بھارت میں کسان کریں گے آج پہیہ جام، دہلی چھاؤنی کا منظر پیش کرنے لگی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کے تینوں زرعی قوانین کی واپسی کے مطالبہ پر کسانوں کی دہلی کی سرحدوں پر مسلسل احتجاج جاری ہے۔

کسانوں نے آج دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک بھارت بھر میں پہئیہ جام کا اعلان کیا ہے۔ کسان تنظیموں نے اگرچہ اس چکہ جام سے دہلی اور این سی آر کو مستثنیٰ رکھا ہے، تاہم دہلی پولیس الرٹ ہے۔ دہلی پولیس نے سنگھو اور غازی پور بارڈر پر حفاظت کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ جبکہ دہلی کے اندر بھی بڑی تعداد میں سکورٹی اہلکار تعینات کیے گیے ہیں۔

مودی سرکار کی سیمنٹ کی دیواروں اور کیلوں کانٹوں کے جواب میں بھارتی کسانوں نے پھول اگا دیے ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان سراپا احتجاج ہیں اور آج ملک گیر پیمانے پر پہیہ جام ہڑتال کر رہے ہیں۔کسانوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے حکومت نے سیمنٹ کی بڑی رکاوٹیں اور سڑکوں پر کیلیں بکھیر رکھی ہیں۔ جس کے جواب میں کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے رکاوٹوں کے سامنے پھول اگا دیے ہیں۔

اترپردیش بارڈر پر واقع غازی پور بارڈر پر کسانوں کے احتجاج نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے۔بھارتی کسانوں نے آج ملک بھر میں پہیہ جام کر رکھا ہے اور 40 لاکھ سے زائد ٹریکٹر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ریلی نکالیں گے۔

کسانوں کی طرف سے آج چکہ جام کے پیش نظر دہلی میٹرو کے منڈی ہاؤس، آئی ٹی او، دہلی گیٹ، وشو ودیالیہ، لال قلعہ، جامعہ مسجد، جن پتھ اور سینٹرل سیکریٹریٹ اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کسانوں کے چکہ جام کے پیش نظر غازی پور بارڈر اس وقت بھاری پولیس فوسز کی موجودگی کی وجہ سے چھاونی میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یہاں پر چاروں طرف بندشیں نصب کر دی گئی ہیں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال پر قابو پانے کے لیے واٹر کینن بھی تیار رکھی گئی ہے۔

کسانوں کے چکہ جام کے پیش نظر کسی بھی ناخوش گوار واقعہ کو روکنے کے لیے لال قلعہ پر بھاری تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گیے ہیں۔

چکہ جام کے پیش نظر دہلی پولیس کے ڈی سی پی کرائم چنموئے بسوال کا کہنا ہے کہ سنگھو، ٹیکری اور غازی پور بارڈر پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے ہیں۔ دہلی کے اندر بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گیے ہیں۔ نئی دہلی کے ڈی سی پی نے دہلی میٹروں کے افسران کو خط لکھ کر ضرورت پڑنے پر 12 میٹرو اسٹیشنوں کو فوری طور پر بند کرنے کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔

کسان سنیوکت مورچہ کے رہنما ڈاکٹر درشنپال کا کہنا ہے کہ کسانوں نے ہفتے کے روز پہیہ جام کی پوری تیاری کرلی ہے۔ اس کے لئے سب سے اہم ہدایت پرامن نظام کے حوالے سے دی گئی ہے۔ نوجوانوں سے خصوصی طور سے لوگوں کے بہکاوے میں نہ آنے اور امن وسکون برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ صرف دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک پہیہ کام رہے گا۔ تین بجے احتجاج میں شریک تمام افراد ایک منٹ کے لئے اپنی گاڑیوں کا ہارن بجاکر مودی سرکار کوبیدارکرنے کا کام کریں گے۔ اسکول بسوں ، ایمبولینسوں اور بیمار لوگوں کو چکہ جام میں کوئی تکلیف نہ ہو اس کے لئے بھی خاص طور سے ہدایت دی گئی ہے۔

بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان

بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی

مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”

حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری

کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام

مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا

مر جائیں گے لیکن گھر نہیں جائیں گے، بھارت میں کسانوں کا اعلان

نہ تھکیں گے، نہ رکیں گے،بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، بھوک ہڑتال شروع

کسان رہنماؤں کو قتل کروانے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

کسان ٹریکٹر مارچ روکنے کیلئے فوج تعینات، کسانوں کا بھی مودی کو دبنگ پیغام

کسان بپھر گئے ،بھارت پوری دنیا میں جھوٹا ثابت، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی