بلاول کا لاڑکانہ، طبی عملے کو کرونا سے بچاؤ کی کٹس فراہم نہ کی جا سکیں

0
45

بلاول کا لاڑکانہ، طبی عملے کو کرونا سے بچاؤ کی کٹس فراہم نہ کی جا سکیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے، کرونا سے ہلاکتیں بھی ہو رہی ہیں کرونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز بھی کرونا کا شکار ہو رہے ہیں، گلگت میں ایک ڈاکٹر کی موت ہو چکی ہے جبکہ پنجاب، سندھ، بلوچستان ،اسلام آباد میں ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے تاہم سندھ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ کے ہسپتال میں ڈاکٹرز و طبی عملے کو حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی جا سکیں جس پر طبی عملے نے احتجاج کیا ہے.

بلاول زرداری کے آبائی حلقے اور پیپلز پارٹی کے گڑھ کہلانے والے لاڑکانہ میں چانڈ کا اسپتال کی زیر نگرانی سول اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں کورونا وائرس کے خدشے کے باعث ایمرجنسی ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے پیرا میڈکس عملے نے حفاظتی سامان کی عدم فراہمی کے خلاف او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرکے سول اسپتال کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر طبی عملے کے نمائندگان ضمیر سانگی اور منور منگی و دیگر کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے پیش نظر ہم دن اور رات کے اوقات میں ایمرجنسی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں لیکن ہمیں فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزر، ہینڈ گلوز و دیگر سامان فراہم نہ کرکے ہماری زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے، ہم وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے احتیاطی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا جائے گا،

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

قبل ازیں لاڑکانہ میں پراونشل نرسز ایسوسی ایشن ڈویزن لاڑکانہ کی جانب سے دوران ڈیوٹی کورونا وائرس سے بچاؤ کے سامان کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس طلب کیا گیا جس میں ڈویزنل صدر منصور پنہور، نائب صدر روبینہ شبنم، سیکریٹری جنرل ماجد مہر سمیت مرد و خواتین نرسز نے شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دوران ڈیوٹی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے فیس ماکس، ہیڈ سینیٹائیزر و دیگر سامان فراہم کی جائیں بصورت دیگر ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا.

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

سندھ میں ایک اور مریض مہلک وائرس کا شکار ہوگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق 59 سالہ مریض کا تعلق کراچی سے ہے جسے 19 مارچ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ  انتقال کرگیا۔ جاں بحق ہونے والا مریض حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا جسے دمہ اور سانس لینے میں تکلیف کا بھی سامنا تھا۔

سندھ میں  بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد709 ہوگئی ہے

بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

Leave a reply