رات کو 12 بجےمجھے مبارک باد دینے آئے اور صبح کہیں اور چلے گئے،آصف زرداری

0
38

رات کو 12 بجےمجھے مبارک باد دینے آئے اور صبح کہیں اور چلے گئے،آصف زرداری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے سابق صدرآصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز بلاول بھٹو زرداری، سردار اختر مینگل، ایاز صادق اور مولانا عبدالغفور حیدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی،اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کے ہمارے اوپر بہت احسانات ہے۔زرداری صاحب کے ساتھ ہوں، جہاں وہ لے جائیں گے وہاں چلا جاونگا۔ بلوچستان کیلیے پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری کے احسانات کو نہیں بھول سکتے اس لیے آج اس محسن کے کہنے پر اپوزیشن کا ساتھ دے رہا ہوں

اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جس کو اپوزیشن نامزد کرے گی وہی وزیر اعلیٰ پنجاب ہو گا سیاسی لوگوں کے درمیان رابطہ رہتاہے،پنجاب میں اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے،پرویز مشرف کے جانے کے بعد بھی سارے مسئلے حل کیے تھے،ملک بچانے کیلئے ق لیگ کو بھی دعوت دی تھی ،اب پتہ نہیں انہیں کیا ہوا،یہ سوال توان سے کرنا چاہیے،رات کو 12 بجےمجھے مبارک باد دینے آئے اور صبح کہیں اور چلے گئے ہم سب کو مل کر ملک بچانا ہوگا،اپوزیشن جس کو نامزد کردے گی وہ وزیراعلیٰ پنجاب بن جائےگا، نمبرز ہمارے پاس ہیں ان کے پاس نہیں ہم پاکستان کو چلانا اچھی طرح جانتے ہیں

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلم بھوتانی کو متحدہ اپوزیشن میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں سلیوٹ پیش کرتے ہیں بلاول نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو کل نہیں آج سندھ میں گورنر راج لگا کر دیکھائیں٬عمران خان خط قوم کے سامنے لائیں عمران خان جو مرضی کرے کامیابی متحدہ اپوزیشن کی ہے عمران خان حکومت کا آخری ہفتہ ہے،عدم اعتماد میں بلوچستان ارکان صف اول کا کردار ادا کریں گے اتحادیوں کے ساتھ ملکر پنجاب میں اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے۔ ایم کیو ایم کو ہرڈیمانڈ پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی، پاکستان کی عدلیہ تحریک عدم اعتماد میں دھاندلی نہیں ہونے دے گی،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں سلیکٹڈ وزیراعظم کےخلاف عدم اعتماد پیش کی،گزشتہ روزبلوچستان عوامی پارٹی نےاپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا،آج اسلم بھوتانی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا،اتحادی جماعتوں کو اس لیےساتھ لےکرچلے تاکہ اگلےمسائل کا حل نکال سکیں،ہم بونس میں جارہے ہیں،ہمارے نمبرز پورے ہیں،عمران خان میں ہمت ہے تو وہ ووٹنگ سے بھاگیں گے نہیں،اگر ہمت ہے تو عمران خان پہلے ہی دن ووٹنگ کرادیں گے،وزرا ایم این ایز کو دھمکیاں دے رہے ہیں،عدلیہ نوٹس لے،عمران خان آرٹی ایس کی طرح ای وی ایم لارہے تھے،عمران خان 2023 کے الیکشن میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں، امید ہے عدم اعتماد کے دوران چیف جسٹس دھاندلی نہیں ہونےدیں گے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے ایم کیو ایم کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا، ایم کیو ایم کو ہرڈیمانڈ پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی،

قبل ازیں ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کچھ لوگ پی ٹی آئی کے ایسے بھی ہیں جو اس بات پر ہیں کہ اگر ہمیں ایک یا دو ووٹ کی ضرورت پڑے تو ہم بھی حاضر ہیں فواد چوہدری کے بھائی صاحب نے ہمیں ووٹ کی یقین دہانی کروائی ہے فواد چوہدری ہمیں اپنے بھائی سے اس کی تردید کروا کر دکھائیں ہم یہ ووٹ اس وقت ہی استعمال کریں گے جب ضرورت ہو گی اگر ضرورت نہیں ہو گی تو ہم کسی کو 63 اے کے آگے کیوں ڈالیں ایک ووٹ ہمیں شاہ محمود قریشی کے گھر سے بھی ضرورت پڑنے پر ملے گا جو ان کے قریبی عزیز ہیں، یعنی پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا حال دیکھیں پرویزخٹک سربراہی کر رہے ہیں جو اپنے بھائی کو بھی ساتھ نہیں رکھ سکے اسد عمر اپنے بھائی زبیر کو تو قائل نہیں کر سکے کہ عمران خان بہت اچھا لیڈر ہے یہ ٹوٹل گیم ہار چکے ہیں ان کے پاس عزت بچانے کا ایک ہی راستہ ہے کہ یہ لوگ استعفیٰ دیدیں ہم ایم کیوایم کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں رات کو یہ بھی گئے ہوئے تھے جبکہ ہمارا ایم کیوایم کے ساتھ 10 بجے کا وقت طے تھا یہ لوگ وہاں سے اٹھ ہی نہیں رہے تھے بڑی مشکل ساڑھے گیارہ بجے وہاں سے گئےہم باہر انتظار کر تے رہے

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی

پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی

پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان

بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز

حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

Leave a reply