مذہبی جماعت پر پابندی، وفاقی کابینہ سے منظوری ملی یا نہیں؟ اہم خبر
مذہبی جماعت پر پابندی، وفاقی کابینہ سے منظوری ملی یا نہیں؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دے دی،
وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی،انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کی منظوری دی گئی، وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے منظوری دی، پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کی تھی، سمری کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے ڈکلیئریشن پرکام شروع کر دیا گیا،وفاقی حکومت پابندی کا ڈکلیئریشن سپریم کورٹ میں پیش کرے گی سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن تحریک لبیک پاکستان کو ڈی نوٹیفائی کرے گا
گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تحریک لبیک پر پابندی کا اعلان کیا تھا،شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے،مظاہروں میں 2پولیس اہلکارشہید ہوئے،340پولیس اہلکار زخمی ہوئے،مظاہرین ہر صورت فیض آباد اوراسلام آباد آنا چاہتے تھے ہم پرامن طریقے سے معاملات حل کرنے کے حق میں تھے،ہمیں اپنے طور پرکام نہیں کرنے دیا گیا اور ضد کرتے رہے،پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے، تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیا گیا ،مذہبی جماعت کے سوشل میڈیا چلانے والے لوگ سرینڈر کردیں ہم قرار داد اسمبلی میں اتفاق رائے سے پیش کرنا چاہتے تھے،اسلام آباد میں پولیس سے رائفل چھین کر فائرنگ کردی گئی،پولیس،رینجرز اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کامشکور ہوں، فیض آباد کواحتیاط کے پیش نظر بند رکھا گیا ہے مذاکرات میں گنجائش رکھی جاتی ہے، ریاست کے معاملات کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے،ہماری بڑی کوششیں تھیں لیکن وہ ہر صورت فیض آباد آنا چاہتے تھے،یہ لوگ ایسا مسودہ چاہتے تھے جس سے سارے یورپ کے لوگ فارغ ہوجائیں
حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پر پابندی کے فیصلے کے بعد تحریک لبیک کا ردعمل بھی آ گیا ہے تحریک لبیک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کو تحریک لبیک پر پابندی کا اختیار ہی نہیں، تحریک لبیک سیاسی جماعت اور الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، الیکشن کمیشن اگر ہم سے بات کرے گا تو ہم ان سے بات کریں گے الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے وہ کبھی حکومتی فیصلے پر غور نہیں کرے گا،ہم جس مشن کے لئے بیٹھے ہیں ہمیں کوئی نہیں اٹھا سکتا، ہمارا مطالبہ پورا کیا جائے جو وعدہ ہم سے حکومت نے کیا تھا اسکو پورا کیا جائے، فرانس کے سفیر کی بے دخلی تک ہم یہاں سے نہیں اٹھیں گے
تحریک لبیک کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے تحت جوشخص وعدہ کی خلاف ورزی کرے وہ پاکستان کا وزیراعظم ہوسکتا ہےنہ ہی ممبرآف پارلیمنٹ۔ آئین کے آرٹیکل 62’63 کے تحت عمران خان اس عہدے کے قابل نہیں۔ ہم اس پر کیس کریں گے۔ عدالت جائیں گے ، اگر نواز شریف نااہل ہو سکتا ہے تو وعدے کی خلاف ورزی پر عمران خان اور شیخ رشید کیوں نہیں؟
واضح رہے کہ ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ہم آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں
قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،
شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا
فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا
مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟
تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آگیا
ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج
#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق
سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی
تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان
پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات
حمایت کیوں کی؟ ایک اور مذہبی جماعت کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا
ملک بھر میں احتجاج جاری،گوجرانوالہ میں 21 زخمی،لاہور سمیت کئی شہروں میں سڑکیں بند
سعد رضوی کی گرفتاری پر دوسرے روز بھی احتجاج،کئی شہروں میں ٹریفک معطل
لاہور میں دوران احتجاج چالیس پولیس اہلکار زخمی، فہرست جاری
مذہبی جماعت کا احتجاج، شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ ہو گیا
احتجاج کرنیوالوں کے حوالہ سے حکومت کا بڑا حکم آ گیا
حافظ سعد رضوی کی گرفتاری،تیسرے روز بھی احتجاج جاری
احتجاج کا چوتھا روز،کہاں کہاں دھرنا جاری؟
حکومت کی طرف سے پابندی،لاہور ہائیکورٹ نے بھی بڑا جھٹکا دے دیا
پابندی ہم پر نہیں بلکہ عمران خان پر لگے گی، اہم مذہبی رہنما کا دعویٰ