اداکارہ میرا نے 5 ہزار ماہانہ امداد لینے کی درخواست کیوں دی؟ مبشر لقمان تلخ حقیقت سامنے لے آئے

0
34
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

اداکارہ میرا کیا واقعی مالی مسائل کا شکار ہیں؟ مبشر لقمان تلخ حقیقت سامنے لے آئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اداکارہ میرا کی 30 ،35 کروڑ کی پراپرٹیز ہے لیکن ابھی تک ایک بھی نہیں بکی اسلئے انہیں مالی مسائل کا سامنا نہیں بلکہ میرا کو خبروں میں رہنے کا فن آتا ہے

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ اداکارہ میرا نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے لئے درخواست دے دی ہے وہ کہہ رہی ہیں کہ مالی بحران سے گزر رہی ہوں، اس سکیم میں 5 ہزار ماہانہ دیئے جاتے ہیں تو کیا میرا کو 5 ہزار کی ضرورت ہے، اتنے برے حالات ہوگئے ہیں اسکے ،

جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میرا کی جو پراپرٹیز کا صرف مجھے پتہ ہے،اس سے زیادہ نہیں پتہ، اتنا زیادہ قریب نہیں ہوں ، انکی پراپرٹیز 30،35 کروڑ مالیت کی ہو گی،ان میں سے ایک بھی بکی نہیں ہے ابھی تک میری اطلاع کے مطابق ،میرا کو مالی مسئلہ نہین، انکو فن آتا ہے خبروں میں رہنے کا اور یہی انکا فن ہے کہ آج میں اور آپ انکو ڈسکس کر رہے ہیں اسکا میرا کو کریڈٹ دیں،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پتہ نہیں کتنا عرصہ ہو گیا ہے اداکارہ میرا نے کوئی ڈرامہ فلم نہیں کی،کوئی ایڈ نہیں کیا، کوئی کمرشل نہیں کیا،کچھ نہیں کیا لیکن وہ خبروں میں ہیں، 5 ہزار کی وجہ سے ہی سہی لیکن وہ خبروں میں تو ہیں

بھارت کا ڈراؤنا خواب شروع، تہلکہ خیز انکشافات،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مبشر لقمان کے ناکارہ گاڑیوں کے خلاف کئے گئے پروگرامز نتیجہ خیز ثابت ہوئے، گاڑیوں کا معیار کچھ بہتر ہوا ہے، قمر الزماں کائرہ

بھارت پاکستان پر کب حملہ کر یگا؟ مودی جلد چین کے پیر پکڑ لے گا،جنرل ر نعیم خالد لودھی کے مبشر لقمان کے ہمراہ اہم انکشافات

عمران خان کی جگہ کن ناموں پر غور ہو رہا ہے؟ ہارون الرشید کے اہم انکشافات ،مبشر لقمان کے ہمراہ

عثمان بزدار سیاسی مخالفین پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے، اہم انکشافات، مبشر لقمان نے کئے دو سوال، بزدار کے جواب کا انتظار

بھارت کی شدید پسپائی، اپنے ہی اینکر اور مبصرین پھٹ پڑے، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

بھارتی فوج میں پھوٹ پڑ گئی، ملک کے اندر اور باہر نہیں لڑ سکتے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

آن لائن قربانی پر آن لائن فتویٰ،سنیے مبشر لقمان کے ہمراہ مفتی عبدالقوی اور آصف حمید کی اہم گفتگو

 

واضح رہے کہ خبروں کی زینت بنی رہنے والی اداکارہ میرا اب ’مالی مشکلات‘ کا بھی شکار ہوگئی ہیں اداکارہ میرا نے مستحق فنکاروں کے لیے قائم سپورٹ فنڈ حاصل کرنے کے لیے الحمرا آرٹس کونسل کو درخواست دیدی ہے۔

الحمرا آرٹس کونسل ہر ماہ مستحق فنکاروں کو سپورٹ فنڈ سے 5 ہزار روپے امداد فراہم کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق امدای فارم میں اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈی ایچ اے میں رہتی ہیں سات افراد زیر کفالت ہیں جبکہ انہوں نے اپنی عمر 42 سال اور تجربہ 25 سال ظاہر کیا ہے۔

Leave a reply