فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟
فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بعض دو ٹکے کے so called Journalists نے اپنا یو ٹیوب چینل hit کرانے کا طریقہ یہ اختیار کیا ہے کہ وزراء اور باعزت لوگوں پر الزامات لگائیں کیونکہ کسی نے کچھ کہنا تو ہے نہیں ان کو hits مل جائیں ، ایسے لوگوں کی نہ اپنی کوئ عزت ہے نہ وہ دوسرے کی سمجھتے ہیں
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئ اے cyber crime wing کو فعال کیا گیا ہے انشااللہ جلد ایک بڑا بلیک میلر گروپ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو گا۔ ان کے پیچھے کون لوگ ہیں پہچانے جا چکے ہیں ، انتظار کیجئے مکمل کہانی سامنے آئے گی۔
فواد چودھری ایک پاکستانی قانون دان اور سیاست دان جو قومی اسمبلی کے رکن موجودہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ہیں۔ اس سے قبل وزیر اطلاعات و نشریات بھی رہ چکے ہیں،بعد میں ان سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا اور فردوس عاشق اعوان کو اطلاعات و نشریات کا مشیر خصوصی بنا دیا گیا.
فواد چودھری پنجاب صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے پاکستان کے عام انتخابات 2002ء میں پی پی-25 (جہلم 2) سے آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا لیکن ناکام رہا۔ اس نے صرف 162 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار چودھری تسییم ناصر وہاں سے کامیاب قرار پائے۔
جنوری 2012ء میں اس نے آل پاکستان مسلم لیگ کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر استعفی دیا۔ مارچ 2012ء میں اس نے آل پاکستان مسلم لیگ چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اپریل 2012ء میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اسے خصوصی معاون برائے سیاسی معاملات مقرر کیا اور ریاستی وزیر کی حیثیت دی۔ جولائی 2012ء میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اسے خصوصی معاون برائے سیاسی معاملات مقرر کیا۔
پاکستان کے عام انتخابات، 2013ء میں وہ حلقہ این اے۔63 سے قومی اسمبلی پاکستان کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ق) کا امیدوار تھا تاہم وہ کامیاب نہ ہوا۔ اس انتخابات میں وہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 24 (جہلم- 1) سے بھی امیدوار تھا اور اسے اس نشست پر بھی ناکامی ہوئی۔
جون 2016ء میں اس نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ اگست 2016ء میں اس نے بطور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے 63 (جہلم 2) سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا لیکن اب بھی کامیابی ہاتھ نہ لگی اور اس حلقے سے نوابزادہ راجا مطلوب مہدی کامیاب قرار پائے۔
حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے
شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟
عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی
میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے
دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے
شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران
حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے
شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر
حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی
شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا
حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان
ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟
سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف
حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا
حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران
نومبر 2016ء میں اسے پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کیا گیا۔ مارچ 2018ء میں اسے پی ٹی آئی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا۔ پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء میں اس نے حلقہ این اے 67 (جہلم 2) سے بطور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حصہ لیا اور مد مقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نوابزادہ راجا مطلوب مہدی کو 93,102 ووٹ حاصل کر کے شکست دی۔ اسی انتخاب میں اس نے صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقے پی پی 27 (جہلم 3) سے بھی پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور حصہ لیا اور 67,003 ووٹ حاصل کر کے مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر محمود کو شکست دی۔
مختلف پارٹیاں بدلنے والے فواد چودھری جب سے حکومت میں آئے ہیں صحافیوں اور اپوزیشن کے خلاف بیانات ان کا وطیرہ بن چکا ہے یہاں تک کہ ایک نجی تقریب میں انہوں نے سینئر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا تھا,سمیع ابراہیم نے کہا تھا کہ ججز یکجہتی کے حوالہ سے تحریک شروع ہو رہی ہے جو حقیقت میں پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہے، اس تحریک کو انڈیا و امریکہ کی مدد حاصل ہو گی، اپوزیشن جماعتیں وکلاء کے ساتھ تحریک میں حصہہ لیں گی. ،سمیع ابراہیم نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف کے اندر سے لوگ تحریک انصاف کو چھوڑ دیں گے انہوں نے فواد چوہدری کے بارے میں کہا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں اور وہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی قیادت کریں گے.
