آئندہ حکومت بنی تو شراب کی بوتل 50 روپے میں دیں گے،سیاسی جماعت کا اعلان

0
115
آئندہ حکومت بنی تو شراب کی بوتل 50 روپے میں دیں گے،سیاسی جماعت کا اعلان

ووٹ دو ،آئندہ حکومت بنی تو شراب کی بوتل 50 روپے میں دیں گے،سیاسی جماعت کا اعلان

سیاسی جماعتوں نے ووٹ لینے کے لئے اعلان کیا ہے کہ اگر آئندہ ہماری حکومت بنی تو شراب کی بوتل 50 روپے میں دیں گے، یہ اعلان بھارتی ریاست آندھراپردیش میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ریاستی صدر نے سوموویر راجو نے کیا اور کہا کہ اگر 2024 میں انکی حکومت آئی تو عوام کو شراب سستی دیں گے، شراب کی بوتل 50 اور ستر روپے میں ملے گی،

سومو ویر راجو نے آندھراپردیش میں ایک جلسہ سے خطاب کیا، اس جلسہ میں انہوں نے بھارتی اپوزیشن جماعتوں پر تنقید بھی کی اور کہا کہ ماضی میں یہ جماعتیں سب کچھ وسائل ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف اور ریاست کو ترقی دینے میں ناکام رہیں، سومو ویر راجو کا کہنا تھا کہ اب حالات یہ ہیں کہ شراب بھی مہنگی ہے اور عوام نہیں پی سکتی، ہماری حکومت آئی اور ایک کروڑ ووٹ ہمیں مل گئے تو ہم شراب سستی کر دیں گے، شراب کی بوتل 50 روپے میں ملے گی اور یہ صحیح شراب ہو گی، بہترین ہو گی، کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہو گا

قبل ازیں بھارت کی مقامی انتظامیہ نے کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے والوں کو شراب بیچنے کا فیصلہ کرلیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں مقامی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ مقامی انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق یہ حکم دیا ہے کہ جس شخص نے کورونا ویکسین کو دونوں ڈوز لگوا لی ہیں اس کو شراب فروخت کریں گے ۔اس موقع ایک صحافی نے سوال کیا کہ اس شخص کو کورونا ویکسین لگنے کی تصدیق کیسے ہو گی تو جواب میں رہنما کا کہنا تھا کہ یہ بات شراب پینے والے کی ایمانداری پر منحصر ہے ، وہ ایمانداری سے کہے گا کہ مجھے دونوں ڈوز لگ گئی ہیں

رہنما نے کہا کہ بھارت میں یہ بات مشاہدہ کی گئی ہے کہ شراب پینے والا جھوٹ نہیں بولتا،اس کام کے لیے سر ٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ،اگر کوئی کہے گا کہ مجھے دونوں ڈوز لگ گئے تو اس کو شراب مل جائے گی

پنجاب کے بڑے شہر میں زہریلی شراب سے کتنی ہوئی ہلاکتیں؟

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو آنکھ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا

Leave a reply