نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کو سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف

m9 may

نومئی ، ایک برس بیت گیا، عمران خان کی گرفتاری پر پاکستان میں ہونے والے فسادات کے ملزمان کو سزا نہ مل سکی، سیاسی جماعت کی دعویدار نے ملکی سالمیت کو کاری ضرب لگائی، فوجی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں ، بانی پاکستان کے گھر تک کو جلا ڈالا، سب کچھ کرنے کے باوجود بھی ڈھٹائی پر قائم ہیں کہ ہم نے نہیں کیا حالانکہ آڈیو ویڈیو ثبوتوں کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں، یاسمین راشد کی کورکمانڈر ہاؤس جانے کی بات، شہر یار آفریدی کی جی ایچ کیو کی طرف جانے کی ہدایت، مراد سعید کے ٹارگٹ اور اعجاز چودھری کی آڈیو کہ سب کچھ تباہ کر آئے، اسکے بعد گرفتار کارکنان کی جانب سے یہ بیان کی عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ہی ہدایت پر ہم نے سب کچھ کیا، منصوبہ بندی تھی اور عمل ہوا، سب واضح ہونے کے باوجودنو مئی کو ایک برس بیت گیا اور انصاف نہ ہو سکا، ملزمان کو سزائیں نہ مل سکیں،

9 مئی پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جب ملک دشمن عناصر نے ملکی سالمیت اور استحکام پر کاری ضرب لگائی،دشمن اس غلط فہمی کا شکار ہو چکا تھا کہ شاید اس نے ملکی ترقی اور استحکام کو کھٹائی میں ڈال دیا،حقیقتاً سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستانی عوام ایک نئے جوش اور ولولے سے پھر متحرک ہوئی اور اسے ملک دشمن عناصر کی بخوبی پہچان ہوئی،9 مئی کے اندوہناک سانحے پر نہ صرف جلاؤ گھیراؤ اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی بلکہ سوشل میڈیا کا بھی بھرپور منفی استعمال کیا گیا،اس سانحے کے بعد ملک دشمن عناصر یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ پاکستان اب کبھی ترقی اور استحکام کی جانب گامزن نہیں ہو سکے گا مگر وہ یہ بھول چکے تھے کہ پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے،ایک سال گزر جانے کے باوجود سانحہ 9 مئی کے زخم آج بھی تازہ ہیں مگر دوسری جانب پاکستان مخلص قیادت کے زیر سایہ دنیا میں نام روشن کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے،پچھلے ایک سال کے دوران پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کو نئی جہت ملی ہے،حکومتی اور عسکری کاوشوں سے سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن سینٹر کا قیام ہوا جس سے ملک میں زراعت، معدنیات، قدرتی وسائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو نئی جہت ملی،ایس آئی ایف سی سے تین سال میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ 2035 تک 1 ٹرلین ڈالر جی ڈی پی کا اضافہ متوقع ہے،پاک چین دوستی مزید گہری ہوئی جس کے تحت سی پیک منصوبے میں نئی روح پھونکی گئی،گرین انیشیٹو پروگرام کے تحت زراعتی شعبے میں انقلابی تبدیلیاں متعارف کرائی گئیں جس سے ملکی درآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا،پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے کی مد میں ڈالر مافیا، سمگلنگ، ذخیرہ اندوزوں، بجلی چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیے گئے،پچھلے ایک سال کے عرصے کے دوران اسٹاک ایکسچینج ملکی سطح کی بلند ترین حدوں کو چھو گیا،آرمی چیف ملکی ترقی کا بیڑا اٹھاتے ہوئے امریکہ، چین، ازبکستان، متحدہ عرب امارات، ایران اور سعودی عرب کے کامیاب دور کرتے ہوئے بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو پاکستان لانے میں کلیدی کردار ادا کیا،پاکستانی افواج کی مخلص قیادت نے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جن میں غیر قانونی افغان باشندوں کی اپنے وطن محفوظ واپسی، دہشتگردوں کی کمین گاہوں کی نشاندہی اور پاکستانی عوام کے تعاون سے ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز کا انعقاد شامل ہے،پاک فوج نے 18 ہزار سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جس میں 570 سے زائد دہشت گرد جہنم واصل جبہ 5 ہزار سے زائد گرفتار ہوئے،دوسری جانب سوشل میڈیا کے ذریعے منفی پروپیگنڈا سازی کا بھی منہ توڑ جواب دیا گیا جس کی واضح مثال حالیہ انتخابات میں ملک دشمن عناصر کی شکست ہے،بلاشبہ پچھلا سال پاکستانی سالمیت اور استحکام کے لیے نہایت بھاری اور گراں قدر سال تھا مگر اب پاکستان بلا شبہ ایک روشن مستقبل کی جانب رواں دواں ہے،ملکی خوشحالی کی جانب بڑھتے قدم اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہم سب ایک ہو کر پاکستان کے لیے کام کریں تو وہ دن دور نہیں ہے جب دنیا میں ہم اپنا نمایاں مقام حاصل کر لیں گے،جیسا کہ ہمارے قائد اعظم نے فرمایا کہ دنیا کی کوئی بھی قوت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔

ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

نومئی کے بعد سیاسی جماعتیں بھی سمجھ گئیں کہ انتشاری جماعت ملک میں کیا چاہتی ہے، نواز شریف پاکستان واپس آئے انتخابی مہم چلائی تو باربار کہا ہم نومئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں، بلاول زرداری بھی نو مئی کے سانحے کو بیان کر تے رہے، انتخابات سے قبل مولانا فضل الرحمان بھی ذکر کرتے رہے تاہم انتخابات میں شکست کے بعد مولانا فضل الرحمان کا بیانیہ بدل گیا وہ پی ٹی آئی کے قریب ہونے لگے ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ 9مئی واقعے کے ذمہ داران کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی۔ جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، 9مئی کے منصوبہ سازوں، اشتعال دلانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور شہدا ء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو یقینی طور پر قانون اور آئین کی متعلقہ دفعات کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

21سال سے کم عمر افراد کو ای سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی

ای سگریٹ سے نوجوان نسل کو روکنا ہو گا، کرومیٹک

حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

 اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”

تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

نومئی کے ملزمان کی فوجی عدالتوں میں کیس چل رہے ہیں، کئی ملزمان کی عید سے قبل رہائی بھی ہوئی تا ہم اکثر کے کیس زیر سماعت ہیں، عمران خان بھی نومئی کے کیس میں گرفتار ہیں،تحریک انصاف کی خواتین بھی جیلوں میں ہیں،پی ٹی آئی نو مئی کے واقعہ کرنے اور کروانے کے باوجود خود کو مظلوم پیش کر رہی ہے، دو روز قبل ترجمان پاک فوج نے پریس کانفرنس کی اور پی ٹی آئی کے مطالبے کی تائید کرتے ہوئے کہا واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنے گا تو جوڈیشل کمیشن 2014کے دھرنے سے تحقیقات کا آغاز کرے، پارلیمنٹ ہاؤس، پی ٹی وی حملہ کی بھی تحقیقات کرے، آئی ایم ایف کو فنڈ روکنے پر خطوط بارے بھی تحقیقات کرے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں نومئی کے حوالہ سے ویڈیو ثبوت بھی دیئے اور واضح کیا کہ نومئی کے کرداروں، کرنیوالوں اور کروانے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں،اگر انہیں سزا نہ ملی تو نظام انصاف پر سوال اٹھے گا.

بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

نومئی کے تمام ذمہ داران کو سرعام پھانسی دی جانی چاہیے،شہداء کے لواحقین کا مطالبہ
سانحہ 9 مئی ایک سال گزر جانے کے باوجود بھی شہداء کے لواحقین کے دلوں پر لگے زخم آج بھی تازہ ہیں، سانحہ نو مئی کو یاد کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے،محمد حسن خان شہید کے والد کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ انتہائی غلط اور بےرحمانہ تھا جس میں ہماری فوج سے دشمنی کی گئی تمام ذمہ داران کو سرعام پھانسی دی جانی چاہیے،میں شہداء اور انکے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں مجھے شہداء کے لواحقین کے ساتھ بہت ہمدردی ہے جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں،حوالدار محمد اعظم شہید کی بیوہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے سے ہم سب بہت دکھی ہیں،شہداء کی تصاویر کی بے حرمتی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے،ہمیں کبھی اپنے شہداء کو فراموش نہیں کرنا چاہیے،حوالدار محمد اعظم شہید کی بیٹی نے کہا کہ شہداء کی یادگاروں کو نذرِ آتش کرنے والوں کو کڑی سزا ملنی چاہیے بحیثیت شہید کی بیٹی مجھے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کا شدید دکھ ہے،ہمارا فرض ہے کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں،

عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملنے سے انکار کر دیا

پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں،شیر افضل مروت پھٹ پڑے

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بارے پارٹی رہنماؤں نے ہی غلط بیانی کی،شیر افضل مروت

حامد رضا کا تحریک انصاف کو اسمبلیوں سے استعفوں کا مشورہ

شیر افضل مروت کے بھائی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عہدے سے ہٹا دیا

سعودی عرب بارے بیان پر عمران خان نے میری سرزنش کی،شیر افضل مروت

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بارے پارٹی رہنماؤں نے ہی غلط بیانی کی،شیر افضل مروت

میرا بیان میرے ذاتی خیالات پرمبنی تھا،شیر افضل مروت

کھینچا تانی ہو رہی، شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر کے سامنے صحافی کے سوال پر پھٹ پڑے

شیر افضل مروت کو ایف آئی اے نے کیا طلب

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

نومئی کا قابل مذمت سانحہ، کھلاڑی بھی خاموش نہ رہ سکے
سانحہ 9 مئی پر جہاں پوری قوم غمزدہ ہے وہیں معروف کھلاڑیوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے،ہاکی ٹیم کےسابق کپتان صلاح الدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال نو مئی کو جس طرح شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی وہ انتہائی قابل مذمت ہے، 9 مئی کے روز توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے،شہداء نے اپنی جانیں سرزمین پاکستان کے دفاع میں قربان کیں جو ہم پر انکا احسان ہیں،جو قومیں اپنے محسنوں کی قدر نہیں کرتی وہ تاریخ کی صفحات سے مٹ جاتی ہے،شہداء کے بچے ہمارے لیے یتیم ہوئے، ہمارا فرض ہے کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔ کرکٹرصہیب مقصود کا کہنا ہے کہ شہدائے پاکستان کی تکریم ہم سب پر لازم ہے،پاکستان کی حفاظت ہمیشہ سے پاک فوج کی اوّلین ترجیح رہی ہیں،پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج ہمیشہ تیار رہتی ہے،ان شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے اس ملک میں امن و امان قائم ہے۔ایتھلیٹ شجر عباس کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے شہداء کی قدر ہے جو اس پاک سرزمین پر قربان ہوئے اور انکی بدولت اس سرزمین پر امن قائم ہے، ہم اپنے شہداء کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،ہماری آزادی شہداء کی مرہون منت ہے اور ان کی تکریم ہم پر لازم ہے۔

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

نومئی، پی ٹی آئی نے احتجاج پروگرام تشکیل دے دیا

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا

عمران خان سے ملنے اب اڈیالہ نہیں آؤنگا،شیر افضل مروت پھٹ پڑے

نومئی،قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں، یہ ریاست پر سیاست قربان کرنے اور سیاست کے لیے ریاست پر حملہ کردینے والی دو سوچوں کو الگ الگ کردینے والا دِن ہے،9 مئی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے، ان کے عظیم اہل خانہ، محب وطن عوام ہیں، دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے وہ کردار ہیں جن کے دِل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد ہے، نہ آنکھ میں قومی یادگاروں، ریاستی اداروں، آئین، قانون کے لئے کوئی عزت و شرافت ہے،ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وعدہ ہے ارض پاک، عظیم شہداء، ان کے ورثا اور قوم سے کہ 9 مئی پھر کبھی نہیں آئے، ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دینا ہے

پاکستان 9 مئی کے واقعات پر ‘مٹی پاؤ’ کا متحمل نہیں ہوسکتا،بلاول زرداری
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 9 مئی کو ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے گھر، جناح ہاوَس، اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، 9 مئی کے واقعات ملک میں انارکی پھیلانے اور فسطائیت مسلط کرنے کی گہنونی سازش تھے، سب کو پتا ہے کہ 9 مئی کے قابلِ مذمت واقعات کس کے اکسانے اور کس کی ایماء پر کیے گئے،پاکستان 9 مئی کے واقعات پر ‘مٹی پاؤ’ کا متحمل نہیں ہوسکتا،پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کی جانب سے ایسے اقدام کی کوئی مثال نہیں ملتی، ملک کے خفیہ دستاویزات کو لیک کرنا اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا سیاست نہیں، ملک دشمنی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، لیکن اس کے لیے پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں کو یہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کیا جائے گا

نومئی کی منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 9 مئی کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے ان شرانگیز واقعات ، توڑ پھوڑ اور جناح ہاؤس سمیت اہم حساس تنصیبات پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ مہذب معاشروں میں اس قسم کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ساری قوم نے وہ دلخراش واقعات دیکھے اور اسکی بھرپور مذمت بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ نو مئی کا سانحہ ایک سیاہ دن تھا جب قومی نوعیت کی اہم ترین تنصیبات، عمارتوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا اور شہداء کے مجسموں اور یادگاروں کو نقصان پہنچا یا گیا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ عوام اور اداروں کو آپس میں لڑوانے کی کوشش کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ شہداء ہمارے قومی ہیروز ہیں اور ہر پاکستانی کے دل میں انکے لئے احترام اور محبت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ نو مئی کے واقعات نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور سیاسی مقاصد اور عزائم کے حصول کے لئے اختیار کئے گئے ایسے غیر قانونی اور غیر آئینی ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں اور منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس پر آج بھی ہر پاکستانی کا دل افسردہ ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے دلوں کے قریب ہیں ۔ انھوں نے مادر وطن کے لئے قربانیاں دیں اور قوم انھیں سلام پیش کرتی ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے تمام سیاسی قوتوں سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں ، پاکستان کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے میں اپنا حصہ ڈالیں اور انتشار کی بجائے مثبت طرز عمل اختیار کرتے ہوئے ملک کی مجموعی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں

نومئی تاریخ کا سیاہ ترین دن، ذمہ داران کا احتساب ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے 9 مئی 2023 کے پُرتشدد واقعات، آتش زنی اور جلاؤ گھیراؤ کے علاوہ قومی نوہیت کی اہم تنصیبات اور تاریخی مقامات کو نقصانات پہنچانے کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ انہوں نے جناح ہاؤس سمیت اہم قومی مقامات کو توڑ پھوڑ سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور اس واردات میں ملوث افراد کا احتساب یقینی بنانے پر زور دیا۔ سیدال خان نے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشرے میں اس طرح کے اقدامات کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے مسلح افواج کی ملک کے لیے قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے، شہداء نے ملکی بقا کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔اُنہوں نے سیاسی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو جائیں اور سیاسی استحکام اور ملکی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی طریقہ کار اختیار کریں.

