بلال یاسین پرحملہ، مقدمہ درج، سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس کو ملی مدد؟

0
47
بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں اہم پیشرفت

بلال یاسین پرحملہ، مقدمہ درج، سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس کو ملی مدد؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما بلال یاسین پر فائرنگ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

تھانہ داتا دربار میں 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،درخواست میں کہا گیا کہ میاں اکرم سے ملنے ان کے گھر گیا تھا، دوست کے ساتھ باہر کھڑا تھا نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی،فائرنگ سے میں شدید مضروب ہوگیا، میاں وحید مجھے اسپتال لے کر پہنچے ملزمان کے حلیے کے حوالے سے بلال یاسین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے جینز کی پینٹ اور جیکٹس پہن رکھی تھیں

دوسری جانب ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے .پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جائے گی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے کالے رنگ کی جیکٹس پہن رکھی ہیں اور انہوں نے بلال یاسین پر گولیاں چلائیں، بعد ازاں ملزمان آسانی سے فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل استعمال کی ، ملزمان فائرنگ کے بعد موہنی روڈ کی طرف چلے گئے

ن لیگی رہنما بلال یاسین پر حملے کے عینی شاہد کا بیان سامنے آیا ہے، عینی شاہد میاں محمد اکرام کا کہنا تھا کہ بلال یاسین ہمارے گھر آئے تھے بلال یاسین پر ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے، موٹر سائیکل پر 2 لڑکے آئے اور فائرنگ کر دی،ریسکیو کو فون کیا کوئی امداد کے لیے نہیں آیا،بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل پر 2حملہ آور آئے تھے،

ن لیگی رہنما رانا تنویر کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر حملے کی مذمت کرتے ہیں گورننس کی نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ ایم پی اے تک محفوظ نہیں،بغیر وجہ کے بلال یاسین کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،حکومت کو صرف مخالفین کے خلاف انتقام کی فکر ہے،مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی

ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کا ہسپتال سے بیان آیا ہے ،بلال یاسین نے قاتلانہ حملے کے بعد پہلا بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ معمول کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے حلقے میں گھوم رہے تھے کہ اچانک 2 لوگ آئے وہ سمجھے کہ یہ پولیس والے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ مجھے مارنے آئے ہیں مجھ پر کس نے حملہ کیا ابھی تک معلوم نہیں،میں نے سوچا لیکن مجھے خود سمجھ نہیں آئی کس نے حملہ کیا،گولیاں لگنے سے گر گیا یقین ہی نہیں آیا کہ مجھے ماررہے ہیں،کسی سے دشمنی نہیں ہمیشہ اکیلا ہی رہتا ہوں

بلال یاسین کی میو اسپتال میں سرجری کے بعد سرجیکل ٹاور کے آسی یو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے، پیٹ میں لگنے والی گولی نے کسی عضو کو متاثر نہیں کیا ۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوہلے کی ہڈی فریکچر ہوئی جس کا آپریٹ کردیا گیا

دوسری جانب ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے بلال یاسین کی عیادت کا سلسلہ جاری ہے، عطا تارڑ کے بعد ن لیگی رہنما ایاز صادق نے ہسپتال میں بلال یاسین کی عیادت کی، ن لیگی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بلال یاسین خیریت سے ہیں، مگر یہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ حملہ آوروں کو گرفتار کرے۔ حکومت کو شہر میں لااینڈ آرڑر کی صورتحال کا جائزہ بھی لینا ہوگا۔

ن لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بلال یاسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی، شہباز شریف نے بلال یاسین کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی

ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کے ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے دارالحکومت میں بھی امن وامان قائم رکھنے کے لائق نہیں۔موٹر سائیکل سواروں کی رکن صوبائی اسمبلی پر فائرنگ ٹارگٹ کلنگ کی کوشش ہے۔اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اللہ بلال یاسین کو صحت عطا فرمائے آمین۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ میرے بھائی بلال یاسین پر فائرنگ دلی رنج وغم اور افسوس کا باعث ہے۔ ایک نوجوان، محنتی، نظریاتی اور بااخلاق انسان کی زندگی چھیننے کی کوشش کرنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بہن کی دعا ہے کہ اللہ تعالی میرے بھائی کو عمر خضر عطا فرمائے۔ آمین

واضح رہے کہ لاہور سے ن لیگ کے پنجاب سے منتخب رکن اسمبلی بلال یاسین فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو ‏گئے ہیں خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر بلال گنج کے علاقے میں نقاب پوش افراد نے فائرنگ ‏کی ہے، دوگولیاں ان کے پیٹ اور ایک پاؤں پر لگی ہے۔

بلال یاسین مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خوراک ہیں۔ وہ بلال گنج کے رہائشی ہیں ‏اور ان کا پارٹی دفتر بھی اسی علاقے میں ہے جہاں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل

نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

Leave a reply