گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے،ملزم کا عدالت نے دیا ریمانڈ

0
27
گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے کیس میں ہوئی اہم پیشرفت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا ہے، عدالت نے ملزم کو چھ جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے

ملزم کو دہلی کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دیا،۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ وجے شری راٹھور نے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کیا ہے،دوسری جانب دہلی پولیس کے افسر ملزم کا نارکو ٹیسٹ کروانا چاہ رہے ہیں، اس ٹیسٹ کے لئے ملزم کی رضا مندی کی ضرورت ہے،اس حوالہ سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے، عدالت اجازت دے گی تو ملزم کا ٹیسٹ کروایا جائے گا،

دہلی پولیس کے مطابق ملزم آفتاب کی نشاندہی پر مقتولہ شردھا کے کپڑے، فون اور دیگر دیگر چیزیں برآمد کرنی ہیں. مقتولہ کی کئی چیزیں ابھی تک برآمد نہیں کئے جا سکے،ملزم نے جس طرح قتل کیا، لاش کے ٹکڑے کئے اور پھر لاش کو فریج میں رکھا، اس دوران کھانا منگوا کر بھی کھاتا رہا، اسکی زندگی میں کوئی فرق نہیں آیا، اس پر پولیس سمیت تحقیقات کرنیوالے سب حیران ہیں، پولیس حکام کے مطابق ملزم آفتاب انتہائی شاطر ہے، اس نے قتل کے بعد اپنے اور مقتولہ کے کپڑوں کو دوھا دیا، خون فرش سے بھی صاف کیا، عدالت نے ابھی تک نارکو ٹیسٹ کی درخواست منظور نہیں کی،۔

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

واضح رہے کہ ملزم نے شردھا واکر کو مئی میں قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیےتھے، ملزم نے شردھا کی لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکے ,میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے علاقے مہرولی میں ملزم نے جس فلیٹ میں اپنی گرل فرینڈ کو قتل کیا تھا ، قتل کے وقت اس نے موٹر چلا دی تھی تا کہ اسکی چیخیں کسی کو سنائی نہی دیں، ملزم نے ممبئی کی شردھا کو قتل کر کے اسکی لاش فریج میں رکھی اور اٹھارہ دن تک لاش کے ٹکڑے شہر کے مختلف علاقوں میں پھینکتا رہا، بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے، ملزم کو دہلی پولیس چھترپور کے جنگلاتی علاقہ میں لے گئی اور تقریبا تین گھنٹے گزارے ،ملزم سے تحقیقات کی گئیں اور اس نے لاش کے ٹکڑے کہاں کہاں پھینکے ان مقامات کے بارے میں ملزم سے پوچھا گیا، پولیس حکام کے مطابق ملزم تیز دماغ والا ہے، ملزم کو ہندی آتی ہے لیکن وہ سوالوں کے جواب انگریزی میں دیتا ہے، ملزم نے تسلیم کیا کہ جب وہ لاش کے ٹکڑے کرتا تھا تو اسوقت قتل کرنے کی طرح موٹر چلا دیتا تھا تا کہ ٹکڑے کرنے کی بھی آوازیں دور تک نہ جائیں،

ملزم کے پڑوسیوں نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ملزم کسی سے زیادہ بات چیت نہیں کرتا تھا،شام کو ملزم روز گھر آتا تھا، کسی کے ساتھ اسکی دوستی وغیرہ علاقے میں نہیں تھی، ملزم اپنا کھانا بھی آن لائن ڈلیوری سے منگواتا تھا،اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد ملزم اگلے روز مارکیٹ گیا وہاں سے 23 ہزار کی فریج خریدی، اسے گھر لایا اور لاش فریج میں رکھ دی، جس چاقو سے ملزم لاش کے ٹکڑے کرتا تھا اسے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا،

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

شردھا کو قتل کرنیوالا پولیس آفتاب پولیس کی تحویل میں ہے، گزشتہ روز اس پر تلواروں سے حملے کی بھی کوشش کی گئی

Leave a reply