9 مئی کی ویڈیوز دیکھ کر دل رنجیدہ اور آنکھیں نمدیدہ ہو جاتی ہیں،علیم خان
صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے 9 مئی کے سانحہ کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ شہداء نے ہمارے لئے قربانیاں دیں، پاک فوج کے لئے دل میں بہت احترام ہے۔ ہر محب وطن شہری اپنی بہادر فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے،یادگاروں اورشہداء کے مجسموں کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے، دفاعی تنصیبات اور جناح ہاؤس پر حملے کسی طور قابل قبول نہیں ہو سکتے، 9 مئی کی ویڈیوز دیکھ کر دل رنجیدہ اور آنکھیں نمدیدہ ہو جاتی ہیں۔ پاکستان کا وجود ایک مضبوط اور طاقتور فوج کے ساتھ وابستہ ہے،ہمارے قومی شہداء کی بےدریغ قربانیاں کبھی بھی رائیگاں نہیں جائیں گی، ہم سب اپنی فوج کے ساتھ تھے، ہیں اور انشاءاللہ ہمیشہ رہیں گے، ایک سال قبل آج کے دن ہونے والی مذموم سرگرمیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، 9 مئی کے تمام گھناؤنے کرداروں کو ہر قیمت پرکیفرکردار تک پہنچنا چاہیے۔

9 مئی کو سیاسی طور پر مشتعل ہجوم نے ملک بھر میں کہرام مچا کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا،ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نو مئی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ9 مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم ِسیاہ کے طور پر قوم کو یاد رہے گا، 9 مئی کو سیاسی طور پر مشتعل ہجوم نے ملک بھر میں کہرام مچا کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا،مشتعل ہجوم نے سرکاری و نجی املاک، فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، 9 مئی کے واقعات سے پوری دنیا میں ملک کا امیج بری طرح تباہ ہوا، پرتشدد واقعات سے صرف پاکستان کے دشمنوں کے مفادات کی تکمیل کی گئی، حملے ریاستی رٹ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کمزور کرنے کی منظم سازش تھی۔ پرامن احتجاج اور تعمیری تنقید جمہوریت کی اصل روح ہوتی ہے، آئین ِپاکستان میں اجتماع اور اظہار رائے کے بنیادی حقوق میسر ہیں، احتجاج کے نام پر پرتشدد سرگرمیوں کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کی مسلح افواج مختلف خطرات سے قوم کو نجات دلانے میں مصروف ہیں،9 مئی کو تشدد کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ہونا چاہیے، پاکستان کو پہلے ہی متعدد چیلنجز کا سامنا ہے،سازش کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، سیاسی قوتوں کے غیر ذمہ دارانہ عمل اور رویے ملک و قوم کی ترقی میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

9 مئی کا واقعہ قائد اعظم کے پاکستان کو سبوتاژ کرنے کی سازش تھا، سید سردار علی شاہ
صوبائی وزیر تعلیم و معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ قائد اعظم کے پاکستان کو سبوتاژ کرنے کی سازش تھا، قائد اعظم کے ایک یکجا پاکستان کے تصور کو 9 مئی کے واقعات سے بگاڑنے کی کوشش کی گئی، جس طرح پاک فوج کے شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کے ساتھ کیا گیا عمل قابل مذمت ہے اور ہمیشہ رہے گا، میرا تعلق شہیدوں کی پارٹی سے ہے، شہید کا مقصد تا قیامت قائم رہتا ہے، ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ وطن کے لیے اپنی جان سے گزرنا کتنی بڑی بات ہوتی ہے، اپنے ملک اپنے لوگوں کے لیے جان دینا کوئی چھوٹی بات نہیں ہوتی، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے عوام کے لیے جان دے کر اپنا وقار بلند کیا، 9 مئی کے دن جس طرح کچھ قافلوں نے ہمارے شہداء کی یادگاروں پر حملہ کیا وہ قابل مذمت عمل تھا، پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں عوام میں اپنا اعتماد اور وقار قائم رکھا ہے،سرحدوں کی حفاظت سے لے کر قدرتی آفات کے دوران فوج ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی نظر آئی ہے، اس طرح کی حرکت کرنے والے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے، 9 مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث رہا ہے اس کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، پاک فوج ہمارے تحفظ کی ضامن ہے، ہمیں اس پر اعتماد ہے۔ بیرونی سازشی طاقتوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لیے پاک فوج کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے، ہمیں پاکستان کو مضبوط کرنے کے ساتھ اپنی فوج کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا ہے۔ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزائیں ہونی چاہئیں

9 مئی کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر سیاسی استحکام ناممکن ہے،فردوس عاشق اعوان
استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سانحہ 9 مئی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن دشمنی کی سیاست پر شرمندگی کا باعث بننے والے واقعہ کو آج ایک سال ہو چکا ،سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر سیاسی استحکام ناممکن ہے، آئی پی پی سانحہ نو مئی کے رد عمل میں وجود میں آئی، 9 مئی کی مذمت ہمارا منشور ہے،اناء اور خود پرستی کے شکار بانی پی ٹی آئی نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا تھا،نفرت و انتشار کی سیاست کرنے والی جماعت آج سیاسی در بدری کا شکار ہو چکی۔ سیاسی جنازہ سڑک پر رکھ کر علامتی ماتم کرنیوالوں کے ہاتھ سے توبہ کا وقت نکل چکا۔ افواج پاکستان کا وقار مجروح کرنا، شہداء کی یادگاروں کی پامالی نا قابل معافی جرم ہے،سپہ سالار اور افواج پاکستان کی عزت ہر محب وطن پاکستانی کی ریڈ لائن ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی اداروں کے احترام اور سیاسی رواداری پہ یقین رکھتی ہے۔ آئی پی پی پنجاب کی کابینہ کی تشکیل سے صوبے بھر میں پارٹی فعال ہوگی،

یہ بات کسی سے چھپی نہیں کہ 9 مئی کے قابلِ مذمت واقعات کے پیچھے کون تھا،شازیہ مری
پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ ملکی تاریخ کا سیاہ باب اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش تھی جس کی مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی، 9 مئی 2023 کو ہونے والے واقعات افسوسناک ہیں، ۹ مئی کو ہونے والی تباہ کاریوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، جن کی پرورش جمہوری ماحول میں نہ ہو وہ لوگ ہمیشہ ملک کو اسی طرح نقصان پہنچاتے ہیں،اس سے قبل 2014 میں بھی اسی سوچ نے احتجاج کے نام پر انتشار پھیلایا، جس کی اپنی اولاد بیرونِ ملک عیش کر رہی ہے اس نے ملک میں آگ لگوائی،9 مئی ،2023 کے واقعات نے دنیا بھر میں پاکستان کے وقار کو مجروح کیا، اس دن جس طرح اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک سوچی سمجھی ایک منظم سازش تھی، ظالموں نے شہداء کی یادگاروں کو بھی نہ بخشا، پاکستان کی سیاست میں عدم تشدد کا فلسفہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید نے اپنے کارکنوں کو دیا، 9مئی کے سانحہ میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں سزا ملنی چاہیے، یہ بات کسی سے چھپی نہیں کہ 9 مئی کے قابلِ مذمت واقعات کے پیچھے کون تھا، اہم ملکی راز اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا سیاست نہیں بلکہ ملک دشمنی ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 9 مئی کے واقعات پر چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرچکے ہیں،9مئی واقعہ میں ملوث جماعت سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کوجوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کرنا ہوگا،

تحریک انصاف اپنی غلطی درست کرنے کے بجائے اسے دہرانے چلی ہے،شیری رحمان
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ 9 مئی 2023 کو تحریک انصاف نے بدترین تاریخ رقم کی،آنے والی نسلیں اس دن کو سیاہ دن کے طور پر منائیں گی،افواج اور اداروں پر دشمنوں کی طرح حملے کئے گئے، ہمارے شہدا اور افواج ہماری شان ہیں لیکن تحریک انصاف نے نفرت کی آگ میں ان کی بھی تضحیک کی، تحریک انصاف 9 مئی جیسے شرمناک حملوں کی مذمت اور معافی مانگنے کے بجائے آج یوم احتجاج منا رہی ہے،ایک سال گزرنے کے باوجود بھی تحریک انصاف اپنی غلطی درست کرنے کے بجائے اسے دہرانے چلی ہے، جب رعایت لینی ہو تو یہی لوگ اداروں کے پائوں پکڑ لیتے ہیں،ادارے رعایت دینے سے انکار کرے تو یہ دہونس دہمکیوں پر اتر آتے ہیں،تحریک انصاف نے اپنی نفرت کی سیاست سے کچھ سبق سیکھی ہے نا ہی انتشار کو ترک کرنے کو تیار ہے، آج یوم احتجاج منانے سے اس یوم سیاہ کی حقیقت نہیں بدلے گی، تحریک انصاف کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے دن ملک بھر میں احتجاج کی کال پر کئی سوالات اٹھتے ہیں،

سانحہ 9مئی ملک کی سلامتی اور ترقی کے خلاف سازش تھی،چوہدری شافع حسین
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاہے کہ سانحہ 9مئی ملک کی سلامتی اور ترقی کے خلاف سازش تھی۔نام نہاد سیاسی گروہ نے آرمی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملوں کی پلاننگ کی۔قوم نے دیکھا کس طرح ورکروں کو حملوں کی ہدایات دی جا رہی تھیں۔بہادر افواج ہماری جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہیں،مسلح افواج کی قربانیوں کے باعث ہی ہم آج اس مقام پر کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گورنمنٹ سویڈش پاکستانی کالج آف ٹیکنالوجی اور گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف سرامکس گجرات کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس 9مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے۔نام نہاد سیاسی گروہ آج کس حقیقی آزادی کی بات کرتا ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ ہم آزاد ملک میں رہ رہے ہیں، آزادی کی نعمت کی قدر کرنی چاہیے۔ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے، ملک کی ترقی کے لئے مل کر آگے بڑھنا ہے۔

نو مئی کے واقعات کو ایک سال مکمل، ابھی تک ایک بھی ملزم کو سزا نہیں مل سکی: عظمیٰ بخاری
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نو مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔نو مئی کے واقعات کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن ابھی تک ایک بھی ملزم کو سزا نہیں مل سکی۔شرپسندوں کے ٹولے نے منظم پلاننگ کے ساتھ فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔ ان حملوں سے قبل نوجوانوں کی ایک سال تک ذہن سازی کی گئی۔ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف لوگوں کے ذہنوں میں زہر گولہ گیا۔ نوجوان طبقے کو اپنے ذاتی اعزائم کے لیے استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نو مئی کے ماسٹر مائنڈ کے اپنے بچے لندن میں بیٹھے جبکہ قوم کے بچے جیلوں میں اور عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے۔ بانی پی ٹی آئی نے قوم کی اخلاقیات کو تباہ کر دیا ہے۔ وزراء اعظم کو پھانسی دی گئی، گولیاں ماری گئیں، نااہل کیا اور جلا وطن کیا گیا، جبکہ یہ انوکھا لاڈلا تھا جس کی گرفتاری پر جناح ہاؤس،جی ایچ کیو پر حملے کئے گئے اور ریڈیو پاکستان کو جلا دیا گیا۔ شر پسندوں کا ٹولہ ایک بات ذہن نشین کر لے نو مئی کا ان کو حساب دینا پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نو مئی کے ماسٹر مائنڈ، سہولت کار اور کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ہر پاکستانی شہداء کی قربانیوں پر فخر کرتا ہے لیکن اس بدبخت ٹولے نے اپنے ہی شہداء کا تمسخر اڑایا۔ شہداء کے مجسمے جلائے، ان شہداء کے لواحقین آج بھی عدالتوں کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ ان کے پیاروں کے حرمتی کرنے والوں کو سزائیں کب دی جاتی ہیں؟

Comments are closed.