262 پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک، آج بھی بیان پر قائم ہوں،ذمہ دار سول ایوی ایشن ہے، وفاقی وزیر ہوا بازی

0
67

262 پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک، آج بھی بیان پر قائم ہوں،ذمہ دار سول ایوی ایشن ہے، وفاقی وزیر ہوا بازی
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ آج بھی اس بیان پر قائم ہوں کہ 262 پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک تھیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام ’ بڑی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ انکوائری بورڈ نے مجھے جو نمبرز دیئے وہی میں نے ایوان اور کابینہ میں پیش کیے، 161 لوگوں کو شوکاز نوٹسز جاری ہوئے، 262 میں سے 28 پائلٹس کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا۔جعلی ڈگریوں سے متعلق جو نمبر انکوائری رپورٹ میں تھے وہی سپریم کورٹ میں بھی دیئے ہیں۔

وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن کےلائسنس ٹھیک تھے ان کو حاصل کرنے کا طریقہ ٹھیک نہیں تھا، اگرجعلی لائسنس بنےہیں تواس کا ذمہ دار سول ایوی ایشن ہی ہے۔ ہم نے بیوروکریسی میں بھی موجود گندگی کی صفائی کا مینڈیٹ لیا ہوا ہے، افسر شاہی کو بھی اپنے اثاثے ڈیکلیئر کرنےچاہیے وہ مقدس گائے نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر ہوا بازی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو معاون خصوصی اور مشیروں کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے پر سراہنا چاہیے، اگر دہری شہریت والے کابینہ میں بیٹھ سکتے ہیں تو منتخب اراکین شہریت والے کیوں نہیں وہاں ہو سکتے

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

قبل ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ پی آئی اے کے پاس 450 پائلٹس ہیں،پی آئی اے سمیت دیگر نجی ایئر لائنز کے ایک ہزار934پائلٹس کو لائسنس جاری کیے،16مشتبہ ڈگری والے پائلٹس میں سے 8 کو معطل کیا گیابورڈ آف انکوائری نے 262 پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کی نشاندہی کی،

رپورٹ مین مزید کہا گیا کہ جعلی لائسنس والے پائلٹس نے ریکارڈ میں ردو بدل سمیت امتحان میں حصہ نہیں لیا تھا،پی آئی اے 141،سیرین 10 اور ایئر بلیو کے 9 پائلٹس گراوَنڈ کیے گئے ،پی آئی اے،ایئر بلیو اور سیرین کے علاوہ 102 دیگر پائلٹس گروَانڈ کیے گئے،پی آئی اے کے 6 اور شاہین ایئر لائن کے 2 پائلٹس کی ڈگریاں جعلی نکلیں،بعض پائلٹس نے ایف اے اور او لیول کی جعلی ڈگری جمع کرا رکھی تھی،

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت کو 54 میں سے 28 پائلٹس کا لائسنس منسوخ کرنے کی سمری بھیج دی،جعلی لائسنس سے بچنے اور بائیو میٹرک تصدیق کےلیے نادرا کو درخواست بھیج دی ،امتحان لینے کےلیے سی سی ٹی وی کیمرے سمیت جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا،

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کمرشل اور ایئر ٹرانسپورٹ لائسنس کےلیے ہائیر سیکنڈری،ایف اے اور ایف ایس سے تعلیم لازمی قرار دیا گیا ہے،کمرشل پائلٹ لائسنس کے لیے 200 گھنٹے جہاز اڑانے کا تجربہ اور 3 گھنٹے فلائیٹ ٹیسٹ لیا جائے گا،پائلٹس کو لائسنس لینے کےلیے 8 مختلف پیپرز دینا ہوں گے

 

Leave a reply