شہباز شریف، حمزہ کے ریمانڈ میں ہوئی توسیع

0
33

شہباز شریف، حمزہ کے ریمانڈ میں ہوئی توسیع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں جیل حکام نے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا ،

احتساب عدالت میں نیب کے گواہ غلام مصطفی کے بیان پر جرح کی گئی، وکیل نے سوال کیا کہ آپ نے ریکارڈ میں یہ نہیں لکھا کہ کبھی کس اتھارٹی نے پیسے قومی خزانے سے نکلوانے کے لیے کہا ہوا ۔گواہ نے جواب دیا کہ بالکل درست ہے کبھی کسی اتھارٹی نے پیسے نکلوانے کا حکم نہیں دیا ۔امجد پرویز نے سوال کیا کہ جو دستاویزات آپ نے جمع کروائی ہیں ان پر تاریخ نہیں لکھی گئی ۔گواہ نے کہا کہ جی بالکل ان دستاویزات پر تاریخ نہیں لکھی گئی ۔وکیل نے سوال کیا کہ آپ کب سے سرکاری ملازم ہیں گواہ نے جواب دیا کہ میں 1997 سے ملازم ہوں ۔

وکیل نے سوال کیا کہ آپ نے جو رکارڈ دیا ،وہ رمضان شوگر ملز کو نہیں بھیجا،گواہ نے کہا کہ درست ہے جو رکارڈ نیب کو دیا،وہ رمضان شوگر ملز کی انتظامیہ کونہیں دیا،وکیل نے کہا کہ آپ نے رکارڈ میں یہ نہیں لکھا کبھی کسی اتھارٹی نے پیسے قومی خزانے سے نکلوانے کیلئے کہا ہو،گواہ نے کہا کہ بالکل درست ہےکبھی کسی اتھارٹی نے پیسے نکلوانے کا حکم نہیں دیا،

بعد ازاں عدالت نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 فروری تک توسیع کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا جب کہ عدالت نے نیب کے گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کرلیا۔

شہباز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان عدالت کے باہر موجود تھے جنہوں نے پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف

جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

کورونا کا خطرہ،عدالت بندوں سے بھر دی جاتی ہے، شہباز شریف کی پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

الٹا چو کوتوال کو ڈانٹے،نیب نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیئے،شہباز شریف،عدالت نے کیا کہا؟

شہباز شریف نے عدالت کے منع کرنیکے باوجود پریس کانفرنس کر ڈالی،لگائے سنگین الزام

مریم نواز کی عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات، پولیس کی بھاری نفری اچانک طلب کر لی گئی

یہ الٹے بھی ہوجائیں تو یہ کام نہیں کر سکتے، شہباز شریف کا عدالت میں بیان،جج بھی مسکرا پڑے

شہباز شریف باز نہ آئے، عدالت میں ایسا کام کر دیا کہ جج کو مداخلت کرنا پڑ گئی

ابھی آپ کسٹڈی میں ہیں،سہولت نہیں مل سکتی، عدالت نے شہباز شریف کی استدعا کی مسترد

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

کرے کوئی، بھرے کوئی،شہباز شریف نے بھری عدالت میں معافی مانگ لی

Leave a reply