پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی
پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی عمران خان کیساتھ ملاقات کے لئے بنی گالہ پہنچ گئے ہیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان پرویز الہٰی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش کرینگے
وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں وزیر اعلی کی تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا، عمران خان چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلی پنجاب بنانے کی پیشکش کریں گے،
ایک اور عدم اعتماد آنے کے بعد حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے ،ابھی تک عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ نہیں ہوا تھا ، ووٹنگ کا مرحلہ باقی تھا کہ بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آ گئی، ایسے میں حکومتی وزراء کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور حکومتی وفد ایک بار پھر اپنے اتحادیوں کو منانے پہنچ گیا ہے،
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی سربراہی میں حکومتی وفدکی ق لیگی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد،سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کےامورپرگفتگو کی گئی،ملاقات میں مونس الہٰی،حسین الہٰی،سالک حسین ،طارق بشیرچیمہ،کامل علی آغا شریک تھے حکومتی وفدمیں وفاقی وزیر اسدعمر،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اوروزیردفاع پرویزخٹک شامل تھے
ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران ابھی تک حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ تمام اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ فیصلہ کرے گے ،مونس الہی نے کہا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جلد ہی بریک تھرو دیں گے ہم اپنی بہتری کا فیصلہ کریں گے دونوں جانب سے آفرز موجود ہیں
نجی ٹی وی اے آئی وائی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چودھری پرویز الہییٰ کو وزیراعلیٰ بنانے پر آمادہ ہو چکے ہیں ، اس وقت حکومتی وفد ق لیگ کے پاس موجود ہے
قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کی سربراہی میں ق لیگی وفد کی ایم کیوایم قیادت سے ملاقات ختم ہو گئی ہے، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، اتحاد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ملاقات میں تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال اور ممکنہ تحریک عدم اعتماد پربھی گفتگو ہوئی ق لیگ اور ایم کیوایم نے حتمی فیصلہ آئندہ ایک سے دو روز میں کرنے پر اتفاق کیا ،ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کا تسلسل جمہوری روایات کے مطابق اور آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اہم ہے،ملاقات میں پرویزالہٰی، طارق بشیر چیمہ،مونس الہٰی، سالک حسین شریک تھے ملاقا ت میں حسین الہٰی ، کامل علی آغا اور فرخ خان نے بھی شر کت کی
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزیراعظم نے طلب کر لیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب حکمت عملی پر وزیراعظم کو تجاویز دیں گے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہر صورت ناکام بنائیں گے،ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرکے ان کے تحفظات دور کیے،
قبل ازیں آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے، عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی اپوزیشن نے نمبر گیم پوری ہونے پر تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ کیا ،تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد عثمان بزدار اسمبلی تحلیل نہیں کر سکیں گے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی 14 روز کے اندر اجلاس بلانے کا پابند ہوگا
عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرواتے وقت ن لیگی اراکین نے سیکرٹری اسمبلی سے ملاقات کی، اس موقع پر اراکین اسمبلی کی چائے بسکٹ کے ساتھ تواضع کی گئی عدم اعتماد کی تحریک مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی رانا مشہود ، سمیع اللہ خان ، میاں نصیر اور دیگر اراکین اسمبلی نے جمع کروائی
ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری
گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ
اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے
مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود
پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل
پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات
لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے
کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی
اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم
وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری
تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر
مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب
اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے
عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید
10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان
ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی
ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول
مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں
تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ
زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب
سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع