سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی

سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ حافظ سعد رضوی کے ساتھ جتنا ظلم ہو رہا بہت زیادہ۔اور یہ زیادتی ہے.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا ۔پوری بات کا بیک گراؤنڈ پتہ ہونا چاہئے ۔ زیادتی کیوں ہو رہی بتاتا ہوں .علامہ خادم رضوی بہت شعلہ بیان مقرر تھے انکی پہچان بنی تحریک لبیک وجود میں آئی انکا نعرہ لبیک یا رسول اللہ بہت آسان ہے کوئی مسلمان چھوٹا ہو یا بڑا اس نعرے سے اسکی عقیدت ہے۔ جو آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق نہیں کرتا اس کو ہم مسلمان نہیں مانتے یہ ہمارا عقیدہ ہے اس پر کسی سے بحث کرنے کی ضرورت نہیں لندن میں ایک چینل پر بحث ہو رہی تھی کہ بکرے پر چھری پھیرا تکلیف دہ عمل ہے میں کہتا ہوں یہ ہمارا ایمان ہے۔ دیں میں دو چیزیں نہیں ہو سکتیں

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ خادم رضوی کا انتقال ہوا انکی جگہ سعد رضوی کو مشاورت کے ساتھ بٹھایا گیا میں بطور صحافی اس کو رپورٹ کر رہا ہوں فرانس میں واقعہ ہوا معلون اخبار نے خاکے شائع کیے اس پر احتجاج ہوا۔ میں سمجھتا ہوں کہ احتجاج حق یے ہم اور کیا کریں .حکومت نے احتجاج کے دوران ایک معاہدہ کیا۔ فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ تھا حکومت نے وقت دیا اور تحریک لبیک نے حکومت کے وقت کو مانا، انتظار کیا،چپ کر کے بیٹھ گئے. لبیک کے کسی کارکن نے کوئی بات نہیں کی۔ جب وقت پورا ہوا تو پھر دوبارہ احتجاج ہوا اور پکڑ دھکڑ ہوئی۔ دوبارہ مذاکرات ہوئے تو قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کی بات کی گئی اور کہا گیا کہ اگر قومی اسمبلی اس قرارداد کو منظور کرتی تو سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ دھرنے ختم کروانے کے لیے حکومت بے پکڑ دھکڑ کی. بے دردی کے ساتھ تشدد کیا گیا سعد رضوی جب نماز جنازہ پڑھا کر آ رہے تھے تو انکو باقاعدہ اغوا کیا گیا کیوں کہ انکو پتہ نہیں تھا کہ کون لوگ لے کر جا رہے اسکے بعد مظاہرے شروع ہو گئے ۔سعد رضوی نوجوان اسکے پاس اسلحہ نہیں پھر بھی دہشت گردی کے پرچے کٹ گئے ۔سپریم کورٹ کی رولنگ ہے کہ دہشت گردی کے پرچے نہیں کٹ سکتے۔۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ لبیک کا نعرہ ایسا ہے کہ کسی کو اس سے یکجہتی کی ضروری نہیں ہر بندہ یہ نعرہ لگاتا یے۔ ایک طرف حکومت نے کالعدم کیا دوسری جانب الیکشن لڑنے کی اجازت دی ۔پھر انکے رہنما کیوں نظر بند ہیں ۔اگر اس وقت سعد رضوی مان لیتے کہ لبیک کا ووٹ حکومت وقت کو پڑے گا تو انہوں نے رہا ہو جانا تھا۔ رہائی کی پیشکش ہوئی تو سعد رضوی نے کہا کہ میرا عدالتوں پر یقین یے پرچہ ہو گیا اب ثابت کریں ۔کل عدالت نے فیصلہ دیا لیکن ابھی تک رہائی نہیں ہوئی۔ تاخیر کی جا رہی ہے کسی اور مقدمے میں پھنسایا جا رہا .سعد رضوی کو آئینی و قانونی حق سے محروم کیا جا رہا ہے کوئی ایک جملہ ایسا نہیں جس سے دہشت گردی ثابت ہو ۔پرامن لوگ ہیں اب احتجاج بھی نہیں ہو رہا پھر بھی نظر بندی ہے ابھی تک۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ حافظ سعد رضوی کے وکیل کا کہنا ہے کہ حکومتی ادارے بضد ہیں کہ سعد رضوی کو رہائی نہیں دینی ۔ پرامن احتجاج کرنے والوں کو دہشت گردی کے پرچے میں مت ڈالیں یہ بہت بڑا ظلم ہے۔

@MumtaazAwan

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا دیا حکم؟

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،دلائل مکمل

باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ

حافظ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم

Comments are closed.