38 پائلٹ نے جعلی لائسنس کیسے بنوائے، اہم انکشاف،حتمی انکوائری رپورٹ کب آئے گی؟ بتا دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پائلٹس کے جعلی لائسنسوں کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں وزیر و سیکرٹری ہوا بازی کے علیحدہ علیحدہ بیان تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت کراچی کے ہوائی حادثے کا واقعہ سامنے آیا اسی وقت پائلٹس کے جعلی لائسنسوں کا معاملہ سامنے لایا گیا جسے سے ملک کی بدنامی ہوئی اور پابندیاں بھی لگی۔

سینیٹر سجاد حسین طوری نے کہا کہ کمیٹی کو بتایا جائے کہ پائلٹ کے بھرتی کرنے کا طریقہ کار اور کتنی تعلیمی قابلیت درکار ہے۔جس پر سیکرٹری ہوا بازی نے کمیٹی کو بتایا کہ پائلٹس اے لیول یا ایف پاس کرکے فلائنگ کورس کرکے پائلٹس بن سکتے ہیں۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ملک میں گیارہ کمپنیاں فلائنگ گھنٹے پورے کرتی ہیں کیا ان کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ سیکرٹری نے جواب دیا کہ ہم چیک کرتے ہیں ان کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ کل 262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک تھے۔ جن میں سے 54 پائلٹس نے امتحان میں شرکت نہیں کی تھی۔28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ 193 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں اور38 پائلٹس نے ملتے جلتے ناموں سے لائسنس بنوارکھے ہیں جس کو چیک کیا جارہا ہے۔ جس کی رپورٹ 30 ستمبر تک دینی ہے۔ پی آئی اے کے وہی پائلٹس جہاز اڑا رہے ہیں جن کا لائسنس کلئیر ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جعلی لائسنس کیس میں ایف آئی اے انکوائری کر رہی ہے۔

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

کمیٹی کو بتایا گیا کہ 5 لائسنس برانچ سے متعلقہ افسران کو معطل کیا گیا ہے۔ شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ ان کی انکوائری کی جارہی ہے۔جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو اصل مجرم ہیں وہ نوکری پر ہیں بہتر یہی ہے کہ نیب اس معاملے کی انکوائری کرے۔جس پر قائمہ کمیٹی نے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جس میں سینیٹر سجاد حسین طوری اور محمد اسد علی خان جونیجو ممبران ہونگے جو تمام امور کا جائزہ لے کر کمیٹی کو رپورٹ فراہم کریں گے۔

قائمہ کمیٹی کو یورپین یونین کی طرف سے پی آئی اے کی پروازوں پر لگنے والی پابندیوں کی تفصیلات بارے بھی آگاہ کیا گیا۔

پی آئی اے جہازوں کی ٹوٹی سیٹوں کی مرمت کے لئے کمپنی کو ڈیڑھ ارب ادا کیے جانے کا انکشاف

Shares: