ڈی چوک جلسہ، اپوزیشن جماعتوں کی کارکنان کو الرٹ رہنے کی ہدایت

0
168

ڈی چوک جلسہ، اپوزیشن جماعتوں کی کارکنان کو الرٹ رہنے کی ہدایت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد حکمران جماعت نے ڈی چوک پر میدان لگانے کا فیصلہ کیا تو اپوزیشن بھی پیچھے نہ رہی

اپوزیشن جماعتوں نے بھی ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ن لیگ کی جا نب سے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے رانا ثنااللہ نے پارٹی کے صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کو تیاریوں کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کارکن اسلام آباد میں ڈی چوک میں پہنچے کے لیے تیار رہیں،ڈی چوک میں عوامی قوت دکھائیں گے، ،جیسے ہی پارٹی کال دے، ڈی چوک کی طرف چل پڑیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی ڈی چوک میں جلسہ کرے گی

جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنان کو مولانا فضل الرحمان کی کال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،جے یو آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف راولپنڈی اسلام آباد کی تمام تنظیموں کو الرٹ کردیا راولپنڈی کے کارکنان کال کا انتظار کریں، جے یوآئی نے ضلعی تنظیموں کواسلام آباد پہنچنے کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ جمعیت خیبر پختونخوا نے مولانا فضل الرحمن کےاپیل کے بعد صوبہ بھر کے تمام اضلاع ،تحصیل،نیبر ھڈ اور ویلج کونسل کی تنظیموں کو ڈی چوک پر مظاہرہ کے لئے اسلام آباد پہنچنے کی تیاری مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب ن لیگی رہنما ،رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ عدم اعتماد کیلئے نمبرز پورے ہو چکے ہیں انہوں نے قوم کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان پر مسلط عذاب کو گھر بھجوانے کا بندوبست مکمل ہو چکا ہے ۔عمران نیازی کے اقتدار کے دن پورے ہو چکے ہیں عمران نیازی کو سرپرائز بس ملنے ہی والا ہے ، بس آپ نے گھبرانا نہیں

ن لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے 2014 کی طرح D چوک میں جلسے کا اعلان کیا ہے-عمران نیازی کے اس گھٹیا ہتھکنڈے کو شکست دینے کے لئیے تمام اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ فوری D چوک میں اپنے جلسے کا اعلان کریں کیونکہ عمران نیازی صرف اسی زبان کو سمجھتا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عدم اعتماد کے دن ڈی چوک پر جلسہ کرنے اور ارکان کو جلسے سے گزر کر پارلیمنٹ جانے کی دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ حکومت کو اپنی عددی پوزیشن پر یقین ہے تو ارکان سے ووٹ کا حق کیوں چھین رہی ہے؟ ارکان کو دھمکیاں دینا اور ان کو ووٹ سے روکنا آئین اور ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔مصنوعی اور عارضی اکثریت پر بنی حکومت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، لگتا ہے ان کے مانگے تانگے کے ووٹ بھی کم پڑ گئے ہیں۔ ان کی دھمکیاں اور بیانات عدم اعتماد کی کامیابی کا اظہار ہے۔ دھاندلی اور آر ٹی ایس کی خرابی کے نتیجے میں بننے والی حادثاتی حکومت کا انجام یہی ہونا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ کئی پی ٹی آئی اراکین بھی ہمیں ووٹ دیں گے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی ڈی چوک پر میدان لگانے کا فیصلہ کیا ہے،پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی ڈی چوک پر جلسہ کریں گی اور جلسہ عدم اعتماد والے روز ہو گا اس ضمن میں مشاورت جاری ہے ،تحریک انصاف نے بھی ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

وزیراعظم نے کہا تھا کہ تین ماہ…..شیخ رشید بھی مان گئے

طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا

حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

تحریک عدم اعتماد،اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،ملاقاتیں جاری

https://baaghitv.com/zardari-or-bilawal-baaz-rahen-gay-to-behtar-ho-ga-qureshi/

Leave a reply