کے ثبوت ڈھونڈ رہی ہے،ہماری استدعا ہے ایاز امیر کو مقدمہ سے ڈسچارج کرے،سرکاری وکیل نے کہا کہ واٹس ایپ کال کا سی ڈی آر نہیں آتا، موبائیل فون کو فرانزک کے لیے بھیج دیا ہے، ایاز امیر کے وکیل نے کہا کہ جب ثبوت آجائیں تو پھر وارنٹ لیکر آجاو اور گرفتار کر لیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ
ہم نے ثبوت بنانے ہوتے تو بنا دیتے ایمانداری سے کام کر رہے ہیں، وکیل بشارت اللہ نے کہا کہ آپکی ایمانداری یہ ہے کہ میں چار دن سے ہتھکڑی میں کھڑا ہوں،

عدالت کی جانب سے ایاز امیر کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا گیا، جج نے حکم دیا کہ پولیس ریکارڈ میں ایاز امیر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے،عدالت نے ایاز امیر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایاز امیر کا عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا، ایاز امیر کو پولیس نے تین روز قبل گرفتار کیا ہے،

 سارہ انعام کے والدین پاکستان پہنچ گئ

شاہنواز امیر کے گھر تحقیقات کے دوران کلاشنکوف برآمد 

 ملزم شاہنواز امیر کا تین روزہ جبکہ اسکے والد ایاز امیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ 

 ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز سے متعلق نئے انکشافات 

 ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

واضح رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاؤس میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا

شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے واپس آئی، شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی ہ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

سارہ قتل کیس،صحت کے مسائل سے دوچار ہوں، ایاز امیر کی اہلیہ عدالت پہنچ گئی

سارہ قتل کیس، ملزم شاہنواز نے سارہ کا موبائل فون توڑ دیا

Leave a reply