بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری،مودی سرکار سے بات چیت نہ کرنیکا اعلان
بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری،مودی سرکار سے بات چیت نہ کرنیکا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کسانوں نے دہلی میں احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے کسانوں کی رہائی سے قبل مودی سرکار سے بات چیت کرنے کا بائیکاٹ کر دیا ہے
کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک گرفتار شدگان کو رہا نہیں کیا جائے گا کوئی بات نہیں کی جائے گی ،کسان رہنماؤں نے واضح طور پر بتایا ہے کہ زیر حراست کسانوں کی رہائی تک حکومت سے باضابطہ بات چیت نہیں کی جائے گی۔ متحدہ کسان مورچہ کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے زیادتی بند نہیں کی جاتی اور گرفتار کئے گئے کسانوں کی رہائی نہیں ہوتی حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے
مودی سرکار نے کسان رہنماوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کروا دئے ہیں، کسان ایکتا مورچہ کے آئی ٹی سیل سے وابستہ بلجیت سنگھ کا کہان ہے کہ ان پر ڈیجیٹل حملہ ہوا ہے۔ ہمارے پیج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ہماری بہت ساری ٹیم جو ٹوئٹر پر متحرک تھی۔ مودی سرکار نے ان اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جن اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ایک لاکھ 70 ہزار فالورز کے ساتھ کسان ایکتا مورچہ` 10 ہزار فالوورز کے ساتھ ’جاٹ جنکشن‘ ، 42 ہزار فالورز کے ساتھ ’ٹریکٹر ٹو ٹویٹر‘ جیسے بہت سے اکاؤنٹس شامل ہیں۔
بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے کسان مظاہرین کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ اب اس معاملے پر دنیا بھر سے آوازیں بھی اٹھنا شروع ہوگئیں ہیں، جس کی وجہ سے مودی حکومت پر مسلسل دباؤ بڑھ رہا ہے ۔ زراعت کے بجٹ میں بھی کمی پر بھارتی کسانوں نے 6 فروری کو ملک گیر پہہ جام ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے
راجیہ سبھا کی کارروائی کے دوران دگوجے سنگھ کے ذریعہ ملک سے غداری کے تحت مقدمہ درج ہونے کا مسئلہ ایوان میں اٹھائے جانے کے بعد ہنگامہ شروع ہو گیا۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی کو ملتوی کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد چیئرمین وینکیا نائیڈو نے کسانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر تین ارکان کو باہر نکال دیا۔
دوسری جانب بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ اور بی جے پی رہنما نروتم مشرا کا کہنا ہے کہ کسانوں کا ہنگامہ ایک تجربہ ہے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ہو گیا تو لوگ سی اے اے این آر سی، دفعہ 370 اور رام مندر کے خلاف بھی احتجاج کرنا شروع کر دیں گے۔ کوئی یہ بتانے کو تیار نہیں ہے کہ سیاہ قانون میں سیاہ کیا ہے۔ یہ مظاہرے تصور پر مبنی ہیں۔
کسان مظاہرین تین متنازع زرعی قوانین کیخلاف نومبر سے احتجاج کررہے ہیں ،کسان تین ماہ سے زائد عرصے سے دلی کی سرحدوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں
بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟
بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی
بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج
بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی
ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟
مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان
بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی
مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں
مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”
حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا
کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری
کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام
مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا
مر جائیں گے لیکن گھر نہیں جائیں گے، بھارت میں کسانوں کا اعلان
نہ تھکیں گے، نہ رکیں گے،بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، بھوک ہڑتال شروع
کسان رہنماؤں کو قتل کروانے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب
کسان ٹریکٹر مارچ روکنے کیلئے فوج تعینات، کسانوں کا بھی مودی کو دبنگ پیغام