کرونا ریلیف ٹائیگرفورس کی رجسٹریشن، سٹیزن پورٹل کا سرور ڈاؤن ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے اور کرفیو کے دوران گھروں میں امداد پہنچانے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان کیا تھا جس کی رجسٹریشن آج ہونا ہے، کہا گیا تھا کہ سٹیزن پورٹل پر فارم دیا جائے گا
آج صبح سے ہی شہریوں نے سٹیزن پورٹل کی ایپ کو ڈاؤنلوڈ کر کے فارم کی تلاش شروع کر دی، سٹیزن پورٹل ایپ اتنے زیادہ لوگوں نے ڈاؤنلوڈ کی اور اتنی بڑی تعداد ایک وقت میں ایپ پر موجود تھے کہ سٹیزن پورٹل ایپ کا سرور ڈاؤن ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد پریشان ہو رہی ہے کہ ہم رجسٹریشن کیسے کروائیں
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیزن پورٹل پر کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا آغاز آج شام ہو گا اور وزیراعظم عمران خان باقاعدہ اس کا آغاز کریں گے،اس ضمن میں وزیراعظم ہاؤس میں ایک تقریب ہو گی جس میں عثمان ڈار بھی شریک ہوں گے،کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لئے ابتدائی طور پر رجسٹریشن کے لئے ٹیسٹ کر لیا گیا ہے.
عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورت میں کام کرے گی، نوجوان ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی اور فوڈ چین بحال رکھیں گے، نوجوان رضاکار ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر سکیں گے۔ ٹائیگر فورس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے نوجوان شامل ہو سکیں گے.
عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیرنگ کی جائے گی ، رضا کار فورس قرنطینیہ میں رکھے گئے افراد کی پہرا داری کا کام بھی کرے گی ، نوجوانوں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اس فورس میں شامل ہو سکتے ہیں.
ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لئے ڈیجیٹل فارم تیار، 31 مارچ کو سٹیزن پورٹل پر اپ لوڈ کردیا جائے گا،ڈیجیٹل فارم میں نام ،پتہ عمر، موبائل نمبر یونین کونسل و ضلع کی تفصیلات شامل ہوں گی، ککورونا ریلیف ٹائیگرفورس کی تشکیل ہر یونین کونسل میں کی جائے گی
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
واضح رہے کہ سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے جب پچھلے ہفتے وزیرا عظم عمران خان سے ملاقات کی تو انہوں نے یہ مشورہ دیا تھا کہ رضا کاروں کی سوشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ لاک ڈاؤن میں جب مشکل وقت آئے گا تب لوگوں تک ہر سطح پر بنیادی ضروریات کی چیزیں پہنچ کر عام متاثرہ لوگوں کو سامان خورو نوش مہیا کر سکیں. حکومتی مشینری ہر یوسی لیول اور گلی محلے کی سطح پر ہر آدمی تک نہیں پہنچ سکتی .مبشر لقمان کی یہ کارآمد تجویز سبھی ٹی وی چینلز میں دکھائی گئی تھی .اس تجویز کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اگلے خطاب میں کرونا ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان کیا تھا.