کرونا سے جاں بحق مسلمان کو تدفین کیلئے قبرستان میں اجازت نہ ملی،ہندو شمشان میں جلا دیا گیا
کرونا سے جاں بحق مسلمان کو تدفین کیلئے قبرستان میں اجازت نہ ملی،ہندو شمشان میں جلا دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے جان کی بازی ہارنے والے شخص کو قبرستان میں دفنانے سے انکار کر دیا گیا جس کے بعد لاش کو آگ لگا دی گئی
واقعہ بھارتی علاقت ممبئی میں پیش آیا، جہان ایک مسلمان کی کرونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال میں موت ہوئی، جب تدفین کا موقع آیا تو قبرستان کی انتظامیہ نے دفنانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، وفات پا جانے والے شخص کے بیٹے نے شہر کے دیگر قبرستانوں میں والد کو دفن کرنے کی اجازت مانگی لیکن اسے کسی بھی قبرستان میں والد کو دفن کرنے کی اجازت نہیں دی گئی
ممبئی کے مالونی قبرستان کی انتظامیہ کو پولیس نے بھی سمجھایا جب لاش قبرستان لے کر گئے تو پولیس بھی ساتھ تھی لیکن قبرستان انتظامیہ نے پولیس کی بھی نہ سنی اور اجازت دینے سے انکار کر دیا،قبرستان انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قبرستان کے ساتھ آبادی ہے اسلئے ہم کسی صورت دفن نہیں کرنے دیں گے، مرنے والے کے رشتے داروں نے اراکین اسمبلی سمیت دیگر حکام سے بھی رابطہ کیا لیکن کسی نے انکی فریاد نہ سنی .
کسی بھی قبرستان میں تدفین کی اجازت نہ ملنے پر کرونا سے مرنے والے شخص کی لاش کو ہندو شمشان بھومی میں لے جا کر جلا دیا گیا،
مسلمان شخص کی لاش کو جلائے جانے کے واقعہ پر ممبئی سمیت دیگر علاقوں میں مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، مسلمانوں نے اس ضمن میں احتجاج بھی کیا ہے لیکن مودی سرکار نے ایک نہیں سنی.
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
بھارت میں لاک ڈاون اور کرونا وائرس کے ضمن میں افواہ پھیلانے والوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، بھارتی ریاست اترپردیش کے پریاگ راج میں الہ آباد یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر اور سماج وادی لیڈر رچا سنگھ اور انکے تین دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ان پر الزام ہے کہ انہیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ گمراہ کن اور غلط پیغامات پھیلائے تھے۔ کرنل گنج پولیس تھانے میں چاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے
دوسری جانب بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں 21 ہزار سے زائد کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں 6 لاک 75 ہزار افراد رہ سکتے ہیں، اور وہاں 25 لاکھ لوگوں کو کھانا دینے کی سہولت دی گئی ہے، یہ کیمپ ان افراد کے لئے ہیں جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہو گئے ہیں،
بھارت میں 126 لیب کرونا کے ٹسیٹ کر رہی ہیں، بھارت میں اب تک 47 ہزار 951 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں.