ٹرین حادثہ ،جائے وقوعہ پر ریلیف کیمپ قائم،شدید زخمیوں کی منتقلی کیلئے ہیلی سروس جاری

0
46

ٹرین حادثہ ،جائے وقوعہ پر ریلیف کیمپ قائم،شدید زخمیوں کی منتقلی کیلئے ہیلی سروس جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثے کے بعد امدادی کام جاری ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج، پاک رینجرز کے جوان امدادی کاموں میں مصروف ہیں ،آرمی کی ٹیمیں ریسکیو کا کام کر رہی ہیں،راولپنڈی سے ٹیمیں پہنچ چکی ہیں رحیم یار خان سے ریسکیو  1122 کی ٹیم بوگیوں کے اندر پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن اور ٹرین کی فریم کٹنگ کا کام کر رہی ہے بیشتر زخمیوں کو رحیم یار خان ، گھوٹکی اور میر پور میتھیلو کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔شدید زخمی افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پنو عاقل پہنچایا جارہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ڈاکٹرز اورع ملہ معمولی زخمیوں کوطبی امداد فراہم کررہے ہیں، جائے حادثہ پر ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا، متاترین کوکھانا فراہم کیا جارہا ہے،

دوسری جانب ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈہرکی کےقریب ٹرین حادثہ سے ٹرین شیڈول متاثر ہوا ہے کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی4 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں کراچی سے آنے اور جانے والی جناح اور کراچی ایکسپریس منسوخ کر دی گئی ہے جناح اور کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائےگا

ٹرین حادثہ،پنجاب کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ،بزدار کا بڑا حکم

سعد رفیق کے گناہوں پر اعظم سواتی کیوں استعفیٰ دیں، وفاقی وزیر کی انوکھی منطق

ملت ایکسپریس کی بوگی میں کیا ہوا تھا ؟ زخمی مسافر کا انکشاف،ریلوے حکام کی مبینہ غفلت

ٹرین حادثہ، اموات میں اضافہ ،متاثرین کا تعلق کس شہر سے؟

خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

 حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

واضح رہے کہ آج صبح گھوٹکی کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس اور پنجاب سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس میں خوفناک حادثہ ہوا جس میں 36 افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے

Leave a reply