عثمان بزدار کو بڑی یقین دہانی کروا دی گئی
عثمان بزدار کو بڑی یقین دہانی کروا دی گئی
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی اور وفاقی آبی وسائل چودھری مونس الٰہی کی وزیراعلیٰ آفس آمد ہوئی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر آبی وسائل چودھری مونس الٰہی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال،بلدیاتی الیکشن او رفلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا، وزیراعلیٰ پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے اتفاق کیا کہ مل کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے-
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔اہم امور پر آپ سے مشاورت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا- عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اپنی کارکردگی سے جواب دیں گے۔تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں جو پائیدارکا م کیے ہیں ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ مختصرمدت میں عوام کو ریلیف دیا ہے اوران کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی بیانیہ ہے اورنہ کوئی حکمت عملی۔
چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے خلوص نیت کے ساتھ اتحاد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں مشترکہ امیدوار سامنے لانے کیلئے بات چیت کاسلسلہ جاری رہے گا۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب عامر جان اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب
خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں
بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس،شوٹرزکو اسلحہ کس نے کس کے کہنے پر دیا؟