باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بغیر پائیلٹ طیاروں کے استعمال ،امپورٹ اورتیار کرنے کے لئے باقاعدہ قانونی ضابطہ بنانے کی پالیسی کا اجرا کیا جارہا ہے۔
غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام ھوابازی کے نظام میں ایک نیا جزو ہے۔ ان مینڈ ائیرکرافٹ سسٹم (UAS)(بغیر پائیلٹ فضائ نظام) کی پالیسی کا ڈرافٹ ایوی ایشن ڈویژن نے تیار کرلیا ہے۔ اس پالیسی کا مقصد مختلف قسم کے بغیر پائیلٹ طیارےجس میں ڈرونز،ماڈل ائیر کرافٹ، کوارڈکاپٹر اور ہوائی غبارے شامل ہیں کی درجہ بندی کرنا اور آپریٹرز کے معیار اہلیت مقرر کرنا ہے۔
غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ اس پالیسی کا مسودہ اس سے متعلقہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو رائے اور تجاویز کے لئے بھیج دیا گیاہے۔ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت ،نظرثانی اور فیڈبیک کے بعد موزوں فورم پر منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اس پالیسی میں وسیع پیمانے پر تفریحی ، غیر تفریحی، کھیلوں، فوٹوگرافی، میڈیا کوریج، تجارتی، زراعت اور بہت سے دوسرے حصوں میں ان مینڈ ائیر کرافٹ (یو اے ایس)کے استعمال کا احاطہ کیا گیا ہے۔
اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی
860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات
طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے
اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات
وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی
جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج
کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات
ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی
طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل
لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی
اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرورخان کا مزید کہنا تھا کہ اس پالیسی کی تشکیل سے مقامی صنعت میں نئے منصوبوں کا آغاز ہوگا اور اس سے عام لوگوں اور بزنس کمیونٹی کے لئے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
وفاقی وزیر ہوا بازی کا اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ،بارشی پانی سے ہونیوالے نقصان پر دیا بڑا حکم