سینئر صحافی و واینکر پرسن سمیع ابراہیم کو فواد چودھری کی جانب سے تھپڑ مارے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سمیع ابراہیم سے رابطہ کیا تھا
صحافیوں کے احتجاج میں ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا
تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات
فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی
سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت
سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ
وزیرِاعظم عمران خان نے فیصل آباد میں سینئر صحافی سمیع ابراہیم سے پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہارکیا ۔ وزیراعظم نے سمیع ابراہیم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کسی ایسے انفرادی فعل کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی جس میں دانستہ یا غیر دانستہ طور پرکسی کی عزتِ نفس مجروح ہو اور کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت اور میڈیا جمہوری عمل کے دو لازم و ملزوم جزو ہیں، نقطہ نظر کے اختلاف کو ذاتی اختلاف کی حد تک لے جانا کسی صورت مناسب نہیں .
اب چاند ویب سائٹ پردیکھا جائیگا، فواد چودھری کا دعویٰ
جن کو سامنے پڑی چیز نظر نہیں آتی وہ چاند دیکھتے ہیں، فواد چودھری
فواد چودھری نے بالآخر کمیٹی بنا دی، پانچ برسوں کی عید کی تاریخیں طے
وزیر سائنس کا قمری کیلنڈر بنانے کا مقصد فساد برپا کرنا، معروف عالم دین بول پڑے
فواد چودھری رویت ہلال کمیٹی کے بھی خلاف رہے اور انہوں نے کافی کوشش کی کہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کیا جائے اس حوالہ سے انہوں نے سائنسی بنیادوں پر کیلنڈر بھی بنایا لیکن ان کی نہ مانی گئی، اس کے باوجود وہ رویت ہلال کمیٹی کے خلاف بیانات دیتے رہے.
فواد چودھری پاکستان کے پہلے وزیر اطلاعات تھے جن پر پاکستان کے تمام پریس کلبز میں داخلے پر پابندی عاید کی گئی تھی،لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا گزشتہ برس جب فواد چودھری کے پریس کلب میں داخلے پر ملک بھر میں پابندی لگائی تھی کا کہنا تھا کہ فواد چوھدری نے ملک بھر میں صحافیوں کے احتجاج اور تنخواہیں ادا نہ کرنے والے نشریاتی اداروں کے مائیک اٹھائے جانے کے بعد ملک کی صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو ملاقات کے لیے اسلام آباد میں اپنے دفتر بلایا تھا لیکن تین گھنٹے انتظار کرانے کے بعد ان سے بغیر ملے دفتر سے چلے گئے۔ لاہور پریس کلب کے ممبران نہ صرف فواد چوہدری بلکہ کسی بھی وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کریں گے۔
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
اپوزیشن جماعتیں فواد چودھری کو کرائے کا ترجمان کہہ کر پکارتی ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے فواد چوھدری کے کسی بھی بیان کے رد عمل میں انہیں کرائے کا ترجمان کہا جاتا ہے،
فواد چودھری کے ایک متنازعہ بیان پر سندھ حکومت کے وزراء نے اعلان کیا تھا کہ ہم فواد چودھری پر سندھ میں داخلے پر پابندی لگا سکتے ہیں. صوبائی وزیرسعید غنی نے کہا کہ سندھ میں انتشار کا خدشہ ہوا تو کسی بھی شخص کے داخلہ پر پابندی لگا سکتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تحریک انصاف کو حکومت اس لیے نہیں دی گئی کہ سندھ کے خلاف سازشیں کرے۔ مولابخش چانڈیو نے کہا پی ٹی آئی کے اقتدار کا سورج غروب ہورہا ہے۔
عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری
اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ
فواد چودھری کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست بھی زیر سماعت ہے،ملک ریاض کے لندن سے سیٹلمنٹ کے بعد واپس ملنے والی رقم پر وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیانات کے معاملہ پرفواد چودھری کی نااہلی کے لئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے،درخواست سماجی کارکن محمود اختر نقوی نے کراچی رجسٹری میں جمع کرائی تھی جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ فواد چودھری نے سیٹلمنٹ کے بعد غلط بیانات دیئے ،درخواست میں کہا گیا کہ جھوٹ بولنے والا قومی اسمبلی کا رکن نہیں رہ سکتا۔
زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے
حسن اور حسین نواز کے ساتھ حکومت کیا کرنیوالی ہے، فواد چودھری نے بتا دیا
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا ہے کہ فواد چودھری کونااہل قراردیا جائے اورجب تک درخواست کا فیصلہ نہیں آتا تب تک فواد چودھری کی رکنیت معطل کرکے سرکاری عہدہ استعمال کرنے سے روکا جائے۔درخواست میں وزیر اعظم عمران خان،وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری،معاون خصوصی شہزاد اکبر ،وزیر ریلوے شیخ رشید ،سیکریٹری وزارت خارجہ اور چیئرمین نیب لندن میں پاکستانی سفیر کو فریق بنایا گیاہے۔