عسکریت پسند گروہ وہ جنہوں نے 126 دن دھرنا دیا ، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا، ترجمان تحریک لبیک
عسکریت پسند گروہ وہ جنہوں نے 126 دن دھرنا دیا ، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا، ترجمان تحریک لبیک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری کی پریس کانفرنس کے بعد تحریک لبیک کے ترجمان کا موقف سامنے آیا ہے،
ترجمان تحریک لبیک نے کہا ہے کہ فواد چوھدری صاحب حقائق سے نظریں نہ چرائیں ،ترجمان تحریک لبیک کا کہنا تھا کہ لاشیں اٹھا کر ہم نے صبر کا مظاہرہ کیا اور ہم کر رہے ہیں ، ہم سیاسی جماعت ہیں جو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے ہماری تحریک زیر زمین جدوجہد پر یقین نہیں رکھتی ،ہم اہلسنت پر امن تھے، پرامن ہیں اور پرامن رہین گے،ہمارا ون لائن ایجنڈا ناموس رسالت کا ہے . فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کا معاملہ حکومت نے پارلیمنٹ میں لے جانے کا وعدہ کیا تھا،حکومت اپنے ہر وعدے سے پھر گئی اور تشدد کا راستہ اپنایا ،جی ٹی روڈ پر کینٹنر لگا کر عوام کو تکلیف میں حکومت نے مبتلا کیا ،عسکریت پسند گروہ وہ ہے جنہوں نے 126 دن دھرنا دیا ، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا ہم ایک مذہبی اور پنجاب کی تیسری بڑی سیاسی قوت ہیں
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں غیر قانونی کارروائیاں برداشت نہیں کریں گے،کوئی ریاست کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرے،یہ لوگ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر سڑکوں پر آجاتے ہیںریاست نے ان کیخلاف بہت صبر کا مظاہرہ کیا،ریاست کے صبر کی بھی حد ہوتی ہے،گزشتہ 2 روز کے د وران تین پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں، کوئی بھی ریاست کوکمزورسمجھنے کی غلطی نہ کریں ،کالعدم ٹی ایل پی ایک مذہبی جماعت نہیں عسکریت پسند گروپ ہے، پاکستان نے القاعدہ جیسی تنظیموں کو شکست دی ہے ،کالعدم ٹی ایل پی مذہبی نہیں عسکریت پسند گروپ ہے
حکومت نے مظاہرین کو روکنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے حکومت نے پشاور جی ٹی روڈ بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا، مظاہرین کو جہلم سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا ، جہلم پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے
حکومت نے تحریک لبیک کے مارچ کو ایک بار پھر روکا تھا ،سادھوکی کے قریب پولیس کی شلینگ سے کئی کارکنان زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ایددھی کے رضا کا ر طبی امداد دے رہے ہیں ، مبینہ اطلاعات کے مطابق سادھوکی میں مزید 4 کارکنان کی موت ہو گئی ہے، جن کارکنان کی موت ہوئی ہے ان میں سے ایک کا تعلق گجرات سے ہے
دوسری جانب تحریک لبیک کی شوریٰ نے سٹیج سے اعلان کیا ہے کہ اب معاہدہ ختم ہو چکا، اب حکومت سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ، تحریک لبیک کی شوریٰ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارا کوئی بندہ پولیس کو ہاتھ نہ لگائے، انہیں چھوڑ دیا جائے، ہمارا پرامن جلوس ہے، پولیس والون کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے رکن شوریٰ و مذاکراتی کمیٹی تحریک لبیک پاکستان علامہ غلام عباس فیضی کا کہنا ہے کہ طاقت کا استعمال کیا گیا تو حالات جو بھی ہوں گے حکومت خود زمہ دار ہوگی ،اداروں سے تصادم نہیں چاہتے پرامن احتجاج آئینی قانونی حق ہے مذاکرات کا عمل حکومت نے سبوتاژ کیا ہم آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں، مارچ کے شرکاء پر عزم اور بلند حوصلوں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں، حکومت نے مذاکرات کے نام پر سیاست کی بار بار معاہدوں سے حکومت خود انحراف ہوئی، رکاوٹیں کھڑی کرکے شرکاء مارچ کو روکا نہیں جاسکتا پہلے بھی طاقت کا استعمال کیا گیا لیکن ڈٹ کر ظلم وبربریت برداشت کی مطالبات کی منظوری کے بغیر کسی صورت واپس نہیں جائیں گے
