برطانیہ بھی نوازشریف کو مزید پناہ دینے کو تیار نہیں،وزیر ہوا بازی

0
28

برطانیہ بھی نوازشریف کو مزید پناہ دینے کو تیار نہیں،وزیر ہوا بازی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کہا جارہا ہے حکومتی صفوں میں اتحاد نہیں،

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ بے یقینی کی صورتحال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اپوزیشن بھی ایک پیج پر نہیں ہے ،منی بجٹ کے بارے میں کہا گیا کے اسے منظور نہیں ہونے دیں گے ،اپوزیشن کی صفوں میں دراڑیں اور انتشار تھا اپوزیشن کے 12ممبران غیر حاضر تھے عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے اس کو خوش آمدید کہتے ہیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف اکثریت کے باجود اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑی اس بے چینی کی کیفیت کا نقصان پی ٹی آئی کے ساتھ پاکستان کو بھی ہوگا ڈیل ہونے کا تاثر دیا گیا جس پر آئی ایس پی آر کو ضاحت کرنا پڑی نواز شریف آ ئیں گے تو جیل جائیں گے مفرور کا کون سا استقبال ہوتا ہے ؟نواز شریف جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر باہر گئے،اب تو برطانیہ بھی نوازشریف کو مزید پناہ دینے کو تیار نہیں

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو ہر انتخابات میں کامیابی ملے گی، اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات میں حصہ لینا چاہیئے، حکومت نے الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے اصلاحات کی بات کی،تحریک انصاف سیاسی میدان میں پہلے سے زیادہ موثر جماعت بن کر ابھری ہے وقت نے ثابت کر دیا تحریک انصاف وفاق کی علامت ہے،پیپلزپارٹی سکڑ کر اندرون سندھ کی جماعت بن گئی ہے،22کروڑ عوام نے عمران خان کے ویژن کو تسلیم کیا ہے،پاکستان پرامن اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے،کہا تھا پی ڈی ایم رہے گی نہ اپوزیشن،اپوزیشن کو تنقید برائے تنقید چھوڑ دینی چاہیئے

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

Leave a reply