کرونا ہیلپ لائن پر سموسوں ، پیزا کی فرمائش، پولیس نے نوجوان کو پہنچائے سموسے،پھر اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس ہیلپ لائن پر سموسوں ، پیزا کی فرمائش، پولیس نے نوجوان کو پہنچائے سموسے،پھر اسکے ساتھ کیا ہوا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس ہیلپ لائن پر شہریوں نے کالز کر کے سموسے، پیزا، پان کی فرمائش شروع کر دی

واقعات بھارت میں پیش آئے، بھارت میں کرونا وائرس کے باعث کرفیو کو 10 روز ہو چکے ہیں، کرفیو کی وجہ سے مارکیٹیس ، دکانیں بند ہیں،ہوٹلز بھی بند ہیں جس کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہیں اور انہیں کچھ اچھا کھانے کو نہیں مل رہا ، اس لئے شہری گھروں میں ٹائم پاس کرنے کے لئے کرونا کے مریضوں کے لئے جاری کی گئی ہیلپ لائن پر کال کر کے کھانوں کی فرمائش کرنے لگے ہیں.

لکھنو میں  ہیلپ لائن پر ایک بزرگ شہری کا فون آیا، انہوں نے فوری طور پر ’رسگلّے‘ بھیجنے کی درخواست کی، پولیس کے آفیسر سنتوش سنگھ کا کہنا ہے کہ فون کرنے والے کی بات سن کر ہم سمجھ گئے کہ یہ کوئی شرارت نہیں، ہم چھ رسگلّوں کے ساتھ کال کرنے والے رام چندر پرساد کیسری کے گھر پہنچے۔ ہمیں وہ اپنے گھر میں اکیلے ملے۔ ان کے خون میں شوگر کی مقدار کم ہو گئی تھی اور وہ پریشانی میں تھے۔ ہم نے انہیں رسگلے دیئے، ان میں سے چار انہوں نے کھا لئے۔ کچھ دیر بعد آہستہ آہستہ ان کی حالت معمول پر آ گئی۔

رامپور میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب ایک شخص نے ہیلپ لائن پر کال کر کے چار سموسوں کی فرمائش کی تھی اور کہا تھا کہ سموسوں کے ساتھ چٹنی ضرور لائیے گا، نوجوان نے سموسوں کے لئے ایک گھنٹے میں‌ دس سے زیادہ کالز کیں جس کے بعد پولیس اس کے گھر سموسے لے کر گئی نوجوان نے سموسے کھائے تو پولیس نے سزا کے طور پر اسے گٹر صاف کروایا.

رامپور کے ضلع مجسٹریٹ انجنی کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ جو کرونا ہیلپ لائن پر کھانوں کے لئے کال کرے گا اسے گٹر اور نالیاں صاف کروائی جائیں گی. لکھنو کے ایک پولیس افسر کا کہنا ہے ان کے پاس پان، پیزا اور یہاں تک کہ شراب تک کے لئے کالز آ رہی ہیں۔

پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ہیلپ لائن نمبر پر متعدد اس طرح کی کالز موصول ہو رہی ہیں، جن میں لوگ ہم سے پیزا اور سموسے طلب کر رہے ہیں۔ لہذا ہم نے اس طرح کے فون کرنے والوں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ ایسے دوسرے لوگوں کو بھی عبرت حاصل ہو جو اس صورتحال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

بھارت میں لاک ڈاون اور کرونا وائرس کے ضمن میں افواہ پھیلانے والوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، بھارتی ریاست اترپردیش کے پریاگ راج میں الہ آباد یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر اور سماج وادی لیڈر رچا سنگھ اور انکے تین دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ان پر الزام ہے کہ انہیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ گمراہ کن اور غلط پیغامات پھیلائے تھے۔ کرنل گنج پولیس تھانے میں چاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

 

Comments are closed.