دہلی فسادات،مرنے والوں کے لواحقین ایک اور مشکل میں پھنس گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی فسادات میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے قتل عام کے بعد اب ہسپتالوں سے لاشوں کا حصول بھی لواحقین کے لئے بڑا مسئلہ بن گیا

فسادات میں چالیس کے قریب مسلمان جان کی بازی ہار گئے، جب ان کے لواحقین لاشیں لینے ہسپتال پہنچے تو اکثریت کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ لاشیں ایک ہسپتال میں نہیں تھیں ، اپنے پیاروں‌کو ڈھونڈنے کے لئے لواحقین تڑپتے رہے لیکن ان کی کسی نے نہ سنی.

فسادات میں جاں بحق ہونے والوں میں 36 سالہ حنا بھی شامل ہے اس نے 14 فروری کو بلند شہر میں اپنے بھانجے کی شادی میں شرکت کی تھی، ایک 22 سالہ دولہا بھی مارا گیا، اسے تقریباً 150 کے قریب ہندو انتہا پسندوں نے مل کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکی موت ہو گئی ۔ اس کی 20 سالہ دلہن یہ خبر سنتے ہی بیہوش ہوگئی

دولہا کے گھر والے جب ہسپتال پہنچے تو انہیں کہا گیا کہ آپ کے بیٹے کی لاش یہاں نہیں ہے، اسطرح انہیں کئی ہسپتالوں کے چکر کاٹنے پڑے، وہ مردہ خانے بھی گئے لیکن وہاں بھی افرا تفری کا ماحول تھا ، تاحال انہیں اپنے بیٹے کی لاش نہ مل سکی،

ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سنیل کمارکا کہنا ہے کہ لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے لئے ابھی تک میڈیکل بورڈ ہی نہیں بنایا گیا اس سے پہلے لاشیں لواحقین کو نہیں دے سکتے،پوسٹ مارٹم کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینا پولیس اور محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے۔

دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کیا گیا، مسلمانوں کے گھر جلائے گئے، مساجد کی بے حرمتی کی گئی اور ایک مسجد کو شہید کیا گیا.بھجن پورہ میں مزار کو نذر آتش کیا گیا، اشوک نگر میں مسجد کو آگ لگائی گئی اور مینار پر ہنومان کا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا۔

گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

دہلی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،مسلمانوں‌ کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش،گھر کا گھیراؤ ہونے پرکیجریوال نے کی فوج طلب،مودی نے کیا انکار

سوشل میڈیا پر وائرل اپنی تصویر دیکھنے کی ہمت نہیں،ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے زخمی نوجوان کی گفتگو

دہلی ، سکول، گاڑیاں ،گھر سب جلا دیئے گئے، تصاویر باغی ٹی وی پر

دہلی تشدد، کی گئی منصوبہ بندی، واٹس ایپ گروپ بنا کر دیئے گئے ٹارگٹ، پتھراؤ، گھر جلانے کی ڈیوٹیاں لگیں

دہلی، فسادات کے دوران مسلمان لڑکی کو اغوا کیے جانے کا خدشہ،لواحقین پر قیامت کی گھڑی

امریکا سمیت متعدد ممالک کی دہلی بارے سیکورٹی ایڈوائیزری جاری

دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے 37 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 400 سے زائد زخمی ہیں، پولیس بھی ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتی رہی، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی کرتے رہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، اس دوران صحافیوں پر بھی حملے کئے گئے

دہلی فسادات، گھر کو آگ لگنے سے 85 سالہ خاتون کی بھی ہوئی موت

Shares: