ایاز امیر کا ایک روزہ، بیٹے شاہنواز کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

0
59
ayaz amir

سیشن کورٹ اسلام آباد میں اہلیہ کو قتل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد مرکزی ملزم شاہنواز امیر کا تین روزہ جبکہ اسکے والد ایاز امیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،

ایاز امیر اور شاہنواز امیر سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے،ملزمان کو سینئر سول جج محمد عامر عزیز کی عدالت میں پیش کیا گیا ،ملزم ایاز امیر کو ایک روزہ اور ملزم شاہنواز امیر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا، جج نے وکلا کو ہدایت کی کہ عدالت میں رش زیادہ ہے جو انکے وکیل ہیں صرف وہی پیش ہوں،اتنی رش میں تو آواز بھی نہیں سنی جائیگی، غیر متعلقہ افراد باہر چلے جائیں،

جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمان کون کون ہیں؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں جواب دیا کہ ایاز امیر اور شاہنواز امیر ملزمان ہیں، پاسپورٹ اور بینک تفصیل کو برآمد کرنا ہے، جج نے استفسار کیا کہ کتنے دن کا ریمانڈ مانگ رہے ہیں؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ 7دن ریمانڈ کی استدعا ہے،

جج نے استفسار کیا کہ ایاز امیر کا اس کیس سے کیا تعلق ہے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم ایاز امیر کو مقتولہ کے چچا اور چچی نے نامزد کیا ،ملزم ایاز امیر کا تعلق چکوال سے ہے اور ملزم شاہنواز امیر کا والد ہے، جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ مقتولہ کے والدین کدھر ہیں؟ تفتیشی افسر نے عدالت مین کہا کہ مقتولہ کے والدین کینڈا میں ہیں اور کل تک وہ پاکستان پہنچ جائینگے، جج نے استفسار کیا کہ کیس میں وکیل کون ہے، ایازامیر نے عدالت میں کہا کہ میں خود ہی اپنا کیس لڑونگا،

ایاز امیر نے عدالت میں کہا کہ بہت بڑا صدمہ پہنچا وقوعہ کی اطلاع میں نے خود پولیس کو دی، وقوعہ کے وقت میں چکوال میں تھا اور فوری طور پر آئی جی کو آگاہ کیا، آئی جی نہیں تھے تو ایس پی رورل کو اطلاع دی، مجھے خدشہ تھا کہ وقوعہ میں کوئی اور زخمی نہ ہو، پولیس کو سارا راستہ میں نے ہی بتایا،پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اپنا موقف دیا، پولیس تسلیم کرتی ہے کہ پولیس کو اطلاع میں نے خود دی تھی،اکیلے میں مجھے سراہتے ہیں کہ آپ بڑے سچے آدمی ہیں ،

پولیس نے عدالت میں کہا کہ ایاز امیر کا قتل میں اعانت کا کردار ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ایاز امیر نے عدالت میں کہا کہ میرے خلاف پولیس کے پاس کوئی ثبوت نہیں، کوئی مصنوعی کہانی بھی نہیں،میں نے بیٹے کی والدہ سے کہا کہ شاہنواز کو بھاگنے نہیں دینا،ایسے کیسز میں لاشیں غائب ہو جاتی ہیں کیا کچھ ہو جاتا ہے،میں اس کیس میں بڑا فیئر ہو کر چل رہا ہوں ،میرا فون پولیس کے قبضے میں ہے کل ریمانڈ پر رہا، پولیس نے کچھ نہیں پوچھا،جو کچھ اس کیس میں ہو رہا ہے آئندہ کوئی تفتیش میں تعاون سے پہلے سوچے گا،پھر یہ کوشش کی جائے گی کہ پراسیکیوشن کو کس طرح سے مس لیڈ کیا جائے،

 ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز سے متعلق نئے انکشافات 

 ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

واضح رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاؤس میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا

شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے واپس آئی، شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی ہ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

سارہ قتل کیس،صحت کے مسائل سے دوچار ہوں، ایاز امیر کی اہلیہ عدالت پہنچ گئی

سارہ قتل کیس، ملزم شاہنواز نے سارہ کا موبائل فون توڑ دیا

Leave a reply