یوم یکجہتی کشمیر پر "مولانا” کو بھی کشمیر یاد آ گیا، کشمیر ہمارا ہے کانفرنس سے کریں گے خطاب

0
42

یوم یکجہتی کشمیر پر "مولانا” کو بھی کشمیر یاد آ گیا، کشمیر ہمارا ہے کانفرنس سے کریں گے خطاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم آج 5فروری کو جلسے ،جلوس ،ریلیوں اور دیگر پروگراموں کے ذریعے جہاں کشمیر عوام کو یکجہتی کا پیغام دے گی وہاں بھارتی درندگی سے نفرت کا اظہار اور مذمت کرے گی۔ جے یو آئی کے کار کن 5فروری کو ملک بھر میں پروگراموں کے ذریعے کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی پر نفرت کا اور مذمت کا اظہار کریں گے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کا ر کن منظم پروگرام کرکے عالمی دنیا کو پیغام دیںکہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی درندگی کسی صورت قبول نہیں ۔ جے یو آئی کشمیر ی عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت جاری رکھے گی ۔اب وقت قریب آرہا ہے کہ بھارتی مظالم کاخاتمہ ہوگا اور کامیابی کشمیرعوام کی ہوگی ۔

جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی میڈیا آفس کے مطابق مولانا فضل الرحمن آج پانچ فروری کو کشمیر ہمارا ہے کے عنوان پر اسلام آباد میں بڑی تقریب سے خطاب کریں گے ۔اس تقریب سے مولانا عبد الغفور حیدری بھی خطاب کریں گے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پروگرام ہوں گے.

جے یو آئی رہنما اکرم خان درانی بنوں،مولانا محمد امجد خان لاہور پریس کلب ،مولانا عطاء الرحمن اور مولانا عطاء الحق درویش پشاور ،مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن راولپنڈی میں جلسوں سے خطاب کریں گے،محمد اسلم غوری ،مولانا راشد خالد محمود سومرو،مولانا عبد الکریم عابد ، کراچی جبکہ حافظ حسین احمد ،مولانا عبد الواسع،سید فضل آغا،حا فظ حمد اللہ کوئٹہ میں کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ ریلیوں اور جلسوں سے خطاب کریں گے .

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

Leave a reply