نور مقدم کیس کے بعد اب عثمان مرزا کیس کے ملزمان بھی پابند سلاسل ہوگئے،جویریہ صدیق

0
64
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نور مقدم کیس کے بعد اب عثمان مرزا کیس کے ملزمان بھی پابند سلاسل ہوگئے،جویریہ صدیق

سیشن کورٹ اسلام آباد میں لڑکا لڑکی تشدد کیس کا 44 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا

فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن 5 ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی 2پر جرم ثابت نہ ہو سکا،عثمان مرزا، عطا الرحمان، اداریس قیوم بٹ، محب بنگش، فرحان شاہین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے غیراخلاقی حرکت کا جرم ثابت ہونے پر عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو 2،2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے متاثرہ جوڑے کو حبس بے جا میں رکھنے کے جرم میں پانچوں مجرمان کو ایک ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے دفعہ 506 ثابت ہونے پر عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو 7،7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے دفعہ 509 کے تحت مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو تین تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ مجرمان سے برآمد کی گئی رقم ریاست کو دی جائے گی،ڈیوائس اور ٹیکنالوجی پر مبنی ثبوتوں سے ظاہر ہوا کہ وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے دیکھی، مرکزی مجرم عثمان مرزا کو غیراخلاقی حرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے، مرکزی مجرم عثمان مرزا نے متاثرہ جوڑے کو اپارٹمنٹ میں قید کیا ہوا تھا،

عثمان مرزا کیس کا اسپیڈی ٹرائل ساڑھے 5 ماہ میں مکمل ہوا۔اٹھائیس ستمبر 2021 کو مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوئی تھی۔ چھ جولائی2021 کو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کیس شروع ہوا۔

اسلام آباد سے خاتون صحافی جویریہ صدیق کہتی ہیں کہ بااثر شخصیات کے جرائم اس ملک میں اکثر معاف ہو جاتے تھے لیکن اسلام آباد میں عدالتوں نے جس طرح سے نور مقدم کیس اور اب عثمان مرزا کیس میں فیصلے دیے ہیں ہمارا اس ملک کے نظام عدل پر اعتماد پختہ ہوگیا ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں جویریہ صدیق کا کہنا تھا کہ نور مقدم کیس کے بعد اب عثمان مرزا کیس کے ملزمان بھی پابند سلاسل ہوگئے۔ اسلام آباد پولیس نے پروفیشنل انداز میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا اور مجرمان کو سزا دلائی۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر ریاست اسی طرح مظلوم کے ساتھ کھڑی ہو تو کوئی کمزور کسی عثمان مرزا کے ظلم کا شکار نہ ہو

واضح رہے کہ اسلام آبا د کے سیکٹر ای الیون میں لڑکا لڑکی تشدد کیس متاثرہ لڑکی اپنے بیان سے منحرف ہو گئی، متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ملزمان کو پہنچاننے سے انکار کردیا ،عثمان مرزا زیادتی کیس میں مدعی لڑکے اور لڑکی اپنے بیان سے مکر گئے ،متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ٹرائل کورٹ میں بیان دے دیا ،عدالت میں بیان حلفی جمع کرا دیا گیا ،متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ پولیس نے سارا معاملہ خود بنایا ہے،میں نے بیان حلفی کسی کے دباو میں آکر نہیں دیا، کسی بھی ملزم کو نہ شناخت کیا اور نہ ہی کسی پیپر پر دستخط کیے

ملزم عثمان مرزا و دیگر کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں، متاثرہ لڑکی اور لڑکے کی شادی ہو گئی ہے،

موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے تشدد کر کے لڑکی کی شرٹ اتروا دی اس دوران لڑکی انکی منتیں کرتی رہی تا ہم ملزمان باز نہ آئے، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیا اور ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گرفتار ملزمان میں عثمان مرزا، فرحان اور عطاء الرحمان شامل ہیں۔

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرکے تشدد کیس،عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

Leave a reply