دنیا بھر میں کرونا کی تباہ کاری جاری،امریکا میں طبی سامان کی قلت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاری جاری ہے، دنیا میں کرونا سے 37 ہزار 815 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

دنیا بھر میں کرونا کے 7 لاکھ 85 ہزار 777 افراد مریض ہیں، کرونا وائرس سے اٹلی میں 11 ہزار 591 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،اٹلی میں لاک ڈاؤن میں‌ 12 اپریل تک توسیع کر دی گئی، اسپین میں 7 ہزار 716 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، چین میں 3 ہزار 305 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، فرانس میں 3024 ،ایران میں 2775، برطانیہ میں 1408، ترکی ممیں 168، کینیڈا میں 92 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

امریکا میں کرونا وائرس سے 3 ہزار 165 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،امریکا میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 253 ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں کرونا وائرس کی وبا بلند سطح پر ہو گی۔ جاپان نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے امریکا، چین جنوبی کوریا، برطانیہ سمیت 73 ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی لگا دی۔

امریکا میں کرونا وائرس کی وبا میں مبتلا افراد کی تعداد اتنی تیزی سے بڑھ رہی ہے کہ ہسپتالوں میں طبی عملے کو ماسک سمیت حفاظتی سامان کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی صدر  نے  کہا ہے کہ اگر امریکی شہریوں نے احتیاط نہ کی تو کرونا وائرس انتہائی مہلک ثابت ہوگا

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

امریکی ریاست نیو جرسی میں سیکیورٹی اہلکار بھی کورونا سے محفوظ نہ رہ سکے،ریاست نیو جرسی میں 288 سیکیورٹی اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے،جس کے بعد نیوجرسی میں 2477 اہلکار آئیسولیشن میں چلے گئے،

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں میں ٹیلی فونک گفتگو میں کروناوائرس کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت ہوئی اور دنیا بھر میں ہونے والی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا

Shares: