یہ کیا ہو رہا ہے؟ آپ کا ایریا ہے، آپ کون ہیں ؟ چیف جسٹس برہم

0
59
supreme court

یہ کیا ہو رہا ہے؟ آپ کا ایریا ہے، آپ کون ہیں ؟ چیف جسٹس برہم

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گٹر باغیچہ اراضی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

چیئرمین کے ایم سی آفیسرز سوسائٹی کی درخواست پر سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی گئی، چیئرمین کے ایم سی آفیسرز ہاوسنگ سوسائٹی ،سماجی کارکن امبر علی بھائی و دیگر پیش ہوئے ،چیئرمین کے ایم سی سوسائٹی نے کہا کہ میرا وکیل 4 جنوری تک چھٹی پر ہیں آپ نے ہی چھٹی دی ہوئی ہے،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو وکیل ہی وہی ملا تھا جو چھٹی پر ہے،جس پر چیئرمین کے ایم سی سوسائٹی نے کہا کہ گزشتہ 25 سال سے وہ ہی ہمارے وکیل ہیں، جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیس چلائیں ، اس طرح فرار نہیں ہونے دیں گے ،چیئرمین سوسائٹی نے کہا کہ سندھ لوکل کونسل رولز کے تحت زمین الاٹ کی گئی تھی،

چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ کتنی زمین ملی ہے کہاں لکھا ہے؟ چیئرمین سوسائٹی نے کہا کہ سب لکھا ہوا ہے اس میں دو سو ایکڑ زمین ملی تھی،عدالت نے استفسار کیا کہ کن رولز کے تحت زمین الاٹ کی گئی تھی؟ لے آتے وکیل کو، عدالت آپکا انتظار نہیں کرے گی، میونسپلٹی کی زمین کیسے الاٹ کردی جا سکتی ہے؟

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی ٰوہاب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوئے. چیف جسٹس گلزار احمد نے وکیل سے سوال کیا کہ کس رول کے تحت زمین دی گئی ہے؟ رول 10 کے تحت بس الاٹ کردیں کچھ نہیں بچے گا ایسے تو ویسے کچھ بچا نہیں .امبر علی بھائی نے عدالت میں کہا کہ ہم نے 1929 کا نقشہ لگایا ہے گٹر باغیچہ پر ٹریٹمنٹ پلانٹ تھا، چیئرمین سوسائٹی نے کہا کہ میرا گھر مجھ سے چھین ا رہا ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کونسا گھر ہے وہاں کون چھین رہا ہے غلط بیانی نہ کریں،کس قانون کے تحت پارک کی زمین الاٹ کردی گئی ہے ،

قبل ازیں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں طارق روڑ پر پارک اراضی کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت ڈی سی شرقی پر برہم ہوئی، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ کس بات کے ڈی سی ہیں؟ کیا آپ صرف مراعات اور تنخواہ لینے کے لیے ہیں؟ ایک لیٹر ادھر لکھا، ایک ادھر لکھا بس،اپنے علاقے کا پتہ ہے کیا ہو رہا ہے؟ اب تک آپ نے کیا کیا؟ عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر کو فوری طور پر طلب کرلیا

چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں، یہ مسجد کیسے بن گئی؟ مسجد انتظامیہ کی جانب سے کون پیش ہوا؟ کیا محکمہ اوقاف کا مدینہ مسجد سے کوئی تعلق ہے؟ محکمہ اوقاف کے حکام عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہمارا مدینہ مسجد سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ای سی ایچ ایس نے کسی پارک کو منٹین نہیں کیا،امبر علی بھائی نے کہا کہ یہ پارک ڈی ایم سی شرقی کے ماتحت ہے، عدالت نے مسجد انتظامیہ اور دیگر حکام کو بھی فوری طلب کرلیا

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بہادر آباد پارک اراضی پر بننے والے الباری ٹاور کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں کہا گیا یہ زمین قانون کے مطابق الاٹ نہیں ہوئی، چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ یہ زمین وفاقی ہاؤسنگ اتھارٹی کی تھی؟ آپ کو کیسے یہ زمین دے دی گئی؟ وکیل نے کہا کہ یہ فیملی پبلک پارک ہے، امبر علی بھائی نے کہا کہ 14ہزار اسکوائر یارڈ سے زائد اراضی رفاعی تھی، سپریم کورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر شرقی سے جامع رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ اور دیگر حکام سے بھی جامع رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے کہاکہ بتایا جائے، اراضی پارک کی ہے یا کمرشل، عدالت نے الباری ٹاور کیس کی سماعت 4 جنوری کے لیے ملتوی کردی عدالت نے الباری ٹاور کیس اسلام آباد لگانے کی ہدایت کردی

سپريم کورٹ کراچی رجسٹری میں الفتح مسجد کے وکیل کی درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے کڈنی ہل پارک پر قائم تمام تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا عدالت نے کڈنی ہل پارک پر مدنیہ مسجد بھی ہٹانے کا حکم دے دیا عدالت نے کڈنی ہل پارک پر بسم اللہ مسجد بھی ہٹانے کا حکم دے دیا .چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپنے وقت پر ادارے پراپر کام نہیں کرتے اس لیے یہ مسائل آرہے ہیں ،چیف جسٹس نے اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ بتول سے سوال سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ آپ کا ایریا ہے، آپ کون ہیں ؟ اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ بتول نے عدالت میں کہا کہ مجھے جو آرڈر دیا گیا تھا وہ جھگیاں وغیرہ ہٹا دی ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا وہاں اب بھی مزار اور قبرستان ہے،آپ دوسروں پریقین نہ کریں خود دیکھیں،اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ مجھے جو آرڈر دیا گیا تھا وہ جھگیاں وغیرہ ہٹا دی ہیں،

ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ گزشتہ روز ہی عدالت میں پیش کردی تھی، تمام حقائق عدالت کے سامنے پیش کردیئے ہیں، عدالت نے اسلام آباد میں 11 جنوری کو کیس مقرر کیا ہے، میں بحیثیت وکیل نہیں ایڈمنسٹریٹر پیش ہوا ہوں،

@MumtaazAwan

کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے

وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے

شہر قائد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کا بڑا حکم

کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پرآپریشن کا آغاز،تاجروں کا احتجاج

سو برس بعد بھی قبضہ قانونی نہیں ہو گا،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

ہزاروں اراضی کے تنازعات،زمینوں پر قبضے،ہم کون سی صدی میں رہ رہے ہیں ؟ چیف جسٹس

نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا

پاک فوج کے پاس مشینری موجود، جائیں ان سے مدد لیں،نسلہ ٹاور گرائیں، سپریم کورٹ

عہدہ چھوڑ دیں، آپ کے کرنے کا کام نہیں،نسلہ ٹاور نہ گرانے پر سپریم کورٹ برہم

کنٹونمنٹ والوں پر قانون لاگو نہیں ہوتا ؟ کھمبوں پر سیاسی جماعتوں کے جھنڈے کیوں؟ پاکستان کا پرچم لگائیں ،سپریم کورٹ

دفاعی اداروں کی جانب سے کمرشل کاروبار ،سیکریٹری دفاع کونوٹس جاری

ریاست فیل،مکمل تباہی، کیا آپ ہی کو فارغ کردیں؟ سپریم کورٹ کے اہم ترین ریمارکس

ریکارڈ غائب کرنے کیلئے آگ لگتی رہی .اب ایوان صدر میں آگ نہ لگ جائےسپریم کورٹ کے ریمارکس

سب کہتے مگر کرتے کچھ نہیں، اسپتالوں میں گدھے،ڈی سی بادشاہ بنے ہوئے ہیں،سپریم کورٹ برہم

اکانومی ڈیڈ اسٹاک پر پہنچ چکی،ملک میں کالا پیسہ زیادہ ہے،چیف جسٹس کے ریمارکس

آپ کورٹ روم سے چلے جائیں،سپریم کورٹ جماعت اسلامی رہنما پر برہم

تینوں افواج کے سربراہان متفق ہیں کہ کمرشل سرگرمی نہیں ہونی چاہیے،سیکرٹری دفاع کی یقین دہانی

اداروں کو تنازعات سے دور رکھیں،سپریم کورٹ

قبضے کی زمین پر بننے والی مسجد میں نماز ہو سکتی ہے؟ سپریم کورٹ

Leave a reply