دوسری جانب تحریک لبیک کے احتجاج کو روکنے کے لیے ایک اور حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے،وزارت داخلہ کے احکامات پر ایف آئی اے سائبر کرائم حرکت میں آگیا تحریک لبیک کے سوشل میڈیا ہینڈل کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، ٹویٹر پر تحریک لبیک کے حامیوں کے اکاؤنٹس بند کئے جائیں گے
لانگ مارچ کو روکنے کے لیے دریا جہلم پل سرائے عالمگير سے انٹری پوائنٹ کو بند کردیا گیا،ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کے لئے دریائے جہلم کے پل پر دونوں اطراف حفاظتی دیواریں توڑ دی،جی ٹی روڑ پر دریائے جہلم کا پل 2 اضلاع کو آپس میں ملاتا ہے،ایک ساٸیڈ سرائے عالمگیر اور دوسری ساٸیڈ پر جہلم واقع ہے،پل کے درميان سرائے عالمگير کی جانب پل کے وسط میں ٹرالر اور کنٹینر کھڑے کردے گٸے،پوليس سرکل سرائے عالمگير کی بھاری نفری پل کے دونوں اطراف تعینات کی گئی ہے،دریائے جہلم کے دونوں اطراف حدود سرائے عالمگير کی جانب خندقیں کھودنے کی تیاری کی جا رہی ہے،علاقہ مکینوں سمیت شہری مسافراور ٹرانسپورٹر حکومت کے اس اقدام سے سخت مشکلات کا شکار ہیں
واضح رہے کہ اس سے قبل سید سرور شاہ سیفی نے کہا کہ کل شیخ رشید نے جھوٹ بولا کہ معاملات طے پا گئے ہیں،8 بجے رابطے کا بھی جھوٹ بولا کل سے اب تک شیخ سمیت کسی بھی حکومتی ذمہ دار نے رابطہ نہیں کیا-مرکزی شوریٰ تحریک لبیک کے رہنما سید سرور شاہ سیفی نے کہا کہ پوری قوم حکومتی بدنیتی دیکھ لے فرانس نے سرکاری سطح پر گستاخی کی ہم سرکاری سطح پر اس کا جواب چاہتے ہیں انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ مدینہ کی ریاست کے دعویدار فرانس کو جواب دینے سے بھی قاصر ہیں؟ یہ اتنے غلام بن چکے یہود و نصاریٰ کے؟ انہوں نے مزید کہا کہ سب چھوڑو تم نے معاہدہ کیا فرانسیسی سفیر نکالنے کا اب معاہدہ پورا کرو-مرکزی شوریٰ تحریک لبیک کا کہنا تھا کہ ہم نے اس مرتبہ بھی گھنٹے کے کام میں 3 دن دیئے اور معاہدے کی پاسداری کی ہم 40 شہید دے چکے مزید خون بہا تو مطالبات بڑھ جائیں گے- سید سرور شاہ سیفی کا کہنا تھا کہ اس بد عہد، جھوٹی اور منافق حکومت سے قوم کی جان چھڑوائی جائے گی بہتر ہے کہ معاہدہ پورا کرو علامہ سعد حسین رضوی آئیں اور ہم دعا کر کے واپس چلے جائیں و رنہ کچھ دیر میں ناموس رسالتﷺ مارچ آگے اپنی منزل کی طرف بڑھے گا-مرکزی شوریٰ تحریک لبیک کا کہنا تھا کہ قوم کیساتھ جھوٹ نہ بولو ہمارے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کئے جا رہے حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، لیکن اب مزید خون بہایا گیا تو بدلہ لیا جائے گا-
لاہور سے نکلتے وقت پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں تحریک لبیک کے آٹھ کارکنان کی موت ہوئی ہے جبکہ دو پولیس اہلکار بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں، مرنیوالوں کی گزشتہ روز مرید کے میں ہی نماز جنازہ ادا کی گئی،مرید کے میں ملک بھر سے تحریک لبیک کے کارکنان کی آمد جاری ہے، مارچ کے شرکا میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
تحریک لبیک کی شوریٰ نے مرید کے کینٹینر سے اعلان کیا ہے کہ خندقیں کھودنا، کنٹینر منگوانا اور افراتفری پھیلانا یہ حکومت کا کام ہے، فورتھ شیڈول، علما پر پرچے، لاٹھی گولی نا منظور ہے، کارکنان جتنا جلد ہو سکے قائد محترم کیلئے مریدکے پڑاؤ ناموس رسالتﷺ مارچ پہنچیں ، تحریک لبیک کی شوریٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم کی واپسی تک وقت مانگا ہے جس پر ہم نے وقت دے دیا ، وزیراعظم سعودی عرب سے واپس آئیں پھر حکومت معاہدہ پورا کرے گی اگر پورا نہ کیا گیا تو پھر اسلام آباد ہی منزل ہے ،حکومت نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ حافظ سعد رضوی سمیت تمام گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے گا اور فورتھ شیڈول سے نام نکالے جائیں گے،
واضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا
سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان
سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی
تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان
لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں آ گئے
کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟
فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟
کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان
کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا
کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا
کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس
کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس
سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
تحریک لبیک کا دھرنا، انٹرنیٹ بند، پولیس کو مذاکرات میں ناکامی
بریکنگ، تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان
علامہ خادم رضوی کے استاد ،دوسرے بیٹے سمیت لبیک کی مرکزی شوریٰ کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ
تحریک لبیک کا مارچ شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد "سیل” شیخ رشید پاکستان چھوڑ گئے
تحریک لبیک کا مارچ، لاہور پولیس کا بھی پلان تیار،وزیراعظم بھی آ رہے ہیں آج لاہور
تحریک لبیک کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری
تحریک لبیک مارچ،کینٹینر ہٹ گئے، رستے کھل گئے
تحریک لبیک مارچ،رکاوٹیں ایک بار پھر ختم،شرکا آگے بڑھنا شروع، شیلنگ سے ایک زخمی
سعد رضوی آئیں گے تو اب مذاکرات ہوں گے، کالعدم تحریک لبیک کا دبنگ اعلان
تحریک لبیک مارچ، شیخ رشید کی مذاکرات کی کوشش،تازہ ترین صورتحال جانیے فائز چغتائی سے
کالعدم تحریک لبیک مارچ، گولی لگنے سے ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کیا، ایدھی فاؤنڈیشن
ہمیں کہا گیا تھا کہ یہاں سے آگے قدم بڑھایا تو بھون دیں گے، ویسا ہی کیا گیا، سید سرور شاہ
شیخ رشید فوری جیل جائیں گے، فیصلہ ہو گیا
اگر معاہدہ پورا نہ ہوا تو یہ قافلہ آگے روانہ ہوگا تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان
خون کی ہولی کھیلی گئی،مولانا فضل الرحمان بھی تحریک لبیک کے حق میں بول پڑے
کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کے حوالہ سے نئی پیشرفت
ٹی ایل پی سے جو ہمارے معاملات طے ہوئے..شیخ رشید نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا
کالعدم تحریک لبیک کی شوریٰ کی جانب سے انتہائی اہم ویڈیو پیغام جاری
تحریک لبیک کا مارچ مرید کے میں موجود، آج کا دن اہم،کارکنان نے ایک بندہ پکڑ لیا
تحریک لبیک سے مذاکرات ناکام، امید ختم، شیخ رشید کا انکار،لانگ مارچ پھر تیار
ایک کارکن کا بھی خون بہا تو ذمہ دار عمران خان، شیخ رشید ہونگے ،تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان
بڑا اعلان. تحریک لبیک کا عمران خان کو دوٹوک جواب
شیخ رشید نے تحریک لبیک کو بڑی پیشکش کر دی
سادھوکی، مزید 4 لاشیں لئے مارچ اسلام آباد کی جانب چل پڑا
https://baaghitv.com/fawadkabinakoi-rayata-nahi-denei-chahay0baraw-faisla-hogayaya/