باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت حالیہ بات چیت کے دوران طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد نہیں کر رہی۔
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کا مارچ لاہور سے نکلنے کے بعد مرید کے میں رکا ہوا ہے اور پارٹی قائدین کا الزام ہے کہ انہوں نے جی ٹی روڈ کھول دی ہے لیکن حکومت نے اچانک جی ٹی روڑ کے دونوں اطراف کنٹینرز لگا کر دوبارہ جی ٹی روڑ بلاک کر دی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت معاہدے پر عمل نہ کرنے کی نیت رکھتی ہے۔ اب مرید کے اردگرد بھی حکومت ایسے اقدامات کررہی ہے جیسے لاہور میں کیے گئے تھے۔ بڑی تعداد میں کنٹینرز لگائے جارہے ہیں راستے بند کیے جا رہے ہیں ۔ خندقین تاحال کھودی جا رہی ہیں۔ ایک طرف مذاکرات چل رہے تھے تو دوسری جانب دریائے چناب کے پل کے اوپر بھاری مقدار میں ریت ڈالی جا رہی تھی ۔ اب مرید کے سے ٹی ایل پی کے رہنما حکومت کو متنبہ کررہے ہیں کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو پورے ملک میں مارچ ہو سکتے ہیں۔ ٹی پی ایل کے رہنما مفتی رضوی اور دیگر نے مرید کے میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی وعدہ خلافی کا سوچنے سے پہلے حکومت ہزار بار سوچ لے۔ اب اگر وعدہ خلافی ہوئی تو حالات کا ذمہ دار معاہدے کا اعلان کرنے والے عمران خان خود ہوں گے۔
مبشر لقمان کا کہنا تھا ک پھر رُکنِ شوریٰ تحریک لبیک پاکستان غلام عباس فیضی کا کہنا ہے کہ پیچھے ہٹنے کا تصّور بھی نہیں ہے جب تک سارے معاملات اور مطالبات حل نہیں ہوتے اور سعد رضوی دھرنے میں آ کر دُعا کر کے ہمیں جانے کی اجازت نہیں دیتے ہم میدان میں رہیں گے۔ پھر پنجاب کے مختلف علاقوں سے نئے سرے سے ٹی ایل پی کے ورکرز کو گرفتار کرنے کی اطلاعات کے ساتھ ساتھ نئے سرے سے مقدمات درج ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں ۔ اور ایسا لگتا ہے کہ نئے سرے سے انکو گھیرنے کی کوشش ہو رہی ہے ۔ اور اس وقت بس حکومت مزید تیاری کے لیے ٹائم حاصل کر رہی ہے ۔ ٹی ایل پی کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ ہماری اطلاعات تو یہ ہیں کہ حکومت نے ہمارے مزید کارکن گرفتار کر لیے ہیں لیکن ہم اپنے قائدین کے حکم کا انتظار کررہے ہیں اور ہم ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں۔ لبیک والوں کے لیڈران، پانچ ہزار ورکرز کے خلاف دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا، پولیس اور شہریوں کی گاڑیاں اسلحہ جلانے، چھیننے اور ڈکیتی کی چالیس ایف آئی آرز درج ہونے کی اطلاعات کے ساتھ ساتھ آئی جی پنجاب نے صوبے کے سب سے قابل، فائٹر چھ پولیس افسران راولپنڈی بھیجنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ یعنی پنڈی اسلام آباد میں معارکہ کی پوری تیاری ہورہی ہے۔
دوسری جانب ٹی ایل پی دھرنے کے پیش نظر پاکستان ریلویز نے لاہور اور اسلام آباد میں مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کے دھرنے کے شرکا کو روکنے کے لیے صرف فیملیز کو ٹکٹس جاری کرنے کی ہدایت دے دی ہے ۔ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کسی بھی فردِ واحد کو سفر کا ٹکٹ جاری نہیں ہوسکے گا۔۔ پھر ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم اپنے وعدے پورے کرے تو حکومت بھی پورے کرے گی انہوں نے کہا کہ کسی مذہبی جماعت سے تصادم نہ ہو اور یقین ہے کہ مذاکرات سے معاملہ طے پا جائے گا۔۔ تو داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے مطالبات پر عمل کرنے سے متعلق قانونی مسائل ہیں۔ تاہم بدھ کو یہ معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان ملک واپس آ جائیں گے اور پھر وہ ان سے ملاقات کر کے انھیں صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ یعنی بال عمران خان کی کورٹ میں ہے۔ ۔ ویسے آج وزیر اعظم عمران خان اپنا تین روزہ سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے واپس آگئے ہیں ۔ اچھا ایسا نہیں ہے کہ تحریک لبیک کی شوریٰ بے خبر ہے اس نے اعلان کیا ہے اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ آج رات تک اگر ہماری جانب سے کوئی پیغام نہ آئے۔ یا مکمل طور پر انٹرنیٹ بند ہو تو سمجھ لیںا کہ حکومت نے حالات خراب کر دیے ہیں اور آپریشن شروع ہوچکا ہے ۔ تو جب بھی ایسی حرکت ہو تو سب مرید کے کی طرف چل پڑیں ۔ ۔ اس وقت ملک بھر سے علماء اہلسنت جو ہیں وہ بھی تحریک لبیک کی حمایت میں سامنے آرہے ہیں اور ان کی جانب سے اپنے مریدین اور کارکنوں کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں کہ وہ تحریک لبیک کے اس لانگ مارچ میں شرکت کے لیے مرید کے پہنچیں ۔ ۔ اسی حوالے سے سندھ سے تعلق رکھنے والے علماء اہلسنت جو تقریباً سو سے زائد ہیں وہ اعلان کرچکے ہیں ۔ مفتی منیب الرحمٰن ،پیر پگارااورسندھ بھر کے سیکڑوں علماء و مشایخ نے یہ بھی کہا ہے کہ تحریک لبیک کے ساتھ سابقہ تحریری معاہدوں سے پھر جانے والے نورالحق قادری اور شیخ رشید کو برطرف کیا جائے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ وفاقی حکومت اورپنجاب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان پر جو مظالم ڈھائے ہیں۔ وہ ناقابلِ فراموش ہیں اور ان کی چوٹ دلوں اور روحوں پر تادیر محسوس کی جاتی رہے گی۔ ۔ انکا کہنا یہ ہے کہ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ پاکستان میں اہلسنّت کے سب سے بڑے ادارے جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور کے ستر سالہ شیخ الحدیث علامہ حافظ محمد عبدالستار سعیدی پر بھی دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے جرم یہ ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی ان کے شاگرد ہیں اور تین سو کے قریب علماء ان کے درسِ حدیث کی کلاس میں شریک ہوتے ہیں۔ ۔ یہ سب جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ، اِن سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ۔ تو ٹی ایل پی کی شوریٰ نے ایک بار پھر یہ واضح کردیا ہے کہ جب تک ہمارے امیر علامہ سعد حسین رضوی نہیں آجاتے معاہدہ مکمل طریقے سے پورا نہیں ہوتا، تب تک ہم یہیں پر موجود ہیں۔۔ حکومت اپنا معاہدہ پورا کرے منگل رات تک کا ٹائم ہے نہیں تو بدھ کی صبح یہ مارچ اسلام آباد کی طرف نکل جائے گا۔
حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد لانگ مارچ نے مرید کے میں ہی پڑاؤ ڈال رکھا ہے، لاہور سے نکلتے وقت پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں تحریک لبیک کے آٹھ کارکنان کی موت ہوئی ہے جبکہ دو پولیس اہلکار بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں، مرنیوالوں کی گزشتہ روز مرید کے میں ہی نماز جنازہ ادا کی گئی،مرید کے میں ملک بھر سے تحریک لبیک کے کارکنان کی آمد جاری ہے، مارچ کے شرکا میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
تحریک لبیک کی شوریٰ نے مرید کے کینٹینر سے اعلان کیا ہے کہ خندقیں کھودنا، کنٹینر منگوانا اور افراتفری پھیلانا یہ حکومت کا کام ہے، فورتھ شیڈول، علما پر پرچے، لاٹھی گولی نا منظور ہے، کارکنان جتنا جلد ہو سکے قائد محترم کیلئے مریدکے پڑاؤ ناموس رسالتﷺ مارچ پہنچیں ، تحریک لبیک کی شوریٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم کی واپسی تک وقت مانگا ہے جس پر ہم نے وقت دے دیا ، وزیراعظم سعودی عرب سے واپس آئیں پھر حکومت معاہدہ پورا کرے گی اگر پورا نہ کیا گیا تو پھر اسلام آباد ہی منزل ہے ،حکومت نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ حافظ سعد رضوی سمیت تمام گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے گا اور فورتھ شیڈول سے نام نکالے جائیں گے،
واضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا
سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان
سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی
تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان
لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں آ گئے
کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟
فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟
کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان
کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا
کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا
کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس
کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس
سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
تحریک لبیک کا دھرنا، انٹرنیٹ بند، پولیس کو مذاکرات میں ناکامی
بریکنگ، تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان
علامہ خادم رضوی کے استاد ،دوسرے بیٹے سمیت لبیک کی مرکزی شوریٰ کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ
تحریک لبیک کا مارچ شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد "سیل” شیخ رشید پاکستان چھوڑ گئے
تحریک لبیک کا مارچ، لاہور پولیس کا بھی پلان تیار،وزیراعظم بھی آ رہے ہیں آج لاہور
تحریک لبیک کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری
تحریک لبیک مارچ،کینٹینر ہٹ گئے، رستے کھل گئے
تحریک لبیک مارچ،رکاوٹیں ایک بار پھر ختم،شرکا آگے بڑھنا شروع، شیلنگ سے ایک زخمی
سعد رضوی آئیں گے تو اب مذاکرات ہوں گے، کالعدم تحریک لبیک کا دبنگ اعلان
تحریک لبیک مارچ، شیخ رشید کی مذاکرات کی کوشش،تازہ ترین صورتحال جانیے فائز چغتائی سے
کالعدم تحریک لبیک مارچ، گولی لگنے سے ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کیا، ایدھی فاؤنڈیشن
ہمیں کہا گیا تھا کہ یہاں سے آگے قدم بڑھایا تو بھون دیں گے، ویسا ہی کیا گیا، سید سرور شاہ
شیخ رشید فوری جیل جائیں گے، فیصلہ ہو گیا
اگر معاہدہ پورا نہ ہوا تو یہ قافلہ آگے روانہ ہوگا تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان
خون کی ہولی کھیلی گئی،مولانا فضل الرحمان بھی تحریک لبیک کے حق میں بول پڑے
کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کے حوالہ سے نئی پیشرفت
ٹی ایل پی سے جو ہمارے معاملات طے ہوئے..شیخ رشید نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا
کالعدم تحریک لبیک کی شوریٰ کی جانب سے انتہائی اہم ویڈیو پیغام جاری
تحریک لبیک کا مارچ مرید کے میں موجود، آج کا دن اہم،کارکنان نے ایک بندہ پکڑ لیا
تحریک لبیک سے مذاکرات ناکام، امید ختم، شیخ رشید کا انکار،لانگ مارچ پھر تیار
ایک کارکن کا بھی خون بہا تو ذمہ دار عمران خان، شیخ رشید ہونگے ،تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان