کرونا وائرس، تبلیغی جماعت والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کی خواہش، پولیس نے لیا ایکشن

0
79

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کی خواہش، پولیس نے لیا ایکشن

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا اعلان کرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا

بھارتی ہندو تنظیم ہندو مہا سبھا کی رہنما پوجا شکون پانڈے نے بھارتی وزیراعظم مودی کو خط لکھا تھا کہ تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کو دیکھتے ہی گولی مار دینی چاہئے، پوجا نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام تبلیغی جماعت پر لگایا تھا. اس خبر کو بھارتی میڈیا نے بھی نشر کیا تھا.

پوجا شکون پانڈے کے خلاف سابق رکن اسمبلی علی گڑھ حاجی ضمیر اللہ نےپولیس کو درخواست دی تھی جس پر اسکے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا،سابق رکن اسمبلی علی گڑھ کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے دہلی نظام الدین مرکز اور تبلیغی جماعت کے لوگوں پر طرح طرح کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ مسلمانوں کو غلط نظریہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ یہ سب ان تنظیموں کی سازش ہے جو ملک میں امن نہیں دیکھنا چاہتیں. ہم لوگ قانون پر یقین رکھتے ہیں لیکن جنہوں نے تبلیغی جماعت والوں کے لئے دہشت گرد اور دیگر قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا ہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔

کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

پوجا شکون پانڈے کے بیان کی ویڈیو کی بنیاد پر چوکی انچارج نورنگ آباد مہیش سنگھ نے بی داس کمپاؤنڈ کی رہائشی پوجا شکون کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ اور گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ پوجا کو گرفتار کیا گیا ہو، اسے قبل بھی گزشتہ برس پوجا کو جیل جانا پڑا تھا جب اس نےگاندھی کے مجسمہ کو گولی ماری تھی ،اسوقت پولیس نے اسکے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور جیل بھجوا دیا تھا بعد میں اسے ضمانت پر رہائی ملی تھی.

تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

Leave a reply