لاہور:کل سے آج تک ٹی ایل پی والوں کے کاررواں کی لمحہ بہ لمحہ کہانی انٹیلی جینس اداروں کی زبانی ،اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کی طرف سے شروع کئے گئے احتجاجی دھرنے نے زورپکڑ لیا ہے اور اس وقت یہ کاررواں بڑی تیزی سے آگے بڑھتا جارہا ہے

اس دوران کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں نے کس طرح حفاظتی رکاوٹیں اور پابندیاں پس پشت ڈالیں اور اس دوران پولیس نے اپنے فرائض کس طرح ادا کیئے اس حوالے سے خصوصی اداروں نے لمحہ بہ لمحہ ایک رپورٹ مرتب کی ہے جو کچھ اسی طرح ہے ،ٹی ایل پی مارچ کے شرکاء نے کل رات پانچ بجے آزادی چوک پر رکنے کےبعد پھر آگے بڑھنا شروع کیا۔ پولیس کے ساتھ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب یہ کاررواں بھاٹی چوک پر پہنچا جہاں پولیس نے ٹی ایل پی کے لوگوں کے خلاف اس وقت سخت رویہ اختیار کیا جب ہجوم نے پولیس کی طرف سے کی گئی حفاظتی رکاوٹیں ہٹانا شروع کیں‌ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹھیک 8 بجے ٹی ایل پی کے مرکزی جلوس میں شامل افراد کی تعداد کم وبیش 1500 کے لگ بھگ تھی

اداروں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تقریبا 9 بجے TLP کے 2 الگ الگ گروپ شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سے مرکزی کارواں میں شامل ہونے کے لیے یہاں پہنچے۔ٹی ایل پی کے کاررواں کے حوالے سے جاری اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 بجے TLP کاروان نے لاہور کے مضافات میں مرکزی جی ٹی روڈ تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے شاہدرہ تک جا پہنچے اس موقع پر پولیس کے حفاظتی دستوں نے امامیہ ریلوے کراسنگ اور رانا ٹاؤن میں ٹی ایل پی کے مظاہرین کوآڑے ہاتھوں لیا ۔اس رپورٹ کے مطابق کم وبیش 12 بجے کے قریب لانگ مارچ مقام کالا شاہ کاکو کے قریب پہنچا جہاں ٹی ایل پی کارکنوں نے اپنے ان ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی جن کے بارے میں دعویٰ ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔ٹھیک ایک بجے پولیس نے گوجرانوالہ سے لاہور آنے والے راستہ بند کر دیا تاکہ TLP کے کارکنان کو لانگ مارچ میں شامل ہونے سے بچایا جا سکے۔اس دوران پولیس نے بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے ٹی ایل پی کے کاررواں کو ایک مرتبہ روک دیا ہے جو اسلام آباد کی طرف جانے کےلیے بے چین نظر آتے ہیں‌

دوسری طرف اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے 2 دن قبل شدید موسم کے لیے پیشگی وارننگ جاری کی تھی آج صبح گجرات ، سیالکوٹ اور مضافات میں بارش کی اطلاع ملی تھی ، رپورٹ کے مطابق اگر بارش کا یہ سلسلہ جاری رہا تو مؤثر شرکاء کی تعداد میں کمی متوقع ہے۔

ادھراسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی ٹی ایل پی کی سرگرمیوں کے متعلق رپورٹ میں بتایا کہ کل رات دیر گئے اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری نے فیض آباد کے ارد گرد ہوٹلوں / ریستورانوں / جنرل سٹورز کو بند کرنے کا حکم دیا اور پھر اس پر عمل بھی کروایا ، پولیس نے لیاقت باغ ، بنی چوک اور آس پاس کے علاقوں میں بھی اس قسم کے احکامات صادرکرکے صورت حال کوقابومیں رکھنے کی کوشش کی سڑکوں کی صورتحال اب بھی ویسی ہی ہے جیسی پہلے بتائی گئی تھی۔ ایڈیشنل صدر – کے ایف سی تا فیض آباد مری روڈ مکمل طور پر بند ہے۔جنرل ٹریفک ڈس آرڈر سے بچنے کے لیے مال روڈ ، کچہری چوک اولڈ ایئرپورٹ روڈ ، کورال چوک ، پشاور روڈ اور آئی جے پی روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے۔اسلام آباد I-9 سے کھنہ لنک 9 ویں ایونیو اور I-8 کے ذریعے ڈبل آر ڈی سگنل سے موڑنے کے بعد کھلا ہے۔

ادھر اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہےکہ اس وقت ٹی ایل پی کے مختلف دھرنوں اورمظاہروں میں شامل افراد کی تعداد 8 سے 10 ہزار کے درمیان ہوسکتی ہے ، یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ لوگ جوجی ٹی روڈ کے ساتھ ساتھ اس تحریک کے ساتھ وابستہ ہیں وہ جیسے جیسے کاررواں آگے بڑھتا جائے گا اس میں شامل ہوتے جائیں گے ، اس حوالے سے جہلم اورپوٹھوہار کے دیگرعلاقوں سے ایسی اطلاعات ہیں کہ لوگ تیار بیٹھے ہیں‌

پوٹھوہار ریجن کے ضلع جہلم کا امیر پہلے ہی کاروان میں موجود ہے اور زخمی بھی ہے ،ادھراطلاعات کے مطابق امیر شمالی پنجاب کو ایل ای اے نے گرفتار کیا ہے اور راولپنڈی ڈویژن کے امیرمیجر یعقوب سیفی ابھی تک بڑی تعداد کے ساتھ وہاں موجود ہیں ،

اسلام آباد اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں ٹی ایل پی کے کارکنان بظاہر خاموش ہیں اور بڑی گرفتاریوں سے بچنے میں کامیاب ہو گئے ملک بھر سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پرکہا جاسکتا ہےکہ ٹی ایل پی کے کاررواں میں اضافہ ہوسکتا ہے اورحکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات ناکامی ہوسکتےہیں جس کی صورت میں معاملات کے بگڑنے کا زیادہ اندیشہ ہے جہاں تک تعلق ہے ٹی ایل پی سے مذاکرات کا تواس حوالے سے اداروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس مقصد کے لیے ٹی ایل پی کو مذاکرات میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزیر داخلہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مذاکرات شروع کرنے کے لیے وفاقی وزیر مذہبی امور کے ساتھ اسلام آباد میں رپورٹ کریں۔

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تحریک لبیک کا دھرنا، انٹرنیٹ بند، پولیس کو مذاکرات میں ناکامی

بریکنگ، تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

علامہ خادم رضوی کے استاد ،دوسرے بیٹے سمیت لبیک کی مرکزی شوریٰ کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ

تحریک لبیک کا مارچ شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد "سیل” شیخ رشید پاکستان چھوڑ گئے

تحریک لبیک کا مارچ، لاہور پولیس کا بھی پلان تیار،وزیراعظم بھی آ رہے ہیں آج لاہور

تحریک لبیک کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری

تحریک لبیک مارچ،کینٹینر ہٹ گئے، رستے کھل گئے

تحریک لبیک مارچ،رکاوٹیں ایک بار پھر ختم،شرکا آگے بڑھنا شروع، شیلنگ سے ایک زخمی

سعد رضوی آئیں گے تو اب مذاکرات ہوں گے، کالعدم تحریک لبیک کا دبنگ اعلان

تحریک لبیک مارچ، شیخ رشید کی مذاکرات کی کوشش،تازہ ترین صورتحال جانیے فائز چغتائی سے

کالعدم تحریک لبیک مارچ، گولی لگنے سے ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کیا، ایدھی فاؤنڈیشن

ہمیں کہا گیا تھا کہ یہاں سے آگے قدم بڑھایا تو بھون دیں گے، ویسا ہی کیا گیا، سید سرور شاہ

شیخ رشید فوری جیل جائیں گے، فیصلہ ہو گیا

۔

Shares: