خلیل الرحمان قمرکیس،کمال ہو گیا،پولیس نے آمنہ عروج کی بہن کو بھی گرفتار کر لیا تھا

خلیل الرحمان قمر کیس، ملزمان کی شناخت پریڈ،خلیل قمر نے جیل میں کی شناخت
0
143
khalil mulzim

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت،خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے

لاہور پولیس کا کمال دیکھیے ، پولیس نے آمنہ عروج کی بہن اور حسن شاہ کی قریبی عزیزہ کو گرفتار کر لیا، شناخت پریڈ میں شناخت ہونے والے ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ،آمنہ عروج کی بہن مریم اور حسن شاہ کی عزیزہ شمائل کو بھی پیش کیا گیا ،آمنہ عروج کے 8 شریک ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ،خلیل الرحمان قمر نے جیل میں ملزمان کو شناخت کیا ،آمنہ عروج کی بہن مریم اور اس کی دوست شمائل کو شناخت پریڈ میں کلین چٹ مل گئی

خلیل الرحمان کیس،آمنہ عروج کی بہن کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا گیا
عدالت نے آمنہ عروج کے 9 شریک ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ،انسداد دھشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی ،عدالت نے ملزمہ آمنہ کی بہن مریم شہزادی اور دوست شمائل کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ،

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کیس میں پولیس نے حسن شاہ کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، اسکے ساتھ رفیق کو بھی گرفتار کیا تھا جبکہ آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان کو پہلے گرفتار کر لیا گیا تھا،خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے کی واردات 15 جولائی کو ہوئی تھی جبکہ مقدمہ 6 دن بعد 21 جولائی کو درج ہوا تھا،گرفتارملزمان میں آمنہ عروج،ممنون حیدر،ذیشان قیوم، جاوید اقبال، تنویر احمد، فلک شیر، قیصرعباس،رشید احمد، میاں خان، بابر علی،شمائل بی بی اور مریم شہزادی شامل ہیں،خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کو بھی گرفتارکرلیا گیا جس سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جارہی ہے، پولیس نے گینگ کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نکال لیا ہے، ملزم حسن شاہ کے خلاف ننکانہ صاحب میں اغواء ، تشدد ، بجلی چوری کے 2 مقدمات درج ہیں ،ملزم کے ساتھی رفیق عرف فیکو قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے،مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق کو پولیس نے پشاور سے گرفتار کیا ہے،پولیس ریکارڈ کے مطابق رفیق عرف فیکو کے خلاف قتل ، اقدام قتل ، تشدد کے 6 مقدمات شیخوپورہ میں درج ہیں،ملزم رفیق لاہور میں بھی قتل کے مقدمہ کا اشتہاری ہے،ملزم رفیق مرکزی ملزم حسن شاہ کے شوٹر کے طور پر آپریٹ کرتا ہے، ملزم حسن شاہ منشیات کا عادی ہے،افیون سمیت پکڑا گیا ہے

خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

Leave a reply