لگتا ہے مجھے وزیراعلٰی پنجاب کو بلانا پڑے گا،پلازمہ فروخت کرنیکے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس

0
43

لگتا ہے مجھے وزیراعلٰی پنجاب کو بلانا پڑے گا،پلازمہ فروخت کرنیکے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں کرونا کے مریضوں کا پلازمہ فروخت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے حکم دیا کہ حکومت یقینی بنائے کہ پلازمہ فروخت نہیں بلکہ عطیہ کیا جائے، چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے درخواست پر سماعت 6 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ۔

سیکرٹری صحت پنجاب نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ جلد ہی اتھارٹی اور لائسنسنگ بورڈ کو مکمل فعال کر دیا جائے گا ۔اسکے لیے مہلت دی جائے ۔ عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں اس اتھارٹی کا لائسنسنگ بورڈ مکمل فعال نہیں کیا گیا ۔اس اتھارٹی کے قیام اور تقرریوں کے معاملہ پر سقم ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ بلڈ ٹرانسمیشن اتھارٹی کے علیحدہ سے سیکرٹری ہیں ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اس اتھارٹی کے کتنے ممبران کا تقرر ابھی تک ہوا ہے ۔سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ کسی ممبر کا ابھی تک تقرر نہین ہوا ۔عدالت نے استفسار کیا کہ اس اتھارٹی کا اخری اجلاس کب ہوا ۔سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ 22 جولائی کو اتھارٹی کا اخری اجلاس ہوا ۔عدالت نے کہا کہ یہ اجلاس عدالت کو مطمن کرنے کے لیے کیا ۔سیکرٹری صحت نبیل اعوان نے کہا کہ بلڈ فاونڈیشن کی طرف سے فاطمیہ والے اس اتھارٹی کےممبر ہوں گے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں اس اتھارٹی نے کس اجلاس میں کنونیر مقرر کیا۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ 22 جولائی کو میٹنگ میں ایڈشنل سیکرٹری ٹیکنکل کو اس اتھارٹی کا کنونیر مقرر کر دیا گیا عدالت نے کہا کہ سیکشن 7 کے تھت لائیسنگ بورڈ کیس نے بنایا سیکرٹری صحت نے کہا کہ یہ اختیار حکومت پنجاب کا ہے۔ عدالت نے کہا کہ لگتا ہے مجھے وزیراعلٰی پنجاب کو بلانا پڑے گا ۔یہ اتھارٹی اتنا اہم ادارہ ہے مگر اسکے لیے کچھ نہیں ہو رہا ۔

عدالت نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ عدالت کو 2015 سے اس اتھارٹی کے اجلاس اور میٹنگ کا ریکارڈ دے دیں ۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ ڈاکٹر احمد مبین کو اس بورڈ میں ٹیکنیکل ایکسپرٹ رکھا گیا ہے ۔عدالت نے کہا کہ اپ نے ٹیکنکل ایکسپرٹ کی مدت کیون نہین رکھی ۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ ا س بورڈ کی ماہانہ ایک یا دو میٹنگ کر لیتے ہیں

چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ بظاہر یہ لائیسنگ بورڈ نا مکمل ہے ۔بظاہر اس اتھارٹی کے سیکرٹری کو اپنا کچھ علم نہین ہوتا ۔پورے صوبے کے کتنے اضلاع میں انسپکٹرز لگائے گئے ۔انسپکٹروں کا کام کون کرے گا ۔جس پر سیکرٹری صحت نے کہا کہ انسپکٹروں کا تقرر حکومت پنجاب کرے گی ۔عدالت نے استفسار کیا کہ یا تو عدالت کو اس اتھارٹی کے قیام ۔اختیارات اور تقرریون کا ڈیٹا عدالت کو دے دیں یا اس اتھارٹی کے چیرمین عدالت میں پیش ہوں۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ ہم ضلعی اور ڈویژن سطح پر اس اتھارٹی کو فعال کر رہے ہیں ۔اس اتھارٹی کو فعال بنانے کے لیے مہلت دی جائے ۔

چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کر رکھی تھی،حکومت یقینی بنائے کہ پلازمہ فروخت نہ بلکہ عطیہ کیا جائے، سیکرٹری صحت نے اعتراف کیا کہ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی مکمل طور پر فعال نہیں، چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ روزانہ بلڈ ٹرانسفیوژن کے مشکلات اور مسائل سامنے آرہے ہیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کرونا مریض کی جان بچانے کیلئے پلازمہ پانچ چھ لاکھ روپے کا مل رہا ہے ۔سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ حکومت مریضوں کو علاجِ کی بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے، افسر بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے کہا کہ پنجاب میں 140 بلڈ ٹرانسفیوژن کے لائسنس دے رکھے ہیں،

کورونا سے صحت مند 80 افراد مزید 80 افراد کی جان بچا سکتے ہیں، ڈاکٹر طاہر شمسی

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

پلازمہ کے عطیات کے حوالے سے لوگوں کا ردعمل کیسا ہے ؟ڈاکٹر طاہر شمسی نے بڑی اپیل کر دی

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کرونا مریض کی جان بچانے کیلئے پلازمہ پانچ چھ لاکھ روپے کا مل رہا ہے کورونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا پلازمہ فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جائے،درخواست گزار نے کہا کہ خون کی فروخت کے خلاف قوانین کی موجودگی کے باوجود عملدرآمد نہیں ہو رہا، ملک میں کرونا کے خلاف پلازمہ کی فروخت، قوانین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے،خون کے اس دھندے میں اب بین الاقوامی مافیا بھی شامل ہو چکا ہے،

سرکاری ہسپتال میں جان، پرائیویٹ میں مال نہیں بچتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو بڑا حکم

Leave a reply