ایک اور ریکارڈ،بھارت میں ایک روز میں چار لاکھ سے زیادہ کرونا مریض.دہلی میں ویکسین ختم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کا قہر جاری ہے، بھارت میں کرونا بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے
بھارت میں کرونا مریضوں کا ہر روز ایک نیا ریکارڈ بن رہا ہے ،ایک روز میں بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے زائد سامنے آئی ہے جو یومیہ دنیا بھر کا ایک نیا ریکارڈ ہے جو بھارت کے حصے میں آیا، بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے چار لاکھ ایک ہزار 993 نئے مریض سامنے آئے ہیں اس دوران 3523 اموات ہوئی ہیں جبکہ 299988 مریض صحتیاب ہوئے ہیں
بھارت کے کئی حصوں میں آکسیجن کی زبردست قلت دکھائی دے رہی ہے دہلی میں آکسیجن کے لئےمریضوں کے رشتہ دار ادھر سےادھر دھکے کھا رہے ہیں اورکئی تنطیموں نے مفت آکسیجن فراہمی کے لئے انتظامت کئے ہیں جن میں دہلی کے ایک گردوارہ نے آکسیجن لنگربھی شروع کر دیا ہے جہاں سے مستحق مریضوں کو مفت آکسیجن سلنڈر فراہم کیا جا رہا ہے
کورونا کیسز میں اضافہ کو لے کر عوام میں حکومت کے خلاف غصہ میں اضافہ ہو رہا ہے اور عوام ریاستی اور مرکزی دونوں حکومتوں کو کچھ نہ کرنے کا الزام عائد کر رہی ہیں
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ویکسینیش مہم کے سلسلہ میں کہا ہے کہ ابھی حکومت کے پاس ویکسین دستیاب نہیں ہے اس لئے لوگ ویکسینیشن مراکز پر لائن نہ لگائیں۔ ویکسین آتے ہی ہم تمام لوگوں کو اطلاع دے دیں گے ہمیں کل یا پرسوں تک کووڈ شیلڈ کے تین لاکھ ڈوز مل جائیں گے۔ اپنی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، لیکن اس میں عوام کا بھی تعاون درکار ہے
واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،
برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟
کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا
عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی
کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج
پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ
بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا
بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا
بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا
کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں
کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا
ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.
ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم