پی آئی اے جہازوں کی ٹوٹی سیٹوں کی مرمت کے لئے کمپنی کو ڈیڑھ ارب ادا کیے جانے کا انکشاف

0
26

پی آئی اے جہازوں کی ٹوٹی سیٹوں کی مرمت کے لئے کمپنی کو ڈیڑھ ارب ادا کیے جانے کا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

سینیٹرانجینئر رخسانہ زبیری کے 4 مارچ2020 کو سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے ایئر ٹکٹس پر مختلف اقسام کے ٹیکسز کی وصولی کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایف بی آر اور سول ایوی ایشن،ملک میں ہوائی سفر پر تین طرح کی ایکسائز ڈیوٹی ہیں۔ 500 سے زائد کلو میٹر پر1500 روپے، 500 سے کم کلو میٹر پر 900 روپے اور مجموعی کرائے پر پانچ فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جہاز کے ٹکٹ کیلئے سینما گھر کا گمان ہوتا ہے ہر سیٹ کا علیحدہ کرایہ ہے اگر شاہ خرچیوں کو روکا جائے تو خسارہ کم ہو سکتا ہے۔ آئے روز نئے ٹیکسز سامنے آرہے ہیں۔ جس پر سیکرٹری ہوا بازی نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت اصلاحات کی طرف جا رہی ہے اور آوٹ سورسنگ کا آپشن بھی موجود ہے۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ ہمیں جن ٹیکسز کے حوالے سے احکامات آتے ہیں وہی وصول کیے جاتے ہیں۔ سینیٹر رخسانہ زبیر ی نے کہا کہ ہم سے زیادہ تعداد میں ٹیکسز وصول کیے جاتے ہیں میرے پاس چند ماہ قبل کی ٹکٹ موجود ہے۔ کمیٹی کو آئندہ اجلاس میں تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹس پر چیزیں انتہائی مہنگی فروخت کی جاتی ہیں۔ سٹاف کے مسائل بھی ہیں اور ڈرائیوروں سے 24 گھنٹے ڈیوٹی لی جاتی ہے۔

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

سینیٹر شاہین خالد بٹ نے کہا کہ پی آئی اے جہازوں میں سیٹوں کے ٹوٹنے کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس حوالے سے ایک کمپنی کو 6,7 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا اور اسے ڈیڑھ ارب روپے ادا کیا گیا تھا اس حوالے رپورٹ کمیٹی کو پیش کی جائے۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

Leave